اشاعتیں

جوتشی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آمل یوگ ۔ Amala Yoga

تصویر
سنسکرت لفظ آمل کا معنی خالص ، بے داغ اور اجلے کے ہیں ۔ اگر لگن یا چندر سے دسویں گھر کوئی سعد سیارہ (واحد) موجود ہو تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے ۔ پراشرا ہورا کے مطابق یہ یوگ ابدی شہرت اور حکومت سے عزت پانے کی علامت ہے، بہت زیادہ سامان راحت ،سخی ، قرابت دار ، مددگار ، نیک اور پارسا ہو گا ۔ ( اس یوگ میں پراشرا کی طرف سےبے انتہا دولت کی طرف اشارہ نہیں ہے تاہم پھل دیپیکا کچھ دولت کی طرف اشارہ کرتی ہے)۔ پھل دیپیکا کے مطابق حامل نیکو کار ، مذہبی ، مطمئن ، خوش قسمت ، حکومت سے اعزاز پانے ولا ، حلیم الطبع ، اور اس کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو گی ۔ تبصرہ ۔ دسویں گھر صرف قدرتی سعد سیارہ ہونا چاہئیے کسی نحس کی موجودگی میں یہ یوگ ختم ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ نتائج کا انحصار یوگ سیارے کی طاقت پر منصر ہے ۔ اس پر نحس اثرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ سعد گھروں کے ساتھ پری ورتن اس کی طاقت بڑھاتی ہے ۔ ذیل میں دیکھئیے بین الاقوامی شہرت کے حامل انڈین آسٹرالوجر کے این راو کا چارٹ یہ یوگ بنا رہا ہے ۔ مشتری شرف میں ہے ۔ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی ایوارڈ تو نہیں ملا لیکن حکومتی وزیر ان کے گھر آتے رہتے ہیں ...

نجومی بننے کی صلاحیت

کسی فرد میں آسٹرالوجر بننے کی صلاحیت ہے یا نہیں اس سلسلے میں  کچھ نکات انڈین آسٹرالوجر سندرا راجن کے ایک انگریزی مضمون سے لیئے گئے ہیں جو 1967 میں چھپا۔  اگر سوریا راشی کنڈلی میں برج جوزا میں ہو تو حامل نجومی ہو گا ۔ برہت جٹاکا ادھیائے 18 اشلوکا 2۔ اسی کتاب میں آگے چل کے بیان ہے کہ اگر چندرماں برج اسد میں ہو جس پر عطارد کی نظر بھی ہو تو سائل نجومی ہو گا ۔ادھیائے 19 اشلوکا 2 پھر کہا گیا کہ اگر چندرماں برج سرطان میں ہو تو سائل علم نجوم کا حامل ہو گا ۔ ادھیائے 17 اشلوکا 4۔ پھل دیپکا میں منتریشورا لکھتا ہے اگر دسویں گھر کا حاکم ایسے برج میں ہے جس کا حاکم عطارد ہے تو حامل اپنی روزی ستاروں کے علم سے کمائے گا ۔ ادھیائے 5 اشلوکا 5۔ حکیم گرگا نے ہورا شاستر میں لکھا کہ اگر چندرماں ، شکر اور شنی پانچویں گھر میں ہوں تو فرد کو جیوتش کا علم ہو گا ۔ اگرلگن کا حاکم تیسرے گھر میں ہو ایسا جوتشی مشہور ہو گا ۔ ستیا اچاریہ اپنی کتاب ستیاچرم میں لکھتا ہے اگر پانچویں کا حاکم دوسرے گھر میں سعد یوگ بنا رہا ہو تو حامل نجومی ہو گا اور اس کی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوں گی اور اسے دولت ...