ساسا یوگ ۔ sasha Yoga
لفظ ساسا یا ساشا کے معنی خرگوش کے ہیں ۔
جب زحل کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں موجود ہو۔ اس یوگ والے کی سب تعریف کریں گے ،مضبوط ہونے کے علاوہ فرمانبردار ملازمین کا حامل ہو گا (شنی کا لفظی مطلب ملازم ہوتا ہے اس کے علاوہ شنی شودر ذات کا بھی کارک ہے) ، کردار اچھا نہیں ہو گا ، گاوں کا سرپنچ، ضلع یا ملک کا حاکم ہو گا ۔ کرائے کے سپاہیوں کے ٹھیکدار اسی صنف میں میں شمار ہو سکتے ہیں ۔ دوسروں کی دولت حرص کے ذریعے اپنے پاس جمع کر گا اور مکاری کی طرف مائل ہو گا۔ ۔جنسی کجروی کی وجہ سے دوسروں کی بیویوں سے تعلق رکھے گا ، معدنی دھاتوں کا خصو صی علم ہو گا۔ جنگلوں پہاڑوں سے شغف رکھے گا۔ تقریبا ستر برس اس زمین پر خوش رہنے کے بعد وفات پائے گا ۔
ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیت اس یوگ کی نمایاں خصوصیات ہیں ۔
۔ اس یوگ میں یہ دیکھنا چاہئیے کہ چاند کس اوستھا میں ہے ۔ اگر چاند روشن اور سعد یعنی نحوست سے پاک ہے تو یقیننا منفی خصوصیات بہت کم ہوں گی ۔ اس یوگ کو چندر لگن سے بھی دیکھنا چاہئیے۔ اس کے حامل کی آمدنی لاکھوں میں ہو سکتی ہے اور وہ انڈسٹری کا مالک بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر بارک اوبامہ کے چارٹ میں پایا جاتا ہے ذیل میں دیکھئیے سابقہ برطانوی وزیر اعظم امرگریٹ تھیچر کے چارٹ میں مثبت زحل تقریبا اپنے انتہائی درجہ شرف پر حاکم ہونے کی نشانی
![]() |
| مارگریٹ تھیچر کا شنی شرف میں سعد سیارے کے ساتھ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں