اشاعتیں

مصور لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امرتا شیر گل کا زائچہ

تصویر
پنجاب کی شہزادی بمبا ،مہاراجا دلیپ سنگھ( جسے انگریزوں نے انگلینڈ جلاوطن کر دیا تھا) کی بیٹی تھیں۔ یہودی النسل میری انٹونیٹ شہزادی کی گورنس تھیں جن کا تعلق ملک ہنگری سے تھا جب پرنسس بمبا پنجاب متقل ہوئی تو وہ بھی اس کے ساتھ آئی ۔میری اینٹونیٹ کی کچھ عرصہ بعد ایک تقریب میں امراؤ سنگھ شیرگِل مجیٹھیا سے ملاقات ہوئی، دونوں میں محبت بڑھی جو شادی پر منتج ہوئی۔ یہ امراؤ سنگھ شیرگِل کی دوسری شادی تھی۔ ان دونوں نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی بڈاپسٹ (ہنگری) کا رُخ کیا جہاں ان کی پہلی بیٹی امرتا شیرگِل کی پیدائش ہوئی ۔امرتا شیرگِل کے والد امراؤ سنگھ شیرگِل اگرچہ پنجاب کے ایک بڑے جاگیردار تھے مگر برطانوی نو آبادیاتی نظام کے خلاف اور انڈیا کی تحریکِ آزادی کے حامی تھے۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال ان کے گہرے دوستوں میں شامل تھے۔ان کا انقلابی سیاسی جماعت غدر پارٹی سے بھی تعلق رہا جس کے باعث انگریز راج نے ان کے لیے سیاست کرنا ناممکن بنا دیا اور ان کی بہت ساری زمین بھی ضبط کر لی گئی۔ امرتا شیرگِل کے فن پاروں میں بھی روایت سے بغاوت نظر آتی ہے تو اس کی وجہ ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسے ماحول میں پلی بڑھیں جس میں بغاوت...