پنج مہا پرش یوگ کلاس
اس کلاس میں روچک (منگل سے) ، بھدر(عطارد سے) ، ہنس(مشتری سے) ، مالویہ(زہرہ سے)اور ساسا یوگ(زحل سے)شامل ہیں۔
اس کلاس میں مندرجہ بالا کوئی واحد سیارہ یہ یوگ بناتا ہے جس کا اثر زائچے پر بہت زیادہ پڑتا ہے۔ عام لوگوں کے چارٹ میں بھی پایا جاتا ہے
پنج مہا پرش یوگ کا اثر تا عمر رہتا ہے اگرچہ سیارگان کی دشا میں اثر نمایاں ہوتا ہے۔ اس یوگ کلاس کے بارے میں حد سے زیادہ رطب اللسان پھل دیپکا ادھیائے 6 اشلوک 4 میں لکھتا ہے
یہ یوگ کسی انسان کو سلطنت کا مالک اور بڑی شخصیت بناتے ہیں۔ تعداد میں ایک ، دو تین ، چار یا پانچوں یوگ کے حامل بالترتیب 1۔ خوش قسمت انسان ، 2۔بادشاہ کے برابر مرتبہ ، 3۔ بادشاہ ، 4۔ ایک شہنشاہ ۔ 5۔ شہنشاہوں کا شہنشاہ بناتے ہیں ۔
مہا پُرش یوگ کو جانچنے کے لیئے مندرجہ ذیل پیمانہ دیکھیں
اس یوگ کو پورے زائچے کے تناظر میں دیکھنا چاہئیے۔
جب یہ یوگ کسی سیارے کے شرف میں ہونے کی وجہ سے بن رہا ہو تو یہ دیکھیں کہ سیارہ اپنے شرف کے انتہائی درجے(ڈگری) سے کتنا نزدیک ہے ۔ اگر یہ سیارہ اس ڈگری کی جانب بڑھ رہا ہو تو زیادہ اچھا ہے بہ نسبت اس کے کہ اس درجہ شرف سے دور جا رہا ہو ۔
شرفی سیارے کے ڈسپوزیٹر کی حالت ، نشست اور مجموعی جھکاو کو دیکھنا چاہئیے ۔ اگر ڈسپوزیٹر بھی مضبوط اور اچھی جگہ پہ ہے تو شرفی سیارہ اچھا نتیجہ دے گا لیکن اگر ڈسپوزیٹر کمزور اور بری جگہ پہ ہے تو شرفی سیارے کے نتائج بھی کمزور ہو جائیں گے ۔
اس کی قوت کو صحیح طرح سے جانچنے کے لیئے چندر اور سوریا لگن سے بھی دیکھا جانا چاہئیے
اگر چندر یا سوریا سے بھی یہ سیارہ کیندر میں ہو تو تب یہ یوگ بنتا ہے
یوگ سیارے کی دگ بل (ڈائریکشنل سٹرینتھ) قوت میں اضافہ کرتی ہے
اس کے علاوہ سوریا اور چندر کو مضبوط ہونا چاہئیے
لگن اور لگن کے حاکم کو بھی مضبوط ہونا چاہئیے
یوگ سیارے کا سمبندھ لگن اور لگن کے حاکم سے ہو نا قوت میں اضافہ کرتا ہے
سعد سیارگان کی نظر اس یوگ کی قوت کو بڑھاتی ہے جبکہ نحس سیارگان قوت کو کم کرتے ہیں
اس یوگ کو باقوت بناے والے تمام سیارگان اگر دوسرے مہاراج یا راج یوگ بنا رہے ہوں تو اچھا ہے
ان سیارگان کو نوانش اور دشمشا (ڈی-10) میں بھی دیکھنا چاہئیے کہ سیارگان وہاں بھی مہا پرش یوگ بنا رہے ہیں یا نہیں
جس گھر میں یہ یوگ موجود ہو اس کی منسوبات میں اس سیارے کی قوت کا اظہار ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ جن گھروں پہ یہ سیارہ حاکم ہے اس میں بھی یہی اثر ہوتا ہے ، مثلا چوتھے گھر پراپرٹی وغیرہ
جس گھر یہ یوگ بن رہا ہو اس کے ذریعے ہی سے حامل کو اس کی منسوبات ملتی ہیں مثلا ساتویں گھر میں پارٹنر کے ذریعے۔
اگر سوریا اور چندر نحس ہوں تو ایسا شخص مہا پرش تو نہیں ہوتا تاہم اُس سیارے کی دشا میں انسان کو بیوی بچے اور اور دولت ملتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں