چندر منگل یوگ ۔ Chandra Mangala Yoga

اگر دونوں سیارگان باہم قران میں ہوں تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے
نتائج ۔ غیراخلاقی اشیاء کی تجارت سے آمدنی ، عورتوں کا بیوپاری ، والدہ کا گستاخ اور رشتہ داروں اور والدہ کے ساتھ دھوکہ کرنے والا ۔
تبصرہ۔ ۔ اگرچہ کلاسک کتب میں اس کے حامل کےبارے میں یہ لکھا ہے کہ وہ عورتوں غیر اخلاقی اشیاء کی تجارت سے پیسہ کمائے گا تاہم جدید تشریح میں دیکھا گیا کہ حامل چھوٹے ٹھیکوں، بیئر کی فروخت اور اسی طرح کے کاموں سے وغیرہ سے کماتا ہے ۔ تاہم جب چندر اور منگل دونوں طاقتور اور سعد گھروں کے حاکمان ہوں تو پیسہ قانونی ذریعوں سے کمایا جاتا ہے۔
 یہ یوگ دولت مندی کی نشانی ہے ۔ یہ یوگ چندر اور منگل کے قران کے علاوہ نظرات سے بھی وجود میں آتا ہے مثلا چندر برج ثور میں ہو اور منگل عقرب میں ہو ۔ دونوں کا دوسرے ، نویں دسویں اور گیارہویں گھر یکت ہونا اچھے نتائج لاتا ہے ۔ لیکن اگر یہ نحس گھروں میں بن رہا ہو تو حامل کا کردار اچھا نہیں ہو گا اور وہ مفاد کی خاطر اپنی عورت کا سودا بھی کر سکتا ہے اور غیراخلاقی کاموں کی تجارت کرتا ہے۔
سراوالی کا خیال مختلف ہے  اور اس کے مطابق ان دو سیارگان کا یکت ہونا حامل کو ہیرو ، بہادر ،جنگجو ، پہلوان ، خون کی خرابیوں یا بیماری ، مجسمہ ساز ، کمہار  اور منافق ہو گا۔
سروالی کے مصنف کلیان ورما کے مطابق منگل کا چندر کو مختلف بروج میں ناظر ہو نا ذیل کے نتائج لاتا ہے( یعنی جب چندر ان بروج میں ہو )
برج حمل ۔ دانتوں کی تکالیف ، آنکھ میں مسئلہ ، اور بادی بیماریاں ۔
برج ثور ۔ جذباتی ، عورت کی خاطر دولت اور دوستوں سے ہاتھ دھونا ،  جس کے نتیجے میں ماں کا ناخوش ہو نا۔
برج جوزا ۔اس برج میں یہ قران سعد نتائج دیتا ہے۔
برج سرطان ۔  جسم میں کجی اور والدہ کو دکھ ۔
سنبلہ ۔ والدہ کے لیئے مصیبت ۔
میزان ۔ کھردرا ، گستاخ ، تصوراتی دنیا میں رہنے ولا ، چور اور دوسری عورتوں کے پیچھے بھاگنے والا۔
برج دلو ۔ والدہ اور دوسرے بزرگان سے محرومی ، غریب ، گستاخ ، اور مکار ۔
برج حوت ۔  تنزل ، ناخوشی ، گناہ میں ملوث ، ، مکار ۔
یعنی منگل کی نظر صرف ، اس وقت سعد ہے جب چندر جوزا ، اسد ، عقرب ، قوس ، اور جدی میں ہو ۔
اسی طرح دونوں سیارگان کا
 لگن میں یکت ہونا سرکش اور کھردری طبیعت دیتا ہے جسم میں بادی اور ہاضمے کے مسائل دیتا ہے ۔
چوتھے گھر  پریشانیاں ، مصائب ،کج فہم ، غربت ، بچوں قرابت داروں ،دولت سے محرومی ۔
  ساتویں گھر کمینہ ، دوسروں کی دولت کا حریص ، بڑبولا ، حاسد بدنیت اور جھوٹا۔
 دسویں گھر میں ہر پہلو سے بہتر ہے 
چندر منگل دونوں مل کر خواتین کے حیض کے دورانیئے کو منظم کرنے کا کام کرتے ہیں  اس لیئے چندر پر سعد نظر حامل کی صحت کا اچھا بناتی ہے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کا سامان فراہم کرتی ہے ۔
ذیل میں دیکھیے مشہور امریکی اداکارہ ، پروڈیوسر ، میزبان اور مصنف اوپرا ونفرے کے زائچے میں یہ یوگ لگن میں بن رہا ہے  ۔منگل لگن کا حاکم ہے اور چندر زائچے کے سعد ترین نویں گھر کا ۔ دو ہزار تیئیس کے اندازے کے مطابق اس کی دولت کا اندازہ دو ارب اسی کروڑ امریکی ڈالر ہے ۔
اوپرا ونفرے کا چندرمنگل یوگ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga