مالویہ یوگ ۔ Malava or Malavya Yoga
اس کا نام انڈیا کے علاقے مالوہ سے متعلق ہے جو زمانہ قدیم میں پُر تعیش اشیاء کی صنعت و حرفت کی پیداوار کے لیئے مشہور تھا ۔
جب زہرہ کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے
زہرہ ۔بھوگ (جنسی ملاپ) لطف و عشرت کا سیارہ ہے۔ اس کے حامل کو عمدہ کھانوں ،عیش اور خوبصورت اشیاء پسند ہوتی ہیں ۔ یہ مشتری کی طرح مال (لکشمی)، عمدہ سواری اور جائیداد کا سیارہ بھی ہے۔توازن اور ہم آہنگی کی بھی علامت ہے ۔
پھل دیپیکا ادھیائے ۔6۔ اشلوک 3 کے مطابق اس یوگ کے حامل شخص کے ہونٹ خوبصورت ،متوازن دانت ، لمبے بازو،اعضا و ارادہ مضبوط، دولت مند، بیوی بچوں والا ، اچھی قسمت ، خوشحال ، اچھے کھانوں کا شائق،زندگی سے لطف کشید کرنے والا، عمدہ سواری کا مالک ، پُرسکون ،مشہور اور صاحب علم ہو گا
پراشرا کے مطابق اس شخص کے ہونٹ خوبصورت، پتلی کمر ، چاند جیسی رنگت۔ اس کے جسم سے اچھی خوشبو، جسم درمیانہ اور خوبصورت اور صاف دانت ہوں گے۔ لیڈی ڈیانا کے چارٹ میں یہ یوگ پایا جاتا ہے جس میں یہ لگن اور چندر دونوں سے کیندر میں ہے۔ لیکن چندر اور سوریا دونوں نحس ہو گئے ہیں ۔ آئن سٹائن کے چارٹ میں بھی موجود ہے ۔ ذیل میں دیکھئیے ہالی وڈ کی اداکرہ اور مناکو کی شہزادی گریس کیلی کا مالویہ یوگ ۔ برج میزان میں صفر سے پندرہ درجہ زہرہ کا مول ترکون ہے
![]() |
| ہالی وڈ اداکارہ گریس کیلی کا مالویہ یوگ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں