ویس یوگ - Vesi Yoga

 ویس کا مطلب بھیس یعنی لبادہ اوڑھ کر کوئی خاص شکل اختیار کرنے کے ہیں ۔ یعنی یوگ سیارہ سورج کی شاعوں کا اثر پا کر اپنی خصوصیات میں زیادہ پُر اثر ہو جاتا ہے۔
اگر چاند کے علاوہ کوئی اور سیارہ ( راہو کیتو کو یوگوں میں شمار نہیں کیا جاتا سوائے پاپ کرتری یوگ کے کیونکہ یہ دونوں نحسین ہیں) سورج سے دوسرے گھر موجود ہے تو یہ یوگ بنتا ہے ۔
پراشرا کے مطابق مطابق حامل متوازن نظر ،سچا ، سست الوجود ، لمبوترا جسم ، خوش باش اور دولت مند ہو گا ۔
من ساگری کے مطابق حامل بہترین شخصیت کا مالک ، اچھی گفتار ، اچھی یادداشت ، عیش پرستی کی طرف مائل ، دھیمی چال ، جسم کا پہلا حصہ مضبوط اور بھنچی آنکھوں والا ہو گا ۔
پھل دیپیکا کے مطابق حامل دکھنے میں اچھا ،خوش ، خوبیوں والا ، بہادر، بادشاہ اور نیک ہو گا ۔
سراولی کے مطابق اگر عطارد ، مشتری ، اور زہرہ سورج سے دوسرے گھر بغیر نحس اثرات اور محترق ہوئے موجود ہوں تو حامل تین سمندروں کے درمیان کی مملکت پر حاکم ہو گا ۔
تبصرہ ۔ اس یوگ کے اچھے نتائج اس وقت ہوں گے جب سعد سیارے ( شبھ ویس یوگ) یہ یوگ بنا رہے ہوں اگر نحسین ہوں (   (پاپ ویس یوگ) تو نتائج متضاد ہوں گے ۔اگر سورج اور یوگ سیارہ دونوں طاقتور ہوں تو نتائج بھی زیادہ اچھے ہوں گے  اور دشا میں نتائج ملیں گے ۔اگر ایک سے زیادہ سیارے دوسرے گھر موجود ہوں اور ان میں سے ایک نحس ہو تو یوگ کے نتائج کم ہو جائیں گے اس کے علاوہ سیارگان کی سورج سے درجات کے لحاظ سے دوری یا نزدیکی بھی اثر ڈالے گییعنی اگر دوسرے گھر کوئی سیارہ 29 درجے دور چلا گیا ہے تو وہ اس یوگ سے باہر ہو گیا ہے۔یعنی یوگ کے نتائج کا تخمینہ درستگی سے لگانا چاہئیے جو ایک ماہر نجومی ہی کر سکتا ہے ۔
اگر مشتری یہ یوگ بنا رہا ہو تو حامل سچا ، دانا ، ذہین ، بہادر ، میدان جنگ میں مضبوط اور شاستروں کا علم رکھتا ہو گا
اگر زہرہ بنائے تو حامل مشہور ، ماہر ، معاشرتی لحاط سے مستحکم ، بہادر ہو گا
اگر عطارد بنائے تو حامل خوش کلام ، خوبصورت جسم اور چالاک ہو گا ۔
اگر مریخ ہو تو حامل مشہور جنگ باز ، جنگی رتھ چلائے گا ،اور اس کی شہرت ہر طرف ہو گی۔
اگر شنی بنائے تو حامل کاروبار میں طاق ، دوسروں کا پیسہ چوری کرنے والا اور مذہبی مبلغین کا مخالف ہو گا ۔

مشہور امریکی جرنیل ڈگلس میک آرتھر کا ویس یوگ



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga