مغربی نجوم میں نظرات
دائرۃ البروج کو بارہ حصوں میں تقسیم کرنے سے جو بروج حاصل ہوتے ہیں ان کی گروہی تقسیم عنصری ،ماہیتی اور جنسی بنا پہ کی جاتی ہے ۔ مثلا حمل اسد قوس آتشی بروج ہیں ،ثور سنبلہ جدی خاکی ہیں اور جوزا میزان دلو بادی بروج ہیں۔سرطان عقرب حوت آبی بروج ہیں ۔ بلحاظ ماہیت بروج کی تقسیم یوں ہے حمل ، میزان سرطان جدی منقلب بروج ہیں ،ثور اسد ، عقرب دلو ثابت بروج ہیں جوزا سنبلہ قوس حوت ذوجسدین بروج ہیں ۔ قران ، تربیع اور مقابلہ کی نظرات ان بروج کے درمیان ہوتی ہیں جن کی ماہیت ایک جیسی ہوتی ہے البتہ عنصر مختلف ہوتا ہے ۔ مثلا حمل ،سرطان، میزان اور جدی تمام کی ماہیت منقلب ہے لیکن ان کے عناصر مختلف ہیں حمل اگر آتشی ہے تو سرطان آبی ہے ، میزان بادی ہے تو جدی خاکی ہے۔ تثلیث کی نظر ایک جیسے عناصر کے بروج کے درمیان ہوتی ہے البتہ ماہیت مختلف ہوتی ہے ۔ تسدیس کی نظر ان بروج کے درمیان ہوتی ہے جن کے عناصر کی آپس میں مطابقت ہے البتہ ماہیت مختلف ہوتی ہے مثلا آتشی کی بادی کے ساتھ مطابقت ہے تو آبی کی خاکی کے ساتھ ۔ نیم تسدیس نظر مختلف ماہیت اور عناصر کے بروج کے درمیان ہے تاہم یہ دائرۃ البروج کی تیس درجات کی تقسیم کے ان...