اُبھ اچاریہ یوگ ۔ Obhayachari Yoga
اُبھ کا مطلب دو خوبیوں والا ، دو سمتی اور اچاریہ کا مطلب معلم خصوصا مذہبی استاد
اگر چاند ، (اور راہو کیتو)کے علاوہ کوئی سیارے سورج سے دوسرے اور بارہویں گھر موجود ہیں تو یہ یوگ بنتا ہے
اس یوگ کی دو اقسام ہیں
شبھ ابھ چاریہ اور اشبھ ابھ چاریہ
پراشرا کے مطابق حامل بادشاہ کے مرتبے کا ہوگا اور خوش باش ہو گا
پھل دیپیکا کے مطابق حامل کا جسم پُرکشش ہو گا ، نرم گفتار ، دنیا میں خوشی کا باعث ، فصیح ، مشہور اور دولت مند ہو گا
اشبھ ابھ اچاریہ ( پاپ کرتری یوگ) یعنی سورج کے دونوں اطراف نحسین ہوں تو حامل پبلک میں بے عزتی کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہو گا اور دولت و قسمت سے محروم ہو گا ۔
شبھ ابھ اچاریہ یوگ ( شبھ کرتری یوگ) کا حامل صحت مند ، بے خوف ، طویل العمر اور اس کے کوئی دشمن نہیں ہوں گے۔ جبکہ پاپ کرتری یوگ کی وجہ سے حامل مصاءب کا شکار ، بیوی بچوں سے محروم ، ناقص جسمانی اعضا اور عمر مختصر ہو گی ۔
من ساگری کے مطابق حامل میں قوت برداشت ہو گی اور ہر طرح کی صورتحال میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا ، ہر ایک سے برابری کا برتاو کرے گا ، متناسب الاعضا ، پُرسکون اور مضبوط ہو گا ۔
بتصرہ ۔ یہ بہت عام یوگ ہے اور دوسرے زائچے میں مل جاتا ہے کیونکہ عطارد زیادہ تر سورج کے قریب رہتا ہے ۔ سورج یوگ کلاس کو راج یوگ کلاس کے برابر نہین سمجھنا چاہئیے کیونکہ سورج یوگ کلاس کا تعلق احامل کی انا کی نشونما کے بارے میں ہے ۔ بعض اوقات یہ یوگ زائچے میں موجود دوسرے یوگ مثلا دھن یا راج یوگ سے مل جاتا ہے اس لیئے ان میں سے جو یوگ سب سے طاقتور ہے اسے لینا چاہئیے ۔
ذاتی مشاہدہ ۔ اگر سورج اس یوگ کے علاوہ بھی اگر کسی گھر میں دو نحسین کے درمیان ہے تو بھی حامل کو معاشرے میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
![]() |
| کیینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرڈیو کا شبھ ابھ اچاریہ یوگ |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں