ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga
( ادھی کا مطلب اوپر ی، بالا ، مقدم یا برابر کا ہے)
'جب قدرتی سعد سیارگان ( بدھ ، گورو، شکر) لگن سے یا چندر سے چھٹے ، ساتویں آٹھویں گھر میں موجود ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے ۔
اس کا حامل کماندار یا نمبردار ہوتا ہے، وزیر یا ضلعے صوبے کا حاکم ہوتا ہے ۔ حامل مشہور ، خوشحال ، تا عمر دولت مند ، رشتہ داروں کی امداد کرنے والا، دشمنوں پر غلبہ حاصل کرنے والا، طویل العمر اور اعلی روحانی قدروں کا مالک ہوتا ہے ۔' ۔ پھل دیپیکا ادھیائے 6 اشلوک 42 ، 43
اس یوگ کے پس پردہ یہ تصور کار فرما ہے کہ جب سعد سیارگان چھٹے ساتویں اور آٹھویں میں ہوتے ہیں تو وہ یا تو لگن پر نظر کر رہے ہوتے ہیں یا پھر لگن سے ملحقہ دونوں گھر پہ نظر ڈال رہے ہوتے ہیں جس سے لگن مضبوط ہوتا ہے اسی طرح جس طرح شبھ کرتری یوگ میں ہوتا ہے جس میں سعد سیارگان دائیں بائیں ہوتے ہیں
شاستروں میں دو قسم کے ادھی یوگ کا بیان ہے
لگن ادھی یوگ ۔
پہلی تعریف : جب قدرتی سعد سیارگان چندر ، عطارد ، زہرہ، اور مشتری، لگن سے ساتویں اور آٹھویں گھر بیٹھے ہوں اور
چوتھے گھر کوئی نحس سیارہ نہ بیٹھا ہو
![]() |
| چیک ٹینس سٹارمارٹینا نیورتیلووا کا لگن ادھی یوگ |
دوسری تعریف : قدرتی سعد سیارگان چھٹے ساتویں اور آٹھویں گھر میں ہوں اور چوتھے گھر کوئی نحس سیارہ نہ ہو۔
٭ سعد سیارگان پہ نحس نظر نہ ہو اور نہ ہی کسی نحس سے یکت ہوں ۔
اس کا حامل اعلی تعلیم کا مالک ، کئی کتابوں کا مصنف، شاستروں کا علم رکھنے والا، نرم خو، فوجی کماندار ، عوام میں شہرت یافتہ ، دولت مند ، دل کا صاف ، گُنی اور روحانیت کی طرف مائل ہوتا ہے
چندر ادھی یوگ
جب تین قدرتی سعد سیارگان ( عطارد ،مشتری اور زہرہ) چندر لگن سے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں گھر میں ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے۔ یہ سیارگان کسی ایک گھر ، دو گھروں یا تینوں گھروں میں موجود ہو سکتے ہیں۔
(سعد سیارگان کی نشت یا تینوں گھروں میں ہو سکتی ہے ، یا پھر چھٹے اور ساتویں میں ، یا چھٹے آٹھویں میں ، یا ساتویں آٹھویں میں ،یا صرف چھٹے میں ، یا صرف ساتویں یا صرف آٹھویں میں )
کلیان ورما کے مطابق چندر ادھی یوگ اس وقت راج یو گ بن جاتا ہے جب بدھ گرو اور شکر محترق نہ ہوں اور ان پر کسی نحس کی نظر بھی نہ ہو ۔
نتائج ۔ حامل مہذب اور قابل بھروسہ ہوتا ہے۔ مطمئن اور خوش باش زندگی گذارے گا جس میں سامان آسائش باافراط میسر ہو گا، دشمنوں کو شکست دے گا ، صحت مند اور طویل العمر ہو گا۔ ایک ایک سیارہ ہے تو حامل لیڈر ہو گا ، اگر دو ہوں تو وزیر ، اگر تین ہوں تو بہت زیادہ نمایاں حیثیت حاصل کرے گا ۔ اگر تینوں سیارگان طاقت میں کمزور ہیں تو یوگ تو بنے گا لیکن اس کا اثر بہت کمزور ہو گا۔ ادھی یوگ کو راج یوگ یا اس کے برابر تصور کیا جا سکتا ہے۔
اگر تینوں سعد سیارگان با قوت ہوں تو حامل صاحب اقتدار ہوتا ہے۔ اگر تینوں سیارگان درمیانی قوت کے مالک ہوں تو ایسا شخص
وزیر ہوتا ہے۔ اگر تینوں سیارگان کمزور ہوں تو ایسا شخص فوج کا کمانڈر ہوتا ہے ۔
![]() |
| جنرل میکارتھر کا چندر ادھی یوگ |
بہت سے ماہرین نجوم کا خیال ہے کہ زائچے کے کسی بھی گھر کی قوت دیکھنے کے لیئے اس ادھی یوگ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس اس اصول پر اس یوگ کی دو اقسام ہیں
شبھ ادھی یوگ ۔ اگر تمام قدرتی سعد سیارگان کسی بھی گھر سے گننے پر چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں میں ہوں تو اس گھر کی قوت میں اضافہ ہوگا۔ مثلا اگر دوسرے گھر سے گننے پر یہ یہ قدرتی سعد سیارگان چھٹے ساتویں اور آٹھویں گھر میں ہوں تو حامل کو اپنی فیملی سے مدد حاصل ہو گی، بہت زیادہ دولت ، اعلی تعلیم اور قوت تقریر ہو گی۔
پاپ ادھی یوگ ۔ اگرچہ ورہامہیرا صرف شبھ ادھی یوگ کا ذکر کرتا ہے تا ہم کچھ جوتشی پاپ ادھی یوگ کو بھی مانتے ہیں ۔
اگر کسی بھی گھر سے گننے پر تمام قدرتی نحس سیارگان ( شنی ، سوریا اور منگل) چھٹے ساتویں اور آٹھویں گھر میں ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے تو اس گھر کو برباد کرتا ہے ۔ مثلا اگر دسویں گھر سے گننے پر یہ یوگ بنے تو پروفیشن اور ریپیوٹیشن کی خرابی ہو گی اور کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوں گی۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں