سوناف یوگ ۔ Sunapha Yoga

سنسکرت کے دو لفظوں سو ( مبارک، نفع) اور ناف( فائدہ مند) سے مل کر بنا ہے۔
اگر چندر لگن سے دوسرے گھر ( سورج کے علاوہ) سیارگان موجود ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے۔لیکن اس سیارہ کو نیچ میں نہیں ہونا چاہئیے ، چندر شکل پکش میں ہونا چاہئیےوگرنہ یوگ کمزور ہو جائے گا اس کے علاوہ لگن کو بھی مضبوط ہونا چاہئیے۔ جٹاکا پراجیتا کے مطابق سیارے کا چندر سے چوتھے گھر ہونا بھی یہ یوگ بناتا ہے۔ اس یوگ کا دوسرا نام سون بھاگ بھی ہے۔
پراشرا کے مطابق زور بازو سے کمائی ہوئی دولت ، حکمران یا اس کے مساوی رتبہ ، ذہانت، دولت اور اچھی شہرت اس یوگ کے اہم نتائج ہیں۔ یوگ کی قوت کا انحصار سیارگان کی اپنی قوت پر بھی ہے اور انہیں نحس یا نیچ نہیں ہونا چاہئیے ۔ بنیادی طور پر اس یوگ کا تعلق دولت مندی سے ہے۔
اگر مریخ کی وجہ سے یہ یوگ بن رہا ہو تو حامل محنتی ، دولت مند ، بادشاہ یا اس کے برابر رتبہ ، ترش کلام ، دوسروں کی مخالفت کرے گا ، جرمانے کرے گا اور ظالم ہو گا
اگر عطارد کی وجہ سے یوگ بنے گا تو حامل ، موسیقی ،مذہبی کتابوں کا علم رکھے گا ، شاعر، ذہین ، دوسروں کی اچھائی کرنے والا، وجیہہ، خوبصورت اور مذہبی جھکاو رکھتا ہوگا
اگر مشتری کی وجہ سے یہ یوگ بنے تو حامل کئی علوم کا استاد (اچاریہ) ہو گا ، مشہور ، بادشاہ ، جانور رکھنے کا شوقین ، دولتمند ، تمام سامان آسائش میسر اور اچھا خاندان بنائے گا ۔
اگر زہرہ کی وجہ سے یہ یوگ بنے تو تو حامل بیوی ، کھیت ، زمین ، مکان، سواری ، جانوروں کا مالک ہو گا ،۔ بادشاہ سے عزت پائے گا ، خوبصورت پوشاک چالاک اور ذہین ہو گا ۔
اگر شنی کی وجہ سے بنے تو حامل دانا ، گاون یا شہر کے لوگوں میں عزت کا حامل ،ہوگا ۔ اپنے کام میں رازداری سے کام لے گا اور کمینگی کی طرف مائل ہو گا ۔
اناف اور سوناف یوگ کے نتائج کو لفظ بہ لفظ اپلائی نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ ہر یوگ ، نظرات ، قران اور گھروں کی حاکمیت  کی وجہ سے تبدیل شدہ نتائج دے گا۔ جس برج میں یوگ تشکیل پا رہا ہے اس بھی اپنا کردار ادا کرے گا ۔ مریخ کو مضبوط ہونا چاہئیے

مندرجہ بالا چارٹ میں چارٹ مضبوط ہے اور اپنے گھر میں ہے  جس پر پانچویں گھر سے مشتری کی نظر بھی ہے ۔ چندر اگرچہ کرشن پکش میں ہے لیکن اسے کمزورنہیں کہا جا سکتا  کیونکہ ابھی تک سورج سے دور ہے۔ مریخ پانچویں اور دسویں کا حاکم  ہونے کی وجہ سے یوگ کارک ہے۔ ان دونوں وجوہات کی بنا پر ہم اس یوگ کے سعد  نتائج کی  تشریح کریں گے ۔
اس چارٹ کے حامل نے ایک عزت دار  تعلیم یافتہ گھرانے میں آنکھ کھولی ، اعلی تعلیم حاصل کی ، اور لیکچرار کے طور پر ملازمت شروع کی ، ترقی پائی ، باہر ملک گیا ، واپسی پر ایک گورنمنٹ ادارے کی نظامت سنبھالی ، ، پڑھی لکھی عورت سے شادی کی اور اپنے گھرانے کے ساتھ خوش و خرم رہ رہا ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga