اشاعتیں

صداکار لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا زائچہ

تصویر
کل 20 فروری 2024 منگل کی شام ریڈیو کے مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا بمبئی میں انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔ ان کی عمر اکیانوے سال تھی۔امین سیانی نے ریڈیو کی دنیا میں بڑا نام کمایا۔ ان کی آواز کا جادو لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ امین سیانی نے اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو، ممبئی سے بطور ریڈیو پریزنٹر کیا۔ انہوں نے یہاں 10 سال تک انگریزی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کو ہندوستان میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امین سیانی کے ریڈیو سیلون اور پھر وِوِدھ بھارتی پر تقریباً 42 سال تک جاری رہنے والے ہندی گانوں کے پروگرام 'بناکا گیت مالا' نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے اور لوگ ہر ہفتے انھیں سننے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ 'گیت مالا' کے ساتھ امین ہندوستان کے پہلے ریڈیو میزبان تھے، جنہوں نے ابھرتے ہوئے موسیقی کے منظر نامے کے بارے میں اپنی گہری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتے ہوئے ایک مکمل شو تیار کیا اور پیش کیا۔ اپنے مخصوص انداز و آواز کی بنا پر برصغیر پاک و ہند میں ان کی شہرتبے پایاں تھی۔ امین سیانی کے نام پر 54000 سے زیادہ ریڈیو پروگرام...