روچک یوگ ۔ Ruchaka Yoga

سنسکرت لفظ روچک کے لفظی معنی تیزدھار، تیزابی اور چمکیلے کے ہیں ۔ ایسی چیز کو بھی کہا جاتا ہے جو اچھی قسمت کی نشانی ہو۔ایسے چوکور ستون کو بھی کہا جاتا ہے جو عمارت کے وسط میں نصب کیا جاتا ہے جس نے عمارت کی چھت کا وزن اٹھایا ہوتا ہے ۔ 
اس لفظ کا مادہ روچ ہے جس کا مطلب چمکیلااور روشن دار ہے۔ یہ پنج مہا پُرش یوگ کلاس کا ذیلی یوگ ہے
زائچے میں یہ یوگ اس وقت بنتا ہے جب مریخ کیندر میں شرف میں ہو یا کیندر میں اپنے گھر ہو شاستروں کے مطابق عموما روچک یوگ کے حامل کی بھنویں اور سر کے بال خوبصورت، کمر درمیانہ سائز ، رنگت سرخی مائل ، رگ پٹھے مضبوط، چہرہ لمبوترا ، گردن پہ تین متوازی افقی لکیریں(دھوپ کی وجہ سے یہ لکیریں بنتی تھیں اور زمانہ قدیم میں انہیں خوش قسمتی کی نشانی سمجھا جاتا تھا) ہوتی ہیں۔ بہادر، جوشیلا، برتاو میں سخت گیر،قائدانہ صلاحیت ، سخت کوش، اعلی عہدیدار، فوج یا کسی گروہ کا سربراہ ہوتا ہے ۔ اپنے دشمنوں پر عزم صمیم سے غالب آتا ہے ۔اس یوگ کے حامل تاریخ کا اچھاعلم رکھتے ہیں ، بادشاہ یا اس کے برابر مرتبہ حاصل کرتے ہیں ، روایات کی پابندی کرتے ہیں ، دولتمند اور فیاض ہوتے ہیں، اپنے بہادرانہ وصف سے دولت حاصل کرتے ہیں جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کا زائچہ اس کی مثال ہے۔ ہالی وڈ کی اداکارہ جینیفر لارنس کے زائچے میں بھی موجود ہے جس نے ایکشن فلم ہنگر گیم سے شہرت حاصل کی۔ برطانہ کی مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے زائچے میں بھی بنتا جب وقت پیدائش دو بج کر ترپن منٹ (رات) لیا جائے ۔ اگر لگن پر زیادہ سعد سیارگان کی نظر ہے تو مریخی خصوصیات کا اظہارقدرے نرم انداز (نفسیاتی) میں ہوتا ہے ۔ ذیل میں دیکھئیے انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا مریخ تقریبا اپنے انتہائی درجہ شرف کے نزدیک ترین
کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا  مریخ اپنے انتہائی شرف کے نزدیک


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga