اشاعتیں

فروری, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جوتش میں آٹھواں گھر اور موت

تصویر
سوال:- کیا جوتش میں آٹھواں گھر دشتنا گھروں میں سے سب سے زیادہ نحس ہے ۔ کیا یہ موت کا گھر نہیں ہے ، جب انسان مر گیا تو بقیہ اشیاء کا کیا فائدہ؟ جواب :- یہ سوال ہمارے ہاں عمومی طور پر زبان زد عام رہتا ہے کہ آٹھواں گھر ( مرتیو بھاوا)اس لیئے نحس ہے کہ اس کا تعلق موت سے ہے ۔نئے جوتش سیکھنے والوں کو چونکہ بارہ گھروں کی بے شمار منسوبات یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے تو اساتذہ کی طرف سے انہیں شروع میں ہر گھر کی دو تین موٹی موٹی منسوبات رٹا دی جاتی ہیں تاکہ یاد رکھنے میں آسانی ہو اور آگے چل کر وہ خود سے بقیہ منسوبات یاد کر لیں گے۔ ان میں سے شروع میں سکھائی جانے والی ایک نسبت موت بھی ہے ۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ایک گھر کی بقیہ منسوبات کو چھوڑ کر صرف ایک نسبت پہ توجہ مرکوز کر لی جائے اور اس نسبت کو بھی اس کے صحیح تناظر میں نہ سمجھا جائے۔ اس پوسٹ میں چونکہ تمام دشتنا گھروں کی منسوبات کا جائزہ لینا ممکن نہیں ہے تو صرف آٹھویں گھر کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جوتش کی کلاسک کتب میں زائچے کے بارہ گھروں کو مختلف اصناف میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نمبر 6، 8 اور 12 گھر وںکو ٹرائک یا دشتنا ( دکھ دینے والے)کا نام دی...

ڈیتھ اینجل

تصویر
اسکی ڈیوٹی آئی سی یو میں تھی وہ پریشان لگ رہی تھیں۔ ساتھی نرسوں کا خیال تھا کہ وہ بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے بے چین ہیں۔ اسی لمحے انہوں نے سپروائزر سے پوچھا کہ ’اگر اندر موجود مریض مر جائے تو مجھے کچھ جلدی چھٹی مل سکتی ہے؟ ہاں‘ میں ملنے والے جواب کے تھوڑی دیر بعد ہی مریض انتقال کر گیا اس کے بعد امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میساچوسیٹس کے وی اے ایم سی (ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر) کے سی وارڈ میں عمررسیدہ مریضوں کے پے در پےانتقال کے واقعات ہونے لگے۔ تحقیقات پر ایک ایسا انکشاف ہوا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ وہ عام سی بچی تھی 13نومبر 1967 کو پیدا ہونے والی کرسٹن ہیتھر گلبرٹ بھی عام بچیوں جیسی تھی۔ تاہم سکول کے دنوں میں کچھ تبدیلی دیکھی گئی اور ان کے بارے میں شکایات سامنے آئیں کہ وہ دوسرے بچوں کی چھوٹی موٹی چیزیں چوری کر لیتی ہیں جبکہ ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنے میں طاق تھیں۔ انہوں نے اپنے کلاس فیلوز کو والدین کے بارے میں ایسی باتیں بتائیں جو بعدازاں سفید جھوٹ ثابت ہوئیں۔ وقت گزرتا رہا اور 1986 میں انہوں نے نرسنگ کا ڈپلومہ حاصل کر لیا۔ خوش مزاج اور شوخ نرس سال 1989 میں جب کرسٹن گلبرٹ...

پری ورتن یوگ

تصویر
لغوی مطلب پری ورتن سنسکرت لفظ ہے جس کا لفظی مطلب ہے ، تبادلہ ، آگے پیچھے ہونا یا جھولنا۔مڑنا یا گھومنا ، ترتیب کو الٹ دینا ۔ یعنی اس لفظ میں حرکت یا تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے ۔ پری ورتن ان معنوں میں تحرک کا اشارہ ہے کہ اس میں دو سیارگان اس طرح ایک دوسرے سے متعلق ہوتے ہیں جو دو بروج یعنی گھروں کے درمیان مضبوط تعلق ( سمبندھ)بنا کر اثرات ایک دوسرے کو منتقل کرتے ہیں ۔ انگریزی میں یہ "سائن ایکسچینج " یا " میوچل ریسیپشن"کہلاتا ہے ۔ ٭متن کو سمجھنے کے لیئے ہم زائچے کے گھروں کو دو عمومی اقسام میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ اچھے گھر:- ترکون(5،9) ، کیندر (1،4،7،10)اور غیر جانب دار گھر(2،11) برے گھر؛- 3،6،8،12( تیسرا گھر معمولی نحس مانا جاتا ہے جبکہ بارہواں گھر سب سے زیادہ نحس۔ تیسرا گھر "اُپچے "ہے جہاں نحس سیارہ زندگی کے ابتدائی عرصے میں مشکلات دیتا ہے تاہم وقت گذرنے کے ساتھ، حامل کی گئی محنت /کوششوں کے مطابق اچھے نتائج بھی دیتا ہے) تعریف زائچے کے دو بروج کے حاکمان کا ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر بیٹھنا پری ورتن یوگ کہلاتا ہے اقسام گھروں کی اقسام کے لحاظ ...

مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا زائچہ

تصویر
کل 20 فروری 2024 منگل کی شام ریڈیو کے مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا بمبئی میں انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔ ان کی عمر اکیانوے سال تھی۔امین سیانی نے ریڈیو کی دنیا میں بڑا نام کمایا۔ ان کی آواز کا جادو لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ امین سیانی نے اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو، ممبئی سے بطور ریڈیو پریزنٹر کیا۔ انہوں نے یہاں 10 سال تک انگریزی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کو ہندوستان میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امین سیانی کے ریڈیو سیلون اور پھر وِوِدھ بھارتی پر تقریباً 42 سال تک جاری رہنے والے ہندی گانوں کے پروگرام 'بناکا گیت مالا' نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے اور لوگ ہر ہفتے انھیں سننے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ 'گیت مالا' کے ساتھ امین ہندوستان کے پہلے ریڈیو میزبان تھے، جنہوں نے ابھرتے ہوئے موسیقی کے منظر نامے کے بارے میں اپنی گہری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتے ہوئے ایک مکمل شو تیار کیا اور پیش کیا۔ اپنے مخصوص انداز و آواز کی بنا پر برصغیر پاک و ہند میں ان کی شہرتبے پایاں تھی۔ امین سیانی کے نام پر 54000 سے زیادہ ریڈیو پروگرام...

انڈین ٹی وی ایکٹر اور سوشل میڈیا سٹار ابھے بھدوریا کا زائچہ

تصویر
تاریخ پیدائش : 18 اکتوبر 2005 وقت پیدائش:23:51 مقام پیدائش : بھوپال انڈیا آئنانش : لاہری :23:56:12 بلحاظ جوتش پراشرا سسٹم روڈن ریٹنگ : اے اس وقت ابھے کے یو ٹیوب پر فالور کی تعداد تقریبا ایک کروڑ ہے ۔ ابھے کا شمار یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پانچ فیصد افراد میں شمار ہوتا ہے ۔ مختصر تنجیمی اشارات دوسرے ، گیارہویں اور آٹھویں گھروں کے اشٹگ ورگ سکور سب سے زیادہ لگن سرطان : پھل دیپیکا کے مطابق ایسے افراد اپنی عورت کے تابع ، موٹی گردن ، دوست بنانے کے شوقین دولت مند اور کئی مکانات کے مالک ہوتے ہیں۔ چھوٹا قد ، موٹی کمر، ذہین اور واٹر سپورٹس کے شائق ہوتے ہیں ۔ عام طور پر قدرے آگے جھک کر چلتے ہیں ۔ لگن کا حاکم چندر 91 فیصد روشن اور بھرنی نچھتر میں ہے ۔ بھرنی کے متعلق ورہامہیرا کا کہنا ہے کہ ایسے افراد اپنے کیریئر میں کامیاب ، کسی بڑی بیماری سے مبرا، دیانت دار اور ناکامی کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتے۔ چندر لگن کا حاکم ہو کر دسویں گھر میں ہے۔ عوام کی توجہ حاصل کرنے کے شوقین اور تاعمر اپنے کیرئر پہ متوجہ رہنے والے لوگ ۔ پھل دیپیکا کے مطابق ایسے افراد اپنے کیرئر میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ...