بندھن یوگ
جوتش میں چند وضع فلکی قید و بند کا فلکی اشارہ ہیں۔ انھیں بندھن یا بندھ یوگ کہا جاتا ہے۔ ان میں ایک معروف بندھن یوگ کی تشکیل مخصوص گھروں میں بیک وقت سیارگان کے قبضے سے پیدا ہوتی ہے۔ پاراشری مکتب فکر کے علاوہ، یہ یوگ "جیمنی سوتر" میں بھی درج ہے۔ مذکورہ بندھن یوگ کی تشکیل مندرجہ ذیل پانچ صورتوں میں ممکن ہے۔ دوسرا گھر اور بارھواں گھر – اگر ان دونوں گھروں میں مساوی تعداد یا مساوی قوت و ضعف کے سیارے بیٹھے ہوں، تو بندھن یوگ بنتا ہے۔ نواں گھر اور پانچواں گھر – اگر ان دونوں گھروں میں مساوی تعداد یا مساوی قوت و ضعف کے سیارے بیٹھے ہوں، تو بندھن یوگ بنتا ہے۔ چھٹا گھر اور بارھواں گھر – اگر ان دونوں گھروں میں مساوی تعداد یا مساوی قوت و ضعف کے سیارے بیٹھے ہوں، تو بندھن یوگ بنتا ہے۔ تیسرا گھر اور گیارھواں گھر – اگر ان دونوں گھروں میں مساوی تعداد یا مساوی قوت و ضعف کے سیارے بیٹھے ہوں، تو بندھن یوگ بنتا ہے۔ چوتھا گھر اور دسواں گھر – اگر ان دونوں گھروں میں مساوی تعداد یا مساوی قوت و ضعف کے سیارے بیٹھے ہوں، تو بندھن یوگ بنتا ہے۔ مندرجہ بالا توام بیوت (گھروں کی جوڑیاں)، ترتیبِ نزولی کے اعت...