آمل یوگ ۔ Amala Yoga

سنسکرت لفظ آمل کا معنی خالص ، بے داغ اور اجلے کے ہیں ۔
اگر لگن یا چندر سے دسویں گھر کوئی سعد سیارہ (واحد) موجود ہو تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے ۔
پراشرا ہورا کے مطابق یہ یوگ ابدی شہرت اور حکومت سے عزت پانے کی علامت ہے، بہت زیادہ سامان راحت ،سخی ، قرابت دار ، مددگار ، نیک اور پارسا ہو گا ۔ ( اس یوگ میں پراشرا کی طرف سےبے انتہا دولت کی طرف اشارہ نہیں ہے تاہم پھل دیپیکا کچھ دولت کی طرف اشارہ کرتی ہے)۔
پھل دیپیکا کے مطابق حامل نیکو کار ، مذہبی ، مطمئن ، خوش قسمت ، حکومت سے اعزاز پانے ولا ، حلیم الطبع ، اور اس کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو گی ۔
تبصرہ ۔ دسویں گھر صرف قدرتی سعد سیارہ ہونا چاہئیے کسی نحس کی موجودگی میں یہ یوگ ختم ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ نتائج کا انحصار یوگ سیارے کی طاقت پر منصر ہے ۔ اس پر نحس اثرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ سعد گھروں کے ساتھ پری ورتن اس کی طاقت بڑھاتی ہے ۔
ذیل میں دیکھئیے بین الاقوامی شہرت کے حامل انڈین آسٹرالوجر کے این راو کا چارٹ یہ یوگ بنا رہا ہے ۔ مشتری شرف میں ہے ۔ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی ایوارڈ تو نہیں ملا لیکن حکومتی وزیر ان کے گھر آتے رہتے ہیں ۔

مشہور جوتشی کے این راو کا آمل یوگ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga