اشاعتیں

2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

علم نجوم اور اُپائے کا دھندہ

میرا بیٹا کسی دوسرے شہر جا رہا تھا اسے بس ٹرمینل پہ چھوڑ کے گھر واپس آ رہا تھا تو لاہور گلبرگ کے علاقے سے گذر ہوا ۔ ایک مکان پہ بہت بڑا بینر آویزاں تھا جس میں غالبا لوح شرف زہرہ یا اسی قسم کی لوح کے بارے میں معلومات تھیں اور فون نمبر دیا ہوا تھا۔ میرا ذہن اپنے بچپن کے دور میں چلا گیا جب جنتریوں کا عام رواج تھا ، ہر گھر میں پائی جاتی تھیں اور اس میں شائع ہونے والے اشتہارات میں اسی قسم کی نوید سنائی جاتی تھی فلاں وقت فلاں سیارہ شرف میں ہو گا تو اس وقت بنائی جانے والی سونے ، چاندی یا تانبے کی لوح اپنے پاس رکھنے سے آپ کے سب دلدر دور ہوجائیں گے اور حسب خواہش دولت کامیابی اور محبوب آپ کے قدموں میں ہو گا ۔اور ظاہر ہے یہ لوح ایک خاص قسم کے طریقے سے ادارہ ہذا ہی بنا کر آپ کو ارسال کر سکتا ہے جس کے لیئے فلاں پتے اور فون نمبر پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کریں ۔یہ معلومات ظاہر ہے ایک گراں قیمت کے علاوہ اور کیا ہو سکتیں تھیں ۔ لیکن وہ تو ستر کی دہائی تھی اور آج دوہزار تئیس میں گلبرگ کے علاقے جہاں تعلیم یافتہ اور خوشحال لوگ رہتے ہیں وہاں اس طرح کا بینر دیکھ کر مجھے اچنبھا نہیں ہوا...

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

تصویر
 ایک پیشہ ور جوتشی کے طور پر طویل دورانیئے کے تجربے میں، مجھے شادیوں میں بے شمار مسائل کو دیکھنے کا موقعہ ملا۔ میں نے دیکھا ہے کہ زائچے میں موجود کچھ مخصوص کمبی نیشنز ہیں جو شادی کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور، جب وہ ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں، تو طلاق یقینی ہے۔ تاہم ان قوانین کو اندھا دھند لاگو کرنے سے پہلے دیش ، کال ، پاترکو نہیں بھولنا چاہئے جوحاملین کے ملک، وقت اور رسم و رواج ہیں۔ ان میں سے کچھ اصول آپ کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے افراد کے چارٹ میں کام کرتے ہوئے ملیں گے اور اس کے علاوہ کچھ ایسے خصوصی اصول ہیں جو مندرجہ ذیل قواعد میں بیان کردہ منفی یوگ کو منسوخ کردیں گے، یہ سب سے اہم بات ہے اور انہیں فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔ کسی شخص کی ازدواجی زندگی کا پتہ لگانے کے لئے یا یہاں تک کہ دو افراد کی شادی کی مناسبت کا تعین کرتے ہوئے ان کی جنم پتریوں کا جائزہ لینے کے لئے(ہاروسکوپ میچنگ)، ہمیں مندرجہ ذیل اصولوں پر غور کرنا چاہئے 1) ۔ پہلا گھر (حامل خود)، دوسرا گھر (خاندان)، شریک حیات کا سوبھاگیہ(اچھی قسمت)۔ چوتھا گھر(گھریلو خوشی)۔ ساتواں گھر (شریک حیات، ازدواجی زندگی کا دورانیہ، جنسی خوا...

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga

تصویر
اگر سوریا اور منگل دونوں ایک ہی گھر میں یکت ہوں تو حامل دکھنے میں پُرشکوہ ہو گا ، ، بہادر ، ضعیف العقل ( احمق پن ) مضبوط ، جھوٹا ، گناہگار ، تشدد یا مارنے کی طرف مائل اور غصیل ہو گا ۔ تبصرہ ۔ یہ یوگ حامل کو پُرشکوہ ، بہادر،جھوٹا ، احمق ، اور مضبوط بناتا ہے ۔ ایسے لوگ فوج یا قانون نافذ کرنے والے ادارے میں نوکری کر سکتے ہیں ، جٹاکا بھرانا کے مطابق ایسے لوگ مندرجہ بالا خصوصیات کے علاوہ بہت جذباتی بھی ہوتے ہیں ۔ سراولی ادھیائے 15 اشلوک 3 واضح رہے کہ یہ اس یوگ کے عمومی نتائج میں اور زائچے کے دوسرے اثرات نتائج کو تبدیل کر دیں گے ۔۔  ذیل میں دیکھئیے انڈین سیاست دان راہول گاندھی کا سوریا منگلا یوگ  راہول گاندھی کا سوریا منگلا یوگ

چندر منگل یوگ ۔ Chandra Mangala Yoga

تصویر
اگر دونوں سیارگان باہم قران میں ہوں تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے نتائج ۔ غیراخلاقی اشیاء کی تجارت سے آمدنی ، عورتوں کا بیوپاری ، والدہ کا گستاخ اور رشتہ داروں اور والدہ کے ساتھ دھوکہ کرنے والا ۔ تبصرہ۔ ۔ اگرچہ کلاسک کتب میں اس کے حامل کےبارے میں یہ لکھا ہے کہ وہ عورتوں غیر اخلاقی اشیاء کی تجارت سے پیسہ کمائے گا تاہم جدید تشریح میں دیکھا گیا کہ حامل چھوٹے ٹھیکوں، بیئر کی فروخت اور اسی طرح کے کاموں سے وغیرہ سے کماتا ہے ۔ تاہم جب چندر اور منگل دونوں طاقتور اور سعد گھروں کے حاکمان ہوں تو پیسہ قانونی ذریعوں سے کمایا جاتا ہے۔  یہ یوگ دولت مندی کی نشانی ہے ۔ یہ یوگ چندر اور منگل کے قران کے علاوہ نظرات سے بھی وجود میں آتا ہے مثلا چندر برج ثور میں ہو اور منگل عقرب میں ہو ۔ دونوں کا دوسرے ، نویں دسویں اور گیارہویں گھر یکت ہونا اچھے نتائج لاتا ہے ۔ لیکن اگر یہ نحس گھروں میں بن رہا ہو تو حامل کا کردار اچھا نہیں ہو گا اور وہ مفاد کی خاطر اپنی عورت کا سودا بھی کر سکتا ہے اور غیراخلاقی کاموں کی تجارت کرتا ہے۔ سراوالی کا خیال مختلف ہے  اور اس کے مطابق ان دو سیارگان کا یکت ہونا حامل کو ہیرو...

اُبھ اچاریہ یوگ ۔ Obhayachari Yoga

تصویر
اُبھ کا مطلب دو خوبیوں والا ، دو سمتی اور اچاریہ کا مطلب معلم خصوصا مذہبی استاد اگر چاند ، (اور راہو کیتو)کے علاوہ کوئی سیارے سورج سے دوسرے اور بارہویں گھر موجود ہیں تو یہ یوگ بنتا ہے اس یوگ کی دو اقسام ہیں شبھ ابھ چاریہ اور اشبھ ابھ چاریہ پراشرا کے مطابق حامل بادشاہ  کے مرتبے کا ہوگا اور خوش باش ہو گا پھل دیپیکا کے مطابق حامل کا جسم پُرکشش ہو گا ، نرم گفتار ، دنیا میں خوشی کا باعث ، فصیح ، مشہور اور دولت مند ہو گا اشبھ ابھ اچاریہ ( پاپ کرتری یوگ) یعنی سورج کے دونوں اطراف نحسین ہوں تو حامل پبلک میں بے عزتی کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہو گا اور دولت و قسمت سے محروم ہو گا ۔ شبھ ابھ اچاریہ یوگ ( شبھ کرتری یوگ) کا حامل صحت مند ، بے خوف ، طویل العمر اور اس کے کوئی دشمن نہیں ہوں گے۔ جبکہ پاپ کرتری یوگ کی وجہ سے حامل مصاءب کا شکار ، بیوی بچوں سے محروم ، ناقص جسمانی اعضا اور عمر مختصر ہو گی ۔ من ساگری کے مطابق حامل میں قوت برداشت ہو گی اور ہر طرح کی صورتحال میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا ، ہر ایک سے برابری کا برتاو کرے گا ، متناسب الاعضا ، پُرسکون اور مضبوط ہو گا ۔ بتصرہ ...

واسی یوگ ۔ Vasi Yoga

تصویر
سنسکرت لفظ واس سے نکلا جس کا مطلب ہے رہنے والا ، ساکن شہری ۔ اگر چاند کے علاوہ سورج سے بارہویں گھر کوئی سیارہ موجود ہو تو یہ یوگ بنتا ہے ۔ نتائج ۔ اس یوگ کے نتائج کے استخراج میں وہی نقاط ملحوظ خاطر رکھے جائیں جو ویس یوگ میں بیان کئے گئے ہیں ۔ حامل خوش ، آسودہ حال ، آزاد خیال اور طبقہ اشرافیہ کا پسندیدہ ہو گا ۔ پراشرا کے مطابق حامل اپنے کام کا ماہر ، سخی ، تعلیم یافتہ ، مضبوط اور مشہور ہو گا من ساگری کے مطابق حامل حامل کی نظر کمزور ہو گی ، گفتگو میں تحمل ،محنتی ، جوان جسم اور نظر نیچی رکھے گا ۔ اگر یہ یوگ عطارد کی وجہ سے بنے تو لوگ ایسے شخص کو غریب سمجھیں گے ، نرم اور کمزور ہو گا اور بغیر شرم کے  ہو گا اگر مریخ کی وجہ سے بنے تو حامل اپنی ماں کو قتل کرے گا ، سماجی مدد کے کام کرے گا ۔ اگر مشتری کی وجہ سے بنے تو حامل کنجوس ہو گا اور ترقی کرے گا اگر زہرہ کی وجہ سے ہو تو حامل ڈرپوک یا ناپختہ ارادے کا ہو گا ، جنسی کشش ، رعب داب سے خالی اور دوسروں کے زیر دست ہو گا اگر شنی کی وجہ سے ہو تو حامل دوسری عورتوں سے جنسی تعلق رکھے گا ، دکھنے میں بوڑھا اور رحم دل ہو گا ۔ امیر شریعت عطا ال...

ویس یوگ - Vesi Yoga

تصویر
 ویس کا مطلب بھیس یعنی لبادہ اوڑھ کر کوئی خاص شکل اختیار کرنے کے ہیں ۔ یعنی یوگ سیارہ سورج کی شاعوں کا اثر پا کر اپنی خصوصیات میں زیادہ پُر اثر ہو جاتا ہے۔ اگر چاند کے علاوہ کوئی اور سیارہ ( راہو کیتو کو یوگوں میں شمار نہیں کیا جاتا سوائے پاپ کرتری یوگ کے کیونکہ یہ دونوں نحسین ہیں) سورج سے دوسرے گھر موجود ہے تو یہ یوگ بنتا ہے ۔ پراشرا کے مطابق مطابق حامل متوازن نظر ،سچا ، سست الوجود ، لمبوترا جسم ، خوش باش اور دولت مند ہو گا ۔ من ساگری کے مطابق حامل بہترین شخصیت کا مالک ، اچھی گفتار ، اچھی یادداشت ، عیش پرستی کی طرف مائل ، دھیمی چال ، جسم کا پہلا حصہ مضبوط اور بھنچی آنکھوں والا ہو گا ۔ پھل دیپیکا کے مطابق حامل دکھنے میں اچھا ،خوش ، خوبیوں والا ، بہادر، بادشاہ اور نیک ہو گا ۔ سراولی کے مطابق اگر عطارد ، مشتری ، اور زہرہ سورج سے دوسرے گھر بغیر نحس اثرات اور محترق ہوئے موجود ہوں تو حامل تین سمندروں کے درمیان کی مملکت پر حاکم ہو گا ۔ تبصرہ ۔ اس یوگ کے اچھے نتائج اس وقت ہوں گے جب سعد سیارے ( شبھ ویس یوگ) یہ یوگ بنا رہے ہوں اگر نحسین ہوں (   (پاپ ویس یوگ) تو...

آمل یوگ ۔ Amala Yoga

تصویر
سنسکرت لفظ آمل کا معنی خالص ، بے داغ اور اجلے کے ہیں ۔ اگر لگن یا چندر سے دسویں گھر کوئی سعد سیارہ (واحد) موجود ہو تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے ۔ پراشرا ہورا کے مطابق یہ یوگ ابدی شہرت اور حکومت سے عزت پانے کی علامت ہے، بہت زیادہ سامان راحت ،سخی ، قرابت دار ، مددگار ، نیک اور پارسا ہو گا ۔ ( اس یوگ میں پراشرا کی طرف سےبے انتہا دولت کی طرف اشارہ نہیں ہے تاہم پھل دیپیکا کچھ دولت کی طرف اشارہ کرتی ہے)۔ پھل دیپیکا کے مطابق حامل نیکو کار ، مذہبی ، مطمئن ، خوش قسمت ، حکومت سے اعزاز پانے ولا ، حلیم الطبع ، اور اس کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو گی ۔ تبصرہ ۔ دسویں گھر صرف قدرتی سعد سیارہ ہونا چاہئیے کسی نحس کی موجودگی میں یہ یوگ ختم ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ نتائج کا انحصار یوگ سیارے کی طاقت پر منصر ہے ۔ اس پر نحس اثرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ سعد گھروں کے ساتھ پری ورتن اس کی طاقت بڑھاتی ہے ۔ ذیل میں دیکھئیے بین الاقوامی شہرت کے حامل انڈین آسٹرالوجر کے این راو کا چارٹ یہ یوگ بنا رہا ہے ۔ مشتری شرف میں ہے ۔ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی ایوارڈ تو نہیں ملا لیکن حکومتی وزیر ان کے گھر آتے رہتے ہیں ...

بدھ-آدتیہ یوگ ۔ Budh-Aditya Yoga

تصویر
(آدتیہ کا مطلب سورج)جب سورج اور عطارد کسی گھر یکت ہوں بشرطیکہ یہ قران دس ڈگری کے اندر نہ ہو۔ کچھ کہتے ہیں کہ عطارد کو چودہ ڈگری سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہئیے ۔ دونوں سیارگان میں کوئی بھی نیچ میں نہ ہو اور عطارد محترق بھی نہ ہو خصوصا اگر یہ ذہانت سے متعلق برج میں بن رہا ہو ۔ یہ یوگ عام لوگوں کے چارٹ میں  بھی پایا جاتا ہے ۔ لیکن خالص صورت میں بہت کم ملتا ہے ۔ اس کے حامل افراد بہت ذہین ہوتے ہیں ، احساس عزت بہت نمایاں ، اپنے کام کے ماہر ، اچھی شہرت ، اور سامان آسائش میسر ہوتے ہیں ۔ مغربی ماہر نجوم اس یوگ کو انٹیلیچول لائف ٹائم بھی کہتے ہیں یعنی حامل تا عمر اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرتا رہے گا ۔ یہ یوگ اس لیئے بھی اہم ہے کیونکہ بے وقوف کے پاس اگر مملکت بھی ہو تو وہ س سے زیادہ دیر تک لطف اندو نہیں ہوسکتا اور ضائع کر دیتا ہے کیونکہ اس کے لیئے ٖہم اور ذہانت درکار ہوتی ہے۔جٹاکا مارٹنڈا کے مطابق یہ راج یوگ صرف برج حمل ، اسد اور سنبلہ کے لیئے مؤثر ہےاس راج یوگ کے لوگ آسانی سے شہرت حاصل کر سکتے ہیں مشہور انڈین مصنف وکرم سیٹھ کا بدھ آدتیہ یوگ

کیمدروم یوگ ۔ Kemadruma Yoga

تصویر
تعریف: جب پیدائشی زائچے میں چاند کے ساتھ یا چاند سے متصل دونوں گھروں میں، اور پیدائشی لگن سے کیندر میں کوئی سیارہ (سورج راہو کیتو کے علاوہ) موجود نہ ہو تو کیمدروم یوگ تشکیل پاتا ہے۔ اس یوگ کی دوسری ورائٹی نوانش میں چندر کے دوسرے اور بارہویں گھر کسی سیارے (سورج راہو کیتو کے علاوہ) کی غیر موجودگی ہے ۔ نتائج:- پراشرا ہورا کے مطابق -حامل ،ذلت اٹھائے گا، بے علم و عقل ہو گا ، عسرت اور غم کا سامنا کرے گا ۔بیوی بچوں اور دولت سے لطف اٹھانے سے محروم ہو گا ۔ دوسروں کا ملازم ہو گا اور اپنی جائے پیدائش سے دور رہے گا  اور کج ذہن کا مالک ہو گا ۔  ورہا مہیرا کے مطابق حامل گندا، غمگین، ناانصافی کرنے والا، برے کام کرنے والا، بدمعاش اور دھوکہ باز ہو گا۔ ایک مکمل کیمدروم یوگ تمام سعد  یوگوں کو ختم کر دیتی ہے۔  تبصرہ ۔ ورہامہیرا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندانوں میں پیدا ہونے والے افراد کو اس طرح کے انحطاط کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو عام خاندانوں میں پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں ان بدقسمت نتائج کی زیادہ پیش گوئی کی جانی چاہئے۔ غموں کا مطلب جسمانی بھی ہوتا ہے اور دماغی بھ...

سرسوتی یوگ ۔ Saraswathi Yoga

تصویر
نام ہندو دیوی سرسوتی سے لیا گیا ہے جو دراصل شاعروں اور ادیبوں کی سر پرست دیوی ہے۔ ہندو کتب خانوں میں اس کی عبادت کے دوران پھول اور پھل پیش کیے جاتے ہیں اور لوبان سلگایا جاتا ہے تعریف ۔ اگر مشتری ، زہرہ ، اور عطارد ، لگن دوسرے ، چوتھے ، پانچویں ساتویں نویں یا دسویں گھروں میں اکٹھے یا علیحدہ علیحدہوں اور مشتری اپنے ، دوست یا، شرف کے برج میں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے نتائج ۔ شاعر ، مشہور ، عالم، فنکار ، دولت مند ، عزت و اکرام پانے والا ، اچھی بیوی اور بچوں والا ہوتا ہے ۔ تبصرہ ۔ یہ یوگ بہت کم زائچوں میں پایا جاتا ہے ۔ اگر سیارگان طاقتور ہوں تو یوگ کا اثر ظاہر ہوگا وگرنہ دوسرے یوگوں کے ساتھ مل جائے گا ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے زائچے میں پایا جاتا ہے ۔ انڈین جوتشی کے این راؤ ،اس یوگ میں گیارہویں  گھر کو بھی شمار کرتے ہیں ۔

دودھارا یوگ ۔ Dhurdhura Yoga

تصویر
جب چندر لگن سے بارہویں اور دوسرے گھر (سورج کے علاوہ) سیارگان موجود ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے اس کا حامل ، دولت مند ، سواریوں کا مالک اور فیاض ہوتا ہے ۔ بنیادی طور پر یہ یوگ ، دولت ، عہدہ ، شہرت اور نیک نامی سے متعلق ہے ۔سعد سیارگان اس یوگ کی طاقت کو بڑھاتے ہیں ۔ سیارگان کی اقسام اور طاقت کے لحاظ سے اس کے اثرات کا حکم لگانا چاہئیے ۔ مزید تفصیل کے لیئے دیکھئے برہت جٹاکا ۔ اگر شنی اور منگل یہ یوگ بنائیں تو حامل جنسی تلذذ کے فن میں ماہر ہو گا ، زیادہ دولت اکٹھی کرے گا ، اور جسمانی خواہشات کا اسیر ہو گا،مکار بیوی ،  گرم مزاج ، دشمن دار ، اور لوگوں کے غیاب میں ان سےحسد پالے گا  اگر عطارد اور مشتری بنائیں تو حامل کا ایمان راسخ ہو گا ،  شاستروں کا علم رکھنے والا ، قدرت کلام ، ، خیرات کرنے والا اور مشہور ہو گا ۔ عطارد اور زہرہ اگر یہ یوگ بنائیں تو حامل شیریں کلام ، اچھی قسمت ، ، خوبصورت جسم ، ،کسرت کا شوقین ، ، اچھی صحت ، بہادر اور وزیر کے مرتبے کا حامل ہو گا ۔ اگر عطارد اور شنی یہ یوگ بنائیں تو حامل غیر ملک کا سفر کرے گا ،  دولت کا غلام نہیں ہو گا ، تعلیم یافتہ ، ، بہت سی ...

دُشکریتی یوگ ۔ Dushkriti Yoga

تصویر
اسم صفت ۔ دُش یعنی برا ئی اور کریتی معنی کرنا یعنی برائی کرنے والا ، گنہگار اگر لگن سے ساتویں گھر کا حاکم چھٹے ، آٹھویں یا بارہویں میں ہو یا ساتویں گھر نحسین ہوں یا ساتویں گھر پہ نحسین کی نظر ہو ۔ حامل اپنی بیوی کھو دے گا اور دوسروں کی بیویوں سے تعلق رکھے گا، سڑکوں پہ آوارہ پھرے گا، سوزاک یا اسی طرح کی جنسی بیماریوں میں مبتلا ہو گا اور حاکم کی طرف سے مشکل کا شکار ہو گا۔ اپنے رشتہ دار اس سے دور بھاگیں گے جس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گا ۔ پھل دیپیکا ادھیائے 6 اشلوک 64 چونکہ چھٹے ، آٹھویں اور بارہویں گھر دشتنا گھر ہیں تو  ان گھروں اور ان کے حاکمان کے ساتھ  کسی اور سعد گھر یا حاکم کا تعلق اُس  کو سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کا دشکریتی یوگ گھر  کو خراب و برباد کر دے گا ۔ اگر ساتویں کا حاکم نحس ہو گیا ہے یا اس پر نحس نظرات ہیں  اور یہ کسی دشتنا گھر میں بھی ہے تو اس یوگ کے نحس اثرات ملیں گے۔ تاہم    اگر ساتویں گھر  یا اس کے حاکم پہ سعد  نظرات  ہوں تو اس یوگ کے نحس اثرات میں کمی آ جائے گی۔ کیس سٹڈی کے لیئے  سابق امریکی صدر...

پربت یوگ ۔ Parvata Yoga

تصویر
پربت یوگ کے نام سے دو یوگ ہیں ایک کا ذکر پراشرا ہورا میں ہے اور دوسرے کا پھل دیپیکا میں جس کا ذکر مندرجہ ذیل ہے ۔ جس برج میں لگن کا حاکم براجمان ہو اگر اس برج کا حاکم شرف میں ہو یا اپنے برج میں ہو اور ترکون یا کیندر میں بھی ہو تو یہ یوگ بنتا ہے ۔  اس کے حامل کے پاس ابدی دولت اور خوشی ہو گی اور اس کے کاموں سے ہمیشگی کا فائدہ ہو گا اور وہ دنیا کا حکمران ہو گا ۔پھل دیپیکا۔ ادھیائے   6  اشلوک 35 ۔  امریکی اداکارہ انجلینا جولی  چارٹ میں یہ یوگ بنتا ہے۔اس وقت اس کی دولت کا تخمینہ  تینتالیس ارب روپے ہے ۔  وی تقریبا ایک دہائی تک اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر رہی اور متعدد بچے گود لیئے۔ دنیا میں کہیں بھی قدرتی آفت آئے تو وہ دورہ کر کے مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔کمبوڈیا نے اپنے ملک کی اعزازی شہریت بھی اسے دی ہے ۔ فلمی دنیا کے متعدد ایوارڈ اس نے حاصل کیئے ہیں جس گولڈن گلوب ایوارڈ اور اکیڈمی ایوارڈ بھی شامل ہے ۔

سوناف یوگ ۔ Sunapha Yoga

تصویر
سنسکرت کے دو لفظوں سو ( مبارک، نفع) اور ناف( فائدہ مند) سے مل کر بنا ہے۔ اگر چندر لگن سے دوسرے گھر ( سورج کے علاوہ) سیارگان موجود ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے۔ لیکن اس سیارہ کو نیچ میں نہیں ہونا چاہئیے ، چندر شکل پکش میں ہونا چاہئیےوگرنہ یوگ کمزور ہو جائے گا اس کے علاوہ لگن کو بھی مضبوط ہونا چاہئیے۔ جٹاکا پراجیتا کے مطابق سیارے کا چندر سے چوتھے گھر ہونا بھی یہ یوگ بناتا ہے۔ اس یوگ کا دوسرا نام سون بھاگ بھی ہے۔ پراشرا کے مطابق زور بازو سے کمائی ہوئی دولت ، حکمران یا اس کے مساوی رتبہ ، ذہانت، دولت اور اچھی شہرت اس یوگ کے اہم نتائج ہیں۔ یوگ کی قوت کا انحصار سیارگان کی اپنی قوت پر بھی ہے اور انہیں نحس یا نیچ نہیں ہونا چاہئیے ۔ بنیادی طور پر اس یوگ کا تعلق دولت مندی سے ہے۔ اگر مریخ کی وجہ سے یہ یوگ بن رہا ہو تو حامل محنتی ، دولت مند ، بادشاہ یا اس کے برابر رتبہ ، ترش کلام ، دوسروں کی مخالفت کرے گا ، جرمانے کرے گا اور ظالم ہو گا اگر عطارد کی وجہ سے یوگ بنے گا تو حامل ، موسیقی ،مذہبی کتابوں کا علم رکھے گا ، شاعر، ذہین ، دوسروں کی اچھائی کرنے والا، وجیہہ، خوبصورت اور مذہبی جھکاو رکھتا ہوگا اگر ...

اناف یوگ ۔Anapha Yoga

تصویر
سنسکرت کے دو لفظوں ان (متعاقب)اور اف (ملحق)سے مل کر بنا ہے اگر چندر لگن سے بارہویں گھر کوئی سیارہ ( سورج کے علاوہ)موجود ہو تو یہ یوگ بنتا ہے (لیکن اس سیارہ کو نیچ میں نہیں ہونا چاہئیے ، چندر شکل پکش میں ہونا چاہئیےوگرنہ یوگ کمزور ہو جائے گا اس کے علاوہ لگن کو بھی مضبوط ہونا چاہئیے)۔ اس کا حامل متناسب الاعضا ، باوقار شباہت ، اچھی شہرت، شائستہ ، فیاض، خوددار، اچھے لباس کا خوگر اور خوش باشی کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ تاہم عمر کے دوسرے حصے تیاگی اور کفایت شعار بن جاتا ہے ( کیونکہ بارہواں گھر موکش گھر ہوتا ہے) ۔ اس یوگ میں بارہویں گھر کے سیارے کی حالت کے مطابق حکم لگانا چاہئیے اس کا حامل حاکم ہو گا ، بیماریوں سے مبرا ۔ نیکو کار ، مشہور ، لبھانے والا اور خوش باش ہو گا۔ پراشرا حامل طاقتور ، اچھی صحت کا حامل ،خوش طبع ، مشہور ، سامان آرام میسر ، قانع ، خوش اور خوش لباس ہو گا ۔ منتریشورا حامل مضبوط جسم والا ، حلیم ، مشہور ، آرام کے سامان میسر اور اچھے لباس کا شوقین ہو گا ۔ ورہامیہیرا من ساگری کے مطابق : جب مریخ چندر سے بارہواں سیارہ ہو تو ، حامل چوری ، اداکار،متکبر ، اپنے اوپر قابو رکھنے والا ،...

گج کیسری یوگ ۔ Gaja Kesari Yoga

تصویر
جیوتش میں گج کیسری کی دو بنیادی صورتیں موجود ہیں۔ ایک عام اور دوسری خاص۔ عام تعریف: اگر چندر لگن (پیدائشی قمری برج) سے گننے پر مشتری کسی کیندر (خانہ 1/4/7/10) پر پڑے تو اس صورتحال کو گج کیسری یوگ کہا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا گج کیسری کی سادہ ترین تعریف ہے اور ممکنہ طور پر چندر یوگوں  کا حصہ ہے۔ اسے "پھل دیپیکا" نامی شاستر میں کیسری یوگ بھی کہا گیا ہے۔ یہاں قمری برج کی نسبت مشتری کے کیندر میں قبضے کے علاوہ کوئی اضافی شرط نہیں۔ تاہم قمر کو "پکش بل" کا حامل یعنی روشن ہونا چاہیے۔ یہ نکتہ گج کیسری کے عام نتائج سے عیاں ہے۔ اس کے باوجود یہ کافی عام وضعِ فلکی ہے۔ وجہِ تسمیہ: سنسکرت میں "گج" کے معنی ہاتھی کے ہیں۔ جبکہ "کیسری" سے مراد شیر ہے۔ یہاں یہ الفاظ استعارتاً استعمال ہوئے ہیں۔ کلاسیکی اثرات: شاستروں میں درج گج کیسری یوگ کے سعد اثرات میں شیر کی طرح پلٹ کر مخالفین پر وار کرنا؛ محفل آرائی، جلسے میں گفتگو کا ہنر جاننا، طویل عمری، نیک نامی اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا شامل ہیں۔ راقم کا مشاہدہ: گج کیسری یوگ کے حامل افراد اپنا درِعمل کے دکھاتے وقت کافی جذب...