تری پٹاکی چکرایک تعارف۔ امریکی گلوکار سٹیوی ونڈر کیس سٹڈی
یہ چکر نوزائیدہ بچوں سے لے کر بارہ یا چوبیس سال کی عمر تک بچوں میں بیماری ( بال ارشت یعنی بچوں میں شدید بیماری یا مرض الموت)وغیرہ کی پیشین گوئی کرنے کے کام آتا ہےکیونکہ پراشرا کے مطابق چوبیس سال سے پہلے کی عمر میں انسان کی طول عمر کے بارے میں پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی یا نہیں کی جانی چاہئیے البتہ جٹاکا پری جات ، پھل دیپیکا اور دوسری کتب اس عمر کو بارہ سال تک محدود کرتی ہیں)۔ اس چکر کو استعمال کرنے سے پہلے پیدائشی زائچے کا تجزیہ ، دشا ، ورگ اور ٹرانزٹس سے کرنا چاہئیے اور اگر بال ارشت موجود ہے تو اس کے بعد اس چکر کو استعمال کرنا چاہئیے تاکہ جو اشارے راشی چارٹ میں مبہم یا غیر واضح ہیں وہ دیکھے جا سکیں ۔ تری پتاکی کی تکنیک میں ردو بدل کر کے اس کی مختلف اقسام ہندوستان کے کئی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہیں اور ان کی تفسیر ی آراء میں اختلاف اتنا زیادہ ہے کہ نیا سیکھنے والا انسان کنفیوز ہو جاتا ہے ۔ اس لیئے چند اور ابتدائی نکات کا ہی ذکر کیا جائے گا۔ اس جائزے میں کیس سٹڈی کے طور پر امریکی گلوکار سٹیوی ونڈر کا زائچہ اور پٹاکی چکر دیکھا جائے گا ۔ اس گلوگار کے نغمے مثلا آئی...