کیمدروم یوگ ۔ Kemadruma Yoga

تعریف: جب پیدائشی زائچے میں چاند کے ساتھ یا چاند سے متصل دونوں گھروں میں، اور پیدائشی لگن سے کیندر میں کوئی سیارہ (سورج راہو کیتو کے علاوہ) موجود نہ ہو تو کیمدروم یوگ تشکیل پاتا ہے۔
اس یوگ کی دوسری ورائٹی نوانش میں چندر کے دوسرے اور بارہویں گھر کسی سیارے (سورج راہو کیتو کے علاوہ) کی غیر موجودگی ہے ۔
نتائج:- پراشرا ہورا کے مطابق -حامل ،ذلت اٹھائے گا، بے علم و عقل ہو گا ، عسرت اور غم کا سامنا کرے گا ۔بیوی بچوں اور دولت سے لطف اٹھانے سے محروم ہو گا ۔ دوسروں کا ملازم ہو گا اور اپنی جائے پیدائش سے دور رہے گا  اور کج ذہن کا مالک ہو گا ۔
 ورہا مہیرا کے مطابق حامل گندا، غمگین، ناانصافی کرنے والا، برے کام کرنے والا، بدمعاش اور دھوکہ باز ہو گا۔ ایک مکمل کیمدروم یوگ تمام سعد  یوگوں کو ختم کر دیتی ہے۔ 
تبصرہ ۔ ورہامہیرا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندانوں میں پیدا ہونے والے افراد کو اس طرح کے انحطاط کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو عام خاندانوں میں پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں ان بدقسمت نتائج کی زیادہ پیش گوئی کی جانی چاہئے۔ غموں کا مطلب جسمانی بھی ہوتا ہے اور دماغی بھی۔ لفظ نیچ لفظی معنوں میں استعمال کیا گیا ہے اور اس سے مراد ایسے اعمال ہیں جو مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی ضابطوں کے تحت ممنوع ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ذلت آمیز قرار دیا جاتا ہے۔
کیمدروم یوگ ایک برا یوگ ہے لیکن جدید جوتش کی پریکٹس میں دیکھا گیا ہے کہ اگر مندرجہ ذیل صورتیں ہیں تو کیمدرم یوگ منسوخ ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی یہ ایک نایاب یوگ بھی ہے۔
ا۔ پیدائشی لگن سے کیندر میں کوئی سیارہ (سورج راہو کیتو کے علاوہ) موجود ہو
ب۔چندر لگن سے کیندر میں کوئی سیارہ (سورج راہو کیتو کے علاوہ) موجود ہو
ج ۔ اگر چاند خود کیندر میں ہو اور اس پہ زہرہ یا عطارد یا مشتری میں سے کسی ایک کی نظر ہو
د۔ اگر چاند پہ سورج راہو کیتو کے علاوہ بقیہ تمام سیارگان کی نظر ہو
ح ۔اگر چاند روشنی میں شُکل پکش ہو نہ کہ کِرشن پکش۔
٭نوٹ: پراشرا ہورا ادھیائے 22 کا یہ کہنا ہے کہ اگر کوئی سیارہ چندر سے چوتھے ہوتو سوناف یوگ بنتا ہے اور ا گر یہ سیارہ دسویں میں ہو تو دودھارا یوگ اور اگر یہ دونوں کیندر سیارے کی موجودگی سے محروم ہوں تو کیمدروم یوگ بنتا ہے
بنیادی چندر یوگوں کے پیچھے یہ تصور کار فرما ہے کہ چاند اشتراک پسند سیارہ ہے اور دوسرے ہمراہی سیاروں کی خصوصیات جذب کر کے انہیں منعکس کر کے اپنا اظہار کرتا ہے ۔ 
ذیل میں دیکھئیے ہالی وڈ ایکٹریس ایشلے جوڈ کا زائچہ جس کا کیمدروم یوگ مشتری کے لگن میں ہونے سے اور چندر سے چوتھے گھر مریخ اور عطارد کی وجہ سے بھنگ (کینسل ) ہو گیا ہے ۔لیکن یوگ بھنگ ہونے کے باوجود چاند بہت مشکل حالت میں ہے ۔ مثلا
چاند آدھا روش ہے اور کرشن پکش میں ہے
چھٹے دشتنا گھر اور نحس برج میں ہے
چاند کا ڈسپوزیٹر آٹھویں گھر میں ہے
تنہا ہے اور اس پر کسی اور سیارے کی نظر بھی نہیں ہے
بارہویں گھر کا حکمران ہے ۔
اگرچہ کیمدروم یوگ بھنگ ہو گیا ہے لیکن چارٹ میں موجود چاند انتہائی ناسازگار حالات میں ہے اور اس میں کیمدروم کی کچھ خصوصیات موجود ہیں ۔ جو چندر کی دشا اور انتر دشا میں انتہائی نمایاں ہو جاتی ہے ۔
ایشلے جوڈ کے کیس میں چندر کی مہا دشا اس کی عمر کے ابتدائی دور میں آئی اور اس کی زندگی کے پہلے گیارہ سال بہت مشکل تھے ۔ سن دو ہزار گیارہ میں اس کی آپ بیتی ۔ آل دیٹ از بِٹر اینڈ سویٹ ۔ شائع ہوئی جس میں اس نے اپنے اُس دور کے تکلیف دہ حالات لکھے ہیں ۔ اس کی ماں نے ایشلے کے باپ سے طلاق لے لی تھی اور ایشلے کو تنہا چھوڑ کر اپنی بہن کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں نام بنانے کے لیئے امریکہ بھر میں سرگرداں تھی ۔ ایشلے کی ماں نے طلاق کے بعد اپنی بیٹی کو اس کے باپ کے خلاف کرنے کی کوشش بھی کی ۔ نوجوانی میں اس کی عصمت دری ہوئی اور جب اس نے اپنے خاندان کو بتایا تو کسی نے اس پہ یقین نہیں کیا ۔ اس کی والدہ کے پے در پے معاشقے بھی ایک اذیت ثابت ہوئے جس میں ایشلے کو نامناسب مناظر دیکھنے پڑے یہاں تک کہ ایک کیس میں تو اس کی ماں نے اپنے بوائے فرینڈ پر پستول تان لی تھی ۔سائیکاٹرسٹ کی تھریپی میں جوڈ نے اپنے لاشعور میں دبی ہوئی یادوں کو بے نقاب کیا کہ اس کا جنسی استحصآل کرنے والا شخص اس کے خاندان کا رکن تھا ( وہ کتاب میں اس شخص کا نام نہیں لیتی)۔ ان حالات میں اس نے ایک دفعہ اپنی ماں کے پستول میں گولیاں بھر کے اپنے سر پر تان کر خود کُشی کرنے پر بھی غور کیا تھا ۔ کیونکہ میرے خیال میں جن حالات میں رہ ہری تھی انہوں نے مجھے پہلے ہی مار دیا تھا ۔ بچپن کے ان حالات کی وجہ سے جوڈ پوری عمر اضطراب ، یاسیت اور بے خوابی کا شکار رہی ۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga