بدھ-آدتیہ یوگ ۔ Budh-Aditya Yoga
(آدتیہ کا مطلب سورج)جب سورج اور عطارد کسی گھر یکت ہوں بشرطیکہ یہ قران دس ڈگری کے اندر نہ ہو۔ کچھ کہتے ہیں کہ عطارد کو چودہ ڈگری سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہئیے ۔ دونوں سیارگان میں کوئی بھی نیچ میں نہ ہو اور عطارد محترق بھی نہ ہو خصوصا اگر یہ ذہانت سے متعلق برج میں بن رہا ہو ۔ یہ یوگ عام لوگوں کے چارٹ میں بھی پایا جاتا ہے ۔ لیکن خالص صورت میں بہت کم ملتا ہے ۔
اس کے حامل افراد بہت ذہین ہوتے ہیں ، احساس عزت بہت نمایاں ، اپنے کام کے ماہر ، اچھی شہرت ، اور سامان آسائش میسر ہوتے ہیں ۔ مغربی ماہر نجوم اس یوگ کو انٹیلیچول لائف ٹائم بھی کہتے ہیں یعنی حامل تا عمر اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرتا رہے گا ۔ یہ یوگ اس لیئے بھی اہم ہے کیونکہ بے وقوف کے پاس اگر مملکت بھی ہو تو وہ س سے زیادہ دیر تک لطف اندو نہیں ہوسکتا اور ضائع کر دیتا ہے کیونکہ اس کے لیئے ٖہم اور ذہانت درکار ہوتی ہے۔جٹاکا مارٹنڈا کے مطابق یہ راج یوگ صرف برج حمل ، اسد اور سنبلہ کے لیئے مؤثر ہےاس راج یوگ کے لوگ آسانی سے شہرت حاصل کر سکتے ہیں
![]() |
| مشہور انڈین مصنف وکرم سیٹھ کا بدھ آدتیہ یوگ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں