واسی یوگ ۔ Vasi Yoga
سنسکرت لفظ واس سے نکلا جس کا مطلب ہے رہنے والا ، ساکن شہری ۔
اگر چاند کے علاوہ سورج سے بارہویں گھر کوئی سیارہ موجود ہو تو یہ یوگ بنتا ہے ۔
نتائج ۔ اس یوگ کے نتائج کے استخراج میں وہی نقاط ملحوظ خاطر رکھے جائیں جو ویس یوگ میں بیان کئے گئے ہیں ۔
حامل خوش ، آسودہ حال ، آزاد خیال اور طبقہ اشرافیہ کا پسندیدہ ہو گا ۔
پراشرا کے مطابق حامل اپنے کام کا ماہر ، سخی ، تعلیم یافتہ ، مضبوط اور مشہور ہو گا
من ساگری کے مطابق حامل حامل کی نظر کمزور ہو گی ، گفتگو میں تحمل ،محنتی ، جوان جسم اور نظر نیچی رکھے گا ۔
اگر یہ یوگ عطارد کی وجہ سے بنے تو لوگ ایسے شخص کو غریب سمجھیں گے ، نرم اور کمزور ہو گا اور بغیر شرم کے ہو گا
اگر مریخ کی وجہ سے بنے تو حامل اپنی ماں کو قتل کرے گا ، سماجی مدد کے کام کرے گا ۔
اگر مشتری کی وجہ سے بنے تو حامل کنجوس ہو گا اور ترقی کرے گا
اگر زہرہ کی وجہ سے ہو تو حامل ڈرپوک یا ناپختہ ارادے کا ہو گا ، جنسی کشش ، رعب داب سے خالی اور دوسروں کے زیر دست ہو گا
اگر شنی کی وجہ سے ہو تو حامل دوسری عورتوں سے جنسی تعلق رکھے گا ، دکھنے میں بوڑھا اور رحم دل ہو گا ۔
![]() |
| امیر شریعت عطا اللہ شاہ بخاری کا واسی یوگ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں