اشاعتیں

پنج مہاپُرش یوگ کلاس لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ساسا یوگ ۔ sasha Yoga

تصویر
لفظ ساسا یا ساشا کے معنی خرگوش کے ہیں ۔ جب زحل کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں موجود ہو۔ اس یوگ والے کی سب تعریف کریں گے ،مضبوط ہونے کے علاوہ فرمانبردار ملازمین کا حامل ہو گا (شنی کا لفظی مطلب ملازم ہوتا ہے اس کے علاوہ شنی شودر ذات کا بھی کارک ہے) ، کردار اچھا نہیں ہو گا ، گاوں کا سرپنچ، ضلع یا ملک کا حاکم ہو گا ۔ کرائے کے سپاہیوں کے ٹھیکدار اسی صنف میں میں شمار ہو سکتے ہیں ۔ دوسروں کی دولت حرص کے ذریعے اپنے پاس جمع کر گا اور مکاری کی طرف مائل ہو گا۔ ۔جنسی کجروی کی وجہ سے دوسروں کی بیویوں سے تعلق رکھے گا ، معدنی دھاتوں کا خصو صی علم ہو گا۔ جنگلوں پہاڑوں سے شغف رکھے گا۔ تقریبا ستر برس اس زمین پر خوش رہنے کے بعد وفات پائے گا ۔ ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیت اس یوگ کی نمایاں خصوصیات ہیں ۔ ۔ اس یوگ میں یہ دیکھنا چاہئیے کہ چاند کس اوستھا میں ہے ۔ اگر چاند روشن اور سعد یعنی نحوست سے پاک ہے تو یقیننا منفی خصوصیات بہت کم ہوں گی ۔ اس یوگ کو چندر لگن سے بھی دیکھنا چاہئیے۔ اس کے حامل کی آمدنی لاکھوں میں ہو سکتی ہے اور  وہ انڈسٹری کا مالک بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر بارک اوبامہ کے چارٹ...

بھدریوگ ۔ Bhadra Yoga

تصویر
بھدر کا مطلب مبارک یا یا با برکت کے ہیں ۔ جب عطارد کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے۔ پھل دیپیکا کے مطابق حامل طویل العمر ، تیز فہم و ذکاوت، دیانت دار ، علماء میں عزت کا حامل ، قائد ، دولت مند اور با رعب ہو گا ۔ پراشرا ہورا شاستر کے مطابق حامل مضبوط اعضا ، چہرہ شیر کی مانند ، چوڑی عضلاتی چھاتی ، ہاتھی کی مانند چال ، لمبے اور مضبوط بازو، فہم ذکاوت کا مالک، خوبصورت داڑھی مونچھ،شہوت پرست، متناسب الاعضا ، فصیح البیان ، آزادطبع ،دوستوں رشتہ داروں کی امداد کرنے والا اور طویل العمر ہوتا ہے ۔ کسی بھی سعد سیارے کا کیندر میں با قوت ہونا بیماریوں سے بچاو اور لمبی عمر کی نشانی ہے ۔ اگر سیارہ نحس نہیں ہوا تو صداقت کی بھی نشانی ہے ۔ عطارد کا تعلق ذہانت سے ہے تو یوگ اسی قسم کے اثرات دے گا ۔ عطارد کو بہت باقوت ہونا چاہئیے وگرنہ یوگ بھنگ ہو جائے گا ۔ برج میں اس سیارے کی درجات اہمیت رکھتے ہیں جو برج سنبلہ میں اس کے اپنے ، مول ترکون اور شرف کا تعین کرتے ہیں ۔ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کا شرف یافتہ عطارد

مالویہ یوگ ۔ Malava or Malavya Yoga

تصویر
اس کا نام انڈیا کے علاقے مالوہ سے متعلق ہے جو زمانہ قدیم میں پُر تعیش اشیاء کی صنعت و حرفت کی پیداوار کے لیئے مشہور تھا ۔ جب زہرہ کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے زہرہ ۔بھوگ (جنسی ملاپ) لطف و عشرت کا سیارہ ہے۔ اس کے حامل کو عمدہ کھانوں ،عیش اور خوبصورت اشیاء پسند ہوتی ہیں ۔ یہ مشتری کی طرح مال (لکشمی)، عمدہ سواری اور جائیداد کا سیارہ بھی ہے۔توازن اور ہم آہنگی کی بھی علامت ہے ۔ پھل دیپیکا ادھیائے ۔6۔ اشلوک 3 کے مطابق اس یوگ کے حامل شخص کے ہونٹ خوبصورت ،متوازن دانت ، لمبے بازو،اعضا و ارادہ مضبوط، دولت مند، بیوی بچوں والا ، اچھی قسمت ، خوشحال ، اچھے کھانوں کا شائق،زندگی سے لطف کشید کرنے والا، عمدہ سواری کا مالک ، پُرسکون ،مشہور اور صاحب علم ہو گا پراشرا کے مطابق اس شخص کے ہونٹ خوبصورت، پتلی کمر ، چاند جیسی رنگت۔ اس کے جسم سے اچھی خوشبو، جسم درمیانہ اور خوبصورت اور صاف دانت ہوں گے۔ لیڈی ڈیانا کے چارٹ میں یہ یوگ پایا جاتا ہے جس میں یہ لگن اور چندر دونوں سے کیندر میں ہے۔ لیکن چندر اور سوریا دونوں نحس ہو گئے ہیں ۔ آئن سٹائن کے چارٹ میں بھی موجود ہے ۔ ذیل م...

ہنس یوگ (Hamsa Yoga)

تصویر
(نام راج ہنس سے لیا گیا ہےلمبی ٹانگوں لمبی گردن پتلی چونچ والا بطخ سے مشابہ ایک سفید آبی پرندہ ہےجس کے بازو پر چند سرخ پر بھی ہوتے ہیں عموماً بڑی بڑی جھیلوں میں رہتا ہے ،پرانے زمانے میں لوگوں کا خیال تھا کہ یہ موتی کھاتا ہے) ۔ یہ پنج مہا پرش گروپ میں سے ایک ذیلی یوگ ہے۔ پنج مہا پُرش پانچ قسم کے عظیم باقوت انسانوں سے متعلق ہے ۔ 'وراہامہیرا 'ان کے حاملین کو بڑے بادشاہوں میں شمار کرتا تھا۔ ہنس یوگ ۔: جب مشتری کیندر کے کسی ایسے گھر میں موجود ہو جو اس کا اپنا یا شرف کا گھر ہو تو یہ یوگ بنتا ہے۔ اس کے حامل افراد کا چہرہ خوبصورت ،جسم پُرکشش ، شیریں گفتار، عوام میں پسندیدہ ، اچھے برتاو کے حامل اور راست باز ہوتے ہیں ۔ انہیں واٹر سپورٹس سے بہت دلچسپی ہوتی ہے قوت مردمی زیادہ ہوتی ہے آخری عمر میں بہت زیادہ مذہبی ہو جاتے ہیں ۔ اس یوگ کی قوت کا انحصار لگن کی قوت، مشتری ، اور کیندر کے گھر پر منحصر ہے (کیندر میں دسواں گھر زیادہ باقوت ہے) ۔ کیندر ادھی پتی دوش کے تحت اگرچہ مشتری کے لیئے کیندر کا حاکم ہونا اچھا نہیں ہے لیکن جب ہنس یوگ بن رہا ہو تو یہ دوش بہت ہی کم ہو جاتا ہے تاہم اگر یہ کیندر میں...

روچک یوگ ۔ Ruchaka Yoga

تصویر
سنسکرت لفظ روچک کے لفظی معنی تیزدھار، تیزابی اور چمکیلے کے ہیں ۔ ایسی چیز کو بھی کہا جاتا ہے جو اچھی قسمت کی نشانی ہو۔ایسے چوکور ستون کو بھی کہا جاتا ہے جو عمارت کے وسط میں نصب کیا جاتا ہے جس نے عمارت کی چھت کا وزن اٹھایا ہوتا ہے ۔  اس لفظ کا مادہ روچ ہے جس کا مطلب چمکیلااور روشن دار ہے۔ یہ پنج مہا پُرش یوگ کلاس کا ذیلی یوگ ہے زائچے میں یہ یوگ اس وقت بنتا ہے جب مریخ کیندر میں شرف میں ہو یا کیندر میں اپنے گھر ہو شاستروں کے مطابق عموما روچک یوگ کے حامل کی بھنویں اور سر کے بال خوبصورت، کمر درمیانہ سائز ، رنگت سرخی مائل ، رگ پٹھے مضبوط، چہرہ لمبوترا ، گردن پہ تین متوازی افقی لکیریں(دھوپ کی وجہ سے یہ لکیریں بنتی تھیں اور زمانہ قدیم میں انہیں خوش قسمتی کی نشانی سمجھا جاتا تھا) ہوتی ہیں۔ بہادر، جوشیلا، برتاو میں سخت گیر،قائدانہ صلاحیت ، سخت کوش، اعلی عہدیدار، فوج یا کسی گروہ کا سربراہ ہوتا ہے ۔ اپنے دشمنوں پر عزم صمیم سے غالب آتا ہے ۔اس یوگ کے حامل تاریخ کا اچھاعلم رکھتے ہیں ، بادشاہ یا اس کے برابر مرتبہ حاصل کرتے ہیں ، روایات کی پابندی کرتے ہیں ، دولتمند اور فیاض ہ...

پنج مہا پرش یوگ کلاس

اس کلاس میں روچک (منگل سے) ، بھدر(عطارد سے) ، ہنس(مشتری سے) ، مالویہ(زہرہ سے)اور ساسا یوگ(زحل سے)شامل ہیں۔ اس کلاس میں مندرجہ بالا کوئی واحد سیارہ یہ یوگ بناتا ہے جس کا اثر زائچے پر بہت زیادہ پڑتا ہے۔ عام لوگوں کے چارٹ میں بھی پایا جاتا ہے پنج مہا پرش یوگ کا اثر تا عمر رہتا ہے اگرچہ سیارگان کی دشا میں اثر نمایاں ہوتا ہے۔ اس یوگ کلاس کے بارے میں حد سے زیادہ رطب اللسان پھل دیپکا ادھیائے 6 اشلوک 4 میں لکھتا ہے یہ یوگ کسی انسان کو سلطنت کا مالک اور بڑی شخصیت بناتے ہیں۔ تعداد میں ایک ، دو تین ، چار یا پانچوں یوگ کے حامل بالترتیب 1۔ خوش قسمت انسان ، 2۔بادشاہ کے برابر مرتبہ ، 3۔ بادشاہ ، 4۔ ایک شہنشاہ ۔ 5۔ شہنشاہوں کا شہنشاہ بناتے ہیں ۔ مہا پُرش یوگ کو جانچنے کے لیئے مندرجہ ذیل پیمانہ دیکھیں  اس یوگ کو پورے زائچے کے تناظر میں دیکھنا چاہئیے۔ جب یہ یوگ کسی سیارے کے شرف میں ہونے کی وجہ سے بن رہا ہو تو یہ دیکھیں کہ سیارہ اپنے شرف کے انتہائی درجے(ڈگری) سے کتنا نزدیک ہے ۔ اگر یہ سیارہ اس ڈگری کی جانب بڑھ رہا ہو تو زیادہ اچھا ہے بہ نسبت اس کے کہ اس درجہ شرف سے دور جا رہا ہو ۔ ...