ویس یوگ - Vesi Yoga
ویس کا مطلب بھیس یعنی لبادہ اوڑھ کر کوئی خاص شکل اختیار کرنے کے ہیں ۔ یعنی یوگ سیارہ سورج کی شاعوں کا اثر پا کر اپنی خصوصیات میں زیادہ پُر اثر ہو جاتا ہے۔ اگر چاند کے علاوہ کوئی اور سیارہ ( راہو کیتو کو یوگوں میں شمار نہیں کیا جاتا سوائے پاپ کرتری یوگ کے کیونکہ یہ دونوں نحسین ہیں) سورج سے دوسرے گھر موجود ہے تو یہ یوگ بنتا ہے ۔ پراشرا کے مطابق مطابق حامل متوازن نظر ،سچا ، سست الوجود ، لمبوترا جسم ، خوش باش اور دولت مند ہو گا ۔ من ساگری کے مطابق حامل بہترین شخصیت کا مالک ، اچھی گفتار ، اچھی یادداشت ، عیش پرستی کی طرف مائل ، دھیمی چال ، جسم کا پہلا حصہ مضبوط اور بھنچی آنکھوں والا ہو گا ۔ پھل دیپیکا کے مطابق حامل دکھنے میں اچھا ،خوش ، خوبیوں والا ، بہادر، بادشاہ اور نیک ہو گا ۔ سراولی کے مطابق اگر عطارد ، مشتری ، اور زہرہ سورج سے دوسرے گھر بغیر نحس اثرات اور محترق ہوئے موجود ہوں تو حامل تین سمندروں کے درمیان کی مملکت پر حاکم ہو گا ۔ تبصرہ ۔ اس یوگ کے اچھے نتائج اس وقت ہوں گے جب سعد سیارے ( شبھ ویس یوگ) یہ یوگ بنا رہے ہوں اگر نحسین ہوں ( (پاپ ویس یوگ) تو...