دودھارا یوگ ۔ Dhurdhura Yoga
جب چندر لگن سے بارہویں اور دوسرے گھر (سورج کے علاوہ) سیارگان موجود ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے اس کا حامل ، دولت مند ، سواریوں کا مالک اور فیاض ہوتا ہے ۔ بنیادی طور پر یہ یوگ ، دولت ، عہدہ ، شہرت اور نیک نامی سے متعلق ہے ۔سعد سیارگان اس یوگ کی طاقت کو بڑھاتے ہیں ۔ سیارگان کی اقسام اور طاقت کے لحاظ سے اس کے اثرات کا حکم لگانا چاہئیے ۔ مزید تفصیل کے لیئے دیکھئے برہت جٹاکا ۔
اگر شنی اور منگل یہ یوگ بنائیں تو حامل جنسی تلذذ کے فن میں ماہر ہو گا ، زیادہ دولت اکٹھی کرے گا ، اور جسمانی خواہشات کا اسیر ہو گا،مکار بیوی ، گرم مزاج ، دشمن دار ، اور لوگوں کے غیاب میں ان سےحسد پالے گا
اگر عطارد اور مشتری بنائیں تو حامل کا ایمان راسخ ہو گا ، شاستروں کا علم رکھنے والا ، قدرت کلام ، ، خیرات کرنے والا اور مشہور ہو گا ۔
عطارد اور زہرہ اگر یہ یوگ بنائیں تو حامل شیریں کلام ، اچھی قسمت ، ، خوبصورت جسم ، ،کسرت کا شوقین ، ، اچھی صحت ، بہادر اور وزیر کے مرتبے کا حامل ہو گا ۔
اگر عطارد اور شنی یہ یوگ بنائیں تو حامل غیر ملک کا سفر کرے گا ، دولت کا غلام نہیں ہو گا ، تعلیم یافتہ ، ، بہت سی اشیاء کا علم رکھنے والا ، با عزت لیکن اپنے لوگوں کا مخالف ہو گا ۔
اگر مشتری اور زہرہ بنائیں تو حامل میں استقلال ، صبراور قوت برداشت ہو گی ،متوازن ، پرسکون دماغ ہو گا ، ، سیاست اور اخلاقیات کا ماہر ، مشہور اور گورنمنٹ کے کام کرے گا ۔
منگل اور بدھ یہ یوگ بنائیں تو حامل جھوٹا ، بہت دولت مند ، ماہر، سخت دل ، کنجوس ، زیادہ عمر کی عورتوں کا شوقین اور اپنے خاندان میں سب سے زیادہ نمایاں ہو گا۔
منگل اور شکر اگر بنائیں تو حامل بہت خوبصورت ، خوش قسمت ، مناظرے کا شوقین ، کھرا ، صبر اور مہارت ، ورزش کا شوقین ، اور میدان جنگ کا ہیرو ہو گا ۔
گرو شنی کی صورت میں خوش باش ، پابند قانون ، حکمت ، کوش کلام ، دانشور، بہادر، پرسکون ، دولت مند اور خوبصورت ہو گا ۔
شکر شنی کی صور ت میں حامل کا تعلق مشہور خاندان سے ہو گا،خاندان کا سردار ، ماہر عورتو کا شائق ، ، دولت مند اور دربار میں عزت پانے والا ہو گا ۔
برہت جٹاکا کے مطابق اگر شنی اور مشتری یہ یوگ بنائیں تو حامل خوش باش ، بہت سے سائنسی علوم اور سیاست کا ماہر کا ماہر ، خوش کلام ، ، با علم ، ، مشکل سے مشکل کام کرنے کا اہل ، بال بچوں اور دولت والا وجہیہ اور خوبصورت ہو گا ۔
![]() |
| حامل نے بی ایس سی کرنے کے بعد ٹورازم پیشہ اختیار کیا اور فرانس ٹریننگ کے لیئے گیا |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں