دوران حمل جنس کا تعین
جدید دورمیں دوران حمل بچے کی جنس کےتعین کے لیئے یوں تو الٹرا ساونڈ مشینیں ایجاد ہو گئی ہیں لیکن یہ مشینیں بھی 12 ہفتے سے پہلے مدد نہیں کر پاتیں۔ زمانہ قدیم سے مختلف تہذیبیوں میں مطلوبہ مقصد کے لیئے ایسے نقشے یا جدول استعمال ہوتی رہی ہیں جو اندازوں پر مبنی نظام تھے ۔ ایک چینی نقشہ جو اس سلسلے میں استعمال ہوتا ہے وہ ذیل میں دیا گیا ہے ۔ اس نقشے کے موجد کے بارے بہت سے قیافے ہیں لیکن عام خیال یہ ہے کہ چنگ خاندان کے دور حکومت میں ایجاد ہوا اور شاہی خاندان مطلوبہ وارثین کے انتخاب کے لیئے اسے استعمال کرتا تھا ۔ باکسر بغاوت کے دوران اتحادی افواج نے شاہی محل سے دوسری اشیاء کے علاوہ یہ نقشہ بھی یافت کر کے برطانیہ بھجوایا تو دنیا کو اس بارے علم ہوا ۔ اس نقشے کو استعمال کرنے کے لیئے آپ کے پاس حاملہ عورت کی عمر چینی قمری کیلنڈر کے مطابق معلوم ہونا چاہے اور جس مہینے حمل قرار پایا وہ بھی۔ چینی قمری کیلکولیٹر انٹرنیٹ پر آن لائن دستیاب ہیں جس میں انگریزی تاریخ داخل کرنے سے قمری سال اور مہینے معلوم ہو جاتے ہیں ۔ مثلا ا گر انگریزی کیلنڈر کے مطابق خاتون کی تاریخ پیدائش 15 جنوری 198...