اشاعتیں

اگست, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امرتا شیر گل کا زائچہ

تصویر
پنجاب کی شہزادی بمبا ،مہاراجا دلیپ سنگھ( جسے انگریزوں نے انگلینڈ جلاوطن کر دیا تھا) کی بیٹی تھیں۔ یہودی النسل میری انٹونیٹ شہزادی کی گورنس تھیں جن کا تعلق ملک ہنگری سے تھا جب پرنسس بمبا پنجاب متقل ہوئی تو وہ بھی اس کے ساتھ آئی ۔میری اینٹونیٹ کی کچھ عرصہ بعد ایک تقریب میں امراؤ سنگھ شیرگِل مجیٹھیا سے ملاقات ہوئی، دونوں میں محبت بڑھی جو شادی پر منتج ہوئی۔ یہ امراؤ سنگھ شیرگِل کی دوسری شادی تھی۔ ان دونوں نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی بڈاپسٹ (ہنگری) کا رُخ کیا جہاں ان کی پہلی بیٹی امرتا شیرگِل کی پیدائش ہوئی ۔امرتا شیرگِل کے والد امراؤ سنگھ شیرگِل اگرچہ پنجاب کے ایک بڑے جاگیردار تھے مگر برطانوی نو آبادیاتی نظام کے خلاف اور انڈیا کی تحریکِ آزادی کے حامی تھے۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال ان کے گہرے دوستوں میں شامل تھے۔ان کا انقلابی سیاسی جماعت غدر پارٹی سے بھی تعلق رہا جس کے باعث انگریز راج نے ان کے لیے سیاست کرنا ناممکن بنا دیا اور ان کی بہت ساری زمین بھی ضبط کر لی گئی۔ امرتا شیرگِل کے فن پاروں میں بھی روایت سے بغاوت نظر آتی ہے تو اس کی وجہ ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسے ماحول میں پلی بڑھیں جس میں بغاوت...

انڈین کامیڈین کپل شرما کا زائچہ

تصویر
کسی فرد کی قسمت اور کامیابی کا تعین کرنے کے لیئے سب سے پہلے اس کی شخصی بنیاد کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے اگر وہ بنیاد مضبوط ہے اور فرد عزم و ارادہ کا حامل ہے تو زائچے میں موجود دیگر خوش بختی کے نشانات/امکانات کو عملی زندگی میں بآسانی عملی جامہ پہنا سکتا ہے لیکن اگر یہ بنیاد مضبوط نہیں تو راج یوگ اور لکشمی یوگ بھی کام نہیں کرتے ۔انگریزی کا ایک محاورہ ہے کہ ہر شے دوبار تخلیق پاتی ہے ۔ پہلی بار آپ کے ذہن میں اور اس کے بعد عملی دنیا میں ۔ اگر کسی کے عزائم بچپن سے بلند نہ ہوں، ارادہ مضبوط نہ ہو تو وہ زندگی میں جو بھی میسر ہوتا ہے اسی پر اکتفا کر لیتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں زندگی کے سمندر کو پار کرنے میں یہ مضبوطی اس کشتی کا کام کرتی ہے جو طوفان کے تھپیڑے سہ سکے۔ اس مضبوطی کا تعین چار چیزیں کرتی ہیں ، طالع ، طالع کا حاکم ، چاند اور سورج ۔ طالع کی ڈگری مناسب ہے اور نہ ابتدائی تین درجات میں ہے اور نہ آخر ی وگرنہ اگلے وقتوں میں پہلے اور آخری درجات کے نومولود کی جب پیدائش ہوتی تھی تو وقت پیدائش موجود پنڈت اس بچے کا چارٹ بنانااگلے تین مہینے کے لیئے موخر کر دیتا تھا کیونکہ اس کے بچنے کے امکانات کم ہوتے ...

بلاول بھٹو زرداری کا زائچہ

تصویر
اس سال مئی میں بھارتی شہر گوا ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے دوران بلاول نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا وہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کا ارادہ رکھتے ہیں اور عمران خان کو اگلے انتخابات میں شکست سے دوچار کریں گے ۔ حالانکہ انہیں سیاست میں داخل ہوئے ابھی کوئی سولہ سال ہوئے ہیں لیکن پاکستانی سیاست میں موجود زیرک سیاست دانوں اور والد کی موجودگی میں ان کا ارادہ معنی خیز ہے جس جائزہ لینا ضروری ہے۔ اس پوسٹ میں بلاول کے زائچے کا مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔ تاریخ پیدائش : 21 ستمبر 1988 وقت پیدائش :صبح نو بج کر تیس منٹ مقام پیدائش : کراچی روڈن ریٹنگ : اے ( معلومات کا ذریعہ اخباری خبریں ہیں جو دنیا بھر کے میڈیا میں ان کی پیدائش (سیزیرین) پر نشر کی گئیں ، وقت پیدائش ماں کے بیان سے منسوب ہے ) آئنانش برائےسال 1988 :- - 23 ڈگری 40 منٹ 13 سیکنڈز( لہری) طالع کی 16 ڈگری 29 منٹ ہے جو تقریبا برج کے درمیان ہے اور اچھی قوت فیصلہ کا مظہر ہے۔ برج میزان میں پیدا ہونے والے لوگ عموما قد میں لمبائی کی طرف مائل ، آرٹس کی طرف رحجان رکھتے ہیں ، ہوشیار ، گفتگو سفارت کاروں کے انداز میں کرتے ہیں ا...

چندر لگن کب زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے

جنم لگن کے بعد اگر کسی سیارے کی اہمیت ہے تو وہ چاند ہے کیونکہ چاند ہمارے جذبات، احساسات، موڈ اور ذہنی جھکاو کی نشاندہی کرتا ہے زائچے میں جہاں یہ موجود ہوتا ہے اس گھر سے متعلقہ امور میں حامل راحت محسوس کرتا ہے۔ ہندو چونکہ اسے دیوتا بھی مانتے تھے اور یہ رات کے علاوہ دن کے کچھ حصے میں بھی آسمان پر نظر آتا رہتا تھا تو ہندی نجوم کے علماء نے اس کا مطالعہ زمانہ قدیم سے جاری رکھا اور بعض نتائج ایسے تیر بہدف ہیں کہ نوے فیصد زائچوں میں درست ثابت ہوتے ہیں مثلا چاند سے ساتویں گھر میں موجود سیارہ فرد کے تعلقات کے بارے میں بہت اہم معلومات فراہم کرتا ہے ۔ اس لیئے زائچے کے تمام گھروں کو نہ صرف جنم لگن سے دیکھا جانا چاہئے بلکہ چندر لگن سے بھی دیکھا جانا چاہئے۔ چندر لگن ، جنم لگن اور سوریا لگن سے سیارگان کی پوزیشن دیکھنے سے حامل کی شخصیت کے بنیادی رحجانات کا اندازہ بڑی درستگی سے لگایا جا سکتا ہے پراشرا نے بھی تینوں لگن کو استعمال کرنے پر زور دیا تھا۔ ایسے اشارے جو تینوں نقطہ نظر سے مشترک نظر آئیں وہ زائچے کے بہت مضبوط اشاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔کچھ جوتشیوں کا خیال ہے کہ اگر چندر ،جنم لگن سے زیادہ مضبوط ہ...