اناف یوگ ۔Anapha Yoga

سنسکرت کے دو لفظوں ان (متعاقب)اور اف (ملحق)سے مل کر بنا ہے
اگر چندر لگن سے بارہویں گھر کوئی سیارہ ( سورج کے علاوہ)موجود ہو تو یہ یوگ بنتا ہے (لیکن اس سیارہ کو نیچ میں نہیں ہونا چاہئیے ، چندر شکل پکش میں ہونا چاہئیےوگرنہ یوگ کمزور ہو جائے گا اس کے علاوہ لگن کو بھی مضبوط ہونا چاہئیے)۔
اس کا حامل متناسب الاعضا ، باوقار شباہت ، اچھی شہرت، شائستہ ، فیاض، خوددار، اچھے لباس کا خوگر اور خوش باشی کی طرف مائل ہوتا ہے ۔

تاہم عمر کے دوسرے حصے تیاگی اور کفایت شعار بن جاتا ہے ( کیونکہ بارہواں گھر موکش گھر ہوتا ہے) ۔ اس یوگ میں بارہویں گھر کے سیارے کی حالت کے مطابق حکم لگانا چاہئیے

اس کا حامل حاکم ہو گا ، بیماریوں سے مبرا ۔ نیکو کار ، مشہور ، لبھانے والا اور خوش باش ہو گا۔ پراشرا
حامل طاقتور ، اچھی صحت کا حامل ،خوش طبع ، مشہور ، سامان آرام میسر ، قانع ، خوش اور خوش لباس ہو گا ۔ منتریشورا
حامل مضبوط جسم والا ، حلیم ، مشہور ، آرام کے سامان میسر اور اچھے لباس کا شوقین ہو گا ۔ ورہامیہیرا
من ساگری کے مطابق :
جب مریخ چندر سے بارہواں سیارہ ہو تو ، حامل چوری ، اداکار،متکبر ، اپنے اوپر قابو رکھنے والا ، عزت دار ،میدان جنگ میں بہادر ،حسد کرنے والا ، بے لچک مزاج اور اپنے غصے کے ذریعے دولت حاصل کرے گا ۔
اگر عطارد بارہواں ہو تو حامل موسیقار ، لکھاری ، شاعر ، عظیم مقرر ، شاہ سے عزت پانے والا ، پُرکشش چہرے والا ، خوش قسمت اور اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کرے گا ۔
اگر مشتری بارہویں میں ہو تو ، حامل عمیق دانش والا ، باقوت ، فراست والا ، مشہور اور شاہ سے عزت پائے گا ۔ وہ اچھی شاعری لکھے گا اور مشہور ہو جائے گا ۔

اگر زہرہ بارہویں گھر ہو تو ۔ایسا شخص عورتوں کی صحبت اختیار کرے گا ، بادشاہ کا وفادار ، ، بہت وجیہ،، خوبصورت اور  اس کے پاس بہت سا سونا ہو گا ۔

اگر شنی بارہویں گھر ہو تو ۔ حامل کے بازو لمبے ، خوبصورت ، خوش قسمت ، ، جائیداد والا ، اور بری عورتوں کی صحبت اختیار کرے گا ، کئی بیٹوں اورکئی اچھی خوبیوں کا حامل ہو گا

 اناف اور سوناف یوگ کے نتائج کو لفظ بہ لفظ اپلائی نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ ہر یوگ ، نظرات ، قران اور گھروں کی حاکمیت کی وجہ سے تبدیل شدہ نتائج دے گا۔ جس برج میں یوگ تشکیل پا رہا ہے اس بھی اپنا کردار ادا کرے گا ۔ مریخ کو مضبوط ہونا چاہئیے


انڈین سیاست دان مرارجی ڈیسائی کا انف یوگ

 

انڈین اداکار امیتابھ بچن کے انف یوگ۔ عطارد اپنے گھر میں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga