شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

 ایک پیشہ ور جوتشی کے طور پر طویل دورانیئے کے تجربے میں، مجھے شادیوں میں بے شمار مسائل کو دیکھنے کا موقعہ ملا۔ میں نے دیکھا ہے کہ زائچے میں موجود کچھ مخصوص کمبی نیشنز ہیں جو شادی کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور، جب وہ ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں، تو طلاق یقینی ہے۔ تاہم ان قوانین کو اندھا دھند لاگو کرنے سے پہلے دیش ، کال ، پاترکو نہیں بھولنا چاہئے جوحاملین کے ملک، وقت اور رسم و رواج ہیں۔ ان میں سے کچھ اصول آپ کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے افراد کے چارٹ میں کام کرتے ہوئے ملیں گے اور اس کے علاوہ کچھ ایسے خصوصی اصول ہیں جو مندرجہ ذیل قواعد میں بیان کردہ منفی یوگ کو منسوخ کردیں گے، یہ سب سے اہم بات ہے اور انہیں فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔ کسی شخص کی ازدواجی زندگی کا پتہ لگانے کے لئے یا یہاں تک کہ دو افراد کی شادی کی مناسبت کا تعین کرتے ہوئے ان کی جنم پتریوں کا جائزہ لینے کے لئے(ہاروسکوپ میچنگ)، ہمیں مندرجہ ذیل اصولوں پر غور کرنا چاہئے

1)۔ پہلا گھر (حامل خود)، دوسرا گھر (خاندان)، شریک حیات کا سوبھاگیہ(اچھی قسمت)۔ چوتھا گھر(گھریلو خوشی)۔ ساتواں گھر (شریک حیات، ازدواجی زندگی کا دورانیہ، جنسی خواہشات)۔ آٹھواں گھر (سوبھاگیہ – شادی کی زندگی کا دورانیہ اور جنسی صلاحیت)۔ بارہواں گھر (جنسی مطابقت، بستر کا لطف)
اگر یہ گھر یا ان کے حاکم قدرتی نحس سیارگان(سورج، مریخ، زحل، راہو، کیتو) سے متاثر ہوں گے تو شادی شدہ زندگی میں خلل پڑے گا اور علیحدگی یا طلاق ہو جائے گی۔ اگر ہم ان میں سے تین یا اس سے زیادہ عوامل پاتے ہیں تو مسائل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اس طریقہ کار کے لئے ، ساتویں، آٹھویں اور بارہویں گھر وں کو ان کے حاکمان اور ساتویں گھر کے کارک (مردوں کے لئے زہرہ اور عورتوں کے لئے مشتری) کے ساتھ دیکھنازیادہ ضروری ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر پانچویں، ساتویں، آٹھویں یا بارہویں کا حاکم راجع ہو ، نحس ہو اور اس کے ساتھ ساتھ پانچ ، سات ، آٹھ بارہ میں بھی ہو تو طلاق کے امکانات زیادہ ہوں گے۔
2) نوانش کنڈلی کو بھی انہی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پڑھا جائے اور خصوصا راشی چارٹ کے ساتویں ، آٹھویں اور بارہویں گھروں کےحاکمان کی نوانش میں نشست اہم ہے ۔ یعنی نوانش کنڈلی کا تجزیہ اسی طرح کرنا چاہئیے جس طرح راشی چارٹ کا کیا ہے اور راشی کے حاکمان کی نوانش میں نشست کو خصوصا دیکھا جانا چاہئیے ۔
نوٹ ۔ دوسرے گھر کا کارک مشتری ہے ، چوتھے گھر کا چندر ہے اور ساتویں کا زہرہ یا مشتری ہے ۔
نچھتروں پر مبنی اصول
3) اگر پہلے ، دوسرے ، چوتھے ، ساتویں ، آٹھویں ، اور بارہویں گھروں کے کسپ (عام طور پر کسی گھر کا وسطی یا حساس ترین درجہ۔ مترجم)، ان کے حاکم اور ان کے کارک کسی ایسی نچھتر میں ہوں جن کے حاکمان نحس سیارگان ہیں خصوصاراہو اور کیتو تو شادی مسئلے کا شکار ہے۔ یہاں کسپ سری پتی بھاوا کیلکولیشن کے مطابق ہے
4) چندر اگر انشت کال (نحس وقت) نچھتر میں ہو تو اچھے نتائج نہیں دیتا کیونکہ یہ نچھتر چندر کے لیئے برے ہیں ۔ مندرجہ ذیل نچھتر انشت کال ہیں ۔ 
پُشیا نچھترPushya کا دوسرا اور تیسرا پد
اشلیش Ashlesha
ماگھ Magha
اُتر پھالگُنی Uttara Phalguni کا پہلا پد
چِتراChittra کا پہلا اور دوسرا پد
بیساکھ Vishaka کا چوتھا پد
جیٹھ Jyeshta
مُولا Mula
پوربا اکھاڑ Purva Ashada کا تیسرا پد
اگر پہلے ، ساتویں ،آٹھویں اور بارہویں گھر کا کسپ ( Cusp درجہ وسط) مندرجہ بالا نچھتروں میں ہے یا ان کے حاکمان اور ساتویں کا کارک ( زہرہ یا مشتری) وہاں ہیں تو شادی شدہ زندگی میں مسائل کی نشانی ہے ۔
5) چندر کا ان نچھتروں میں ہونا زندگی میں مشکلات کا باعث ہوتا ہے ۔ حامل کے وقت پیدائش اگر چندر ان نچھتروں میں ہے تو پیدائش کا وقت اَنِشت کال Anishtakaal (بُرا وقت ) کہلاتا ہے۔ اس نحوست کو دور کرنے کے لیئے ہندو مذہب میں مخصؤص عبادات ہیں ۔
5) اگر زہرہ ایشوینی نچھتر Ashwini کے پہلے پد میں ہے یا کرتکا Krittika نچھتر میں ہے تو شادی شدہ زندگی خلل کا شکار ہے ۔
دیگر اصول
6) اگر بارہویں گھر کا حاکم ، ساتویں گھر یا اس کے حاکم یا کارک سے قران یا درشتی میں ہے ۔ یا ساتویں کا حاکم یا کارک بارہویں گھر میں ہے اور نحس سیارے سے متاثر ہے۔
7) ساتویں گھر راہو یا کیتو ہیں ،یا دو نحسین ساتویں گھر یکت ہیں یاساتویں گھر کے حاکم اور کارک کے ساتھ ہیں تو شادی شدہ زندگی میں خلل واقع ہوتا ہے ۔
8) زحل کا دوسرے ، آٹھویں یا بارہویں گھر ہونا اور اس کا دوسرے نحسین کے ساتھ یکت ہونایا اس پر نحس نظر ہونا
9) دوسرے گھر کے حاکم کا بارہویں گھر ہونا یا اس کے بالعکس
10) آٹھویں اور بارہویں گھر کے حاکمان کا یکت ہونا یا ایک دوسرے پر نظر ہونا بھی شادی شدہ زندگی کے لیئے بُرا ہے ۔
11) نحسین کا چھٹے اور بارہویں گھر ،یا حاکمان یا ساتویں گھر کے کارک پر نحس اثر ،طلاق کی ایک وجہ ہے ( کیونکہ چھٹا اور بارہواں گھر ہر ساتھی کے لیئے جنسی مطابقت اور بستر کے لطف کا ہے ) ۔
12) ساتویں کا حاکم یا کارک کا چھٹے ، آٹھویں ،بارہویں ہونا یا چھٹے آٹھویں بارہویں کے حاکم کا ساتویں میں آ کر کسی سیارے کی وجہ سے نحس ہونا طلاق کا باعث بن سکتا ہے ۔ان میں سے اگر کوئی بھی عامل رجعت میں بھی ہے تو شادی شدہ زندگی خراب کرے گا ۔
13) اگر حامل کے زائچے میں زہرہ اور مشتری ایک دوسرے سے چھٹے آٹھویں ہیں تو خرابی لائے گا ۔
14) ساتواں ، آٹھواں ، بارہواں گھر یا حاکم یا ساتویں کا کارک اگر قدرتی نحسین کے محاصرے میں ہیں (پاپ کرتری یوگ) تو نحوست لائیں گے ۔
مندرجہ بالا اصولوں میں سے تین یا زیادہ زائچے میں پائے جائیں تو سیارگان کی طاقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے طلاق کی پیشین گوئی کی جا سکتی ہے
استشنا کا اہم اصول
15) اگر 1،2،4،5،7،8،12 کے حاکم یا کارک کیندر یا ترکون میں ہیں اور سعد سیارگان کے ساتھ یکت ، نظر یا محاصرے میں ( شبھ کرتری یوگ) ہیں تو شادی محفوظ رہے گی۔ اسی طرح سعدین کا بیان کردہ گھروں میں قابض ، ناظر یا شبھ کرتری یوگ بنانا بھی اچھے نتائج لائے گا ۔
لہذا، سب سے بڑھ کر، ہمیں یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے برے اور منفی یوگ موجود ہیں اور ان کی طاقت کا جائزہ لیں۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کتنے اچھے اور سازگار یوگ پائے جاتے ہیں۔
اگر برے یوگ اچھے یوگ سے زیادہ طاقتور ہیں، تو یہ یقینی طور پر حامل کی زندگی میں مشکلات، مایوسی، مشکلات اور ناخوشی پیدا کرے گا اور اگر برے یوگ پر اچھے یوگ کا غلبہ ہو تو خوشی، ہم آہنگی، امن اور ترقی ہوگی اور اس طرح شادی کی زندگی بچ جائے گی۔ اچھے یوگ اور برے یوگ کے درمیان عمدہ توازن تلاش کرنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کی یہ مہارت آپ تک صرف 'تجربہ' کے ساتھ آسکتی ہے جو نجوم کا کوئی کورس آپ کو نہیں سکھا سکتا۔
ہم ان عوامل کے باہمی ربط کا بہتراندازہ حاصل کرنے کے لئے کچھ زائچوں کا جائزہ لیں گے۔ 
کیس نمبر 1- مارتھا سٹیورٹ کا زائچہ
مشہور امریکی خاتون تاجر ، مصنف اور ٹی وی شخصیت ہیں ۔ 1960 مین ییل یونیورسٹی میں ان کی ملاقات 23 سالہ قانون کے
مارتھا سٹیورٹ کا زائچہ
طالبعلم اینڈی سٹیورٹ سے ہوئی اور انہوں نے اگلے سال شادی کر لی جس سے ایک بچہ پیدا ہوا ۔ اینڈی اس شادی سے 1987 میں نکل گیا اور دونوں کے درمیان 1990 میں طلاق ہو گئی تاہم یہ علحدہ اتنی سادہ نہیں تھی اور اینڈی نے عدالت سے مارتھا کواپنی زندگی میں دخل دینے سے روکنے کا حکم حاصل کر لیا ۔ ایک ایسی عورت کے لیئے جو زندگی میں ہمیشہ کامیابی حاصل کرتی رہی تھی اور جو اینڈی پر وقتا فوقتا اپنی حاکمیت دوسروں کے سامنے جتاتی رہتی تھی یہ بہت بڑا دھچکا تھا ۔ سب سے پہلے پہلے اصول کی مدد سے جائزہ لیتے ہیں جو ساتویں آٹھویں بارہویں گھر ، ان کے حاکمان اور ساتویں گھر کا کارک پہلا عامل ہے جس کا ہم جائزہ لینا چاہ رہے ہیں ۔ ہمیں فورا دکھتا ہے کہ ساتواں گھر نحسین کے نرغے میں ہے ، اس کا حاکم چھٹے گھر(جھگڑے اور طلاق) اور کیتو کے ساتھ ہے اور ساتویں گھر کا کارک آٹھویں گھر میں زحل کے ساتھ ہے جس پر راہو کی نظر ہے ۔ مریخ دوسرے گھر کا بھی حاکم ہے ۔ جس کا مطلب بھی ہے کہ چھٹا اور بارہوں گھر متاثر ہے ( اصول نمبر 1،6،7،10،11 اور 13 لاگو ہوتے ہیں)
چوتھے گھر کے حاکم زحل  کا برج ثور میں  ہونا دولت مندی ( کوبیرا ) کی علامت ہے تاہم یہ نحس آٹھویں گھر میں ہے ۔ یہ مشتری کے ساتھ ہے جو سعد سیارہ ہے  لیکن  مشتری مریخ اور کیتو کا دسپوزیٹر بھی ہے ۔ پہلے اور آٹھویں کا حاکم زہرہ  بھی نحسین کے محاصرے ( پاپ کرتری) میں ہے ۔ ( اصول 1،7 ، 11 اور 13 لاگو ہو رہے ہیں )
پہلے گھر پر مریخ کی نظر ہے ، دوسرے گھر پر زحل اور کیتو کی نظر ہے اور چوتھے گھر پہ سوریا اور راہو کی نظر ہے ۔ مشتری بارہویں ، دوسرے  (خاندان)، اور چوتھے( خاندانی خوشی) پر ناظر ہے تاہم یہ گھر نحس اثرات سے پاک نہیں ہیں  اس لیئے اصول نمبر 14 لاگو نہیں ہوتا ۔ 
نچھتروں کی نحوست
لگن سواتی نچھتر میں ہے جس کا حاکم راہو ہے  اور چوتھے کا حاکم زحل کرتکا نچھتر میں ہے جس کا حاکم سوریا ہے ( اصول نمبر 2) ۔ چندر مُولا نچھتر میں ہے  جس کا حاکم کیتو ہے ( اصول نمبر 3)
اس طرح مارتھا سٹیورٹ پر کُل آٹھ منفی اصول لاگو ہوتے ہیں ۔
کیس نمبر-2- لنڈا میک کارٹنی
امریکی فوٹوگرافر اور موسیقار ، شیف اور کک بک کی مصنفہ  مشہور  بیٹل گروپ کےامریکی گلوکار پال میک کارٹنی کی شریک حیات تھیں   دونوں نے 3 دسمبر 1969 شادی کی اور اس جوڑے نے کوئی 29 سال  ساتھ گذارے ۔ اس دوران وہ کسی ایک رات بھی علیحدہ نہیں رہے سوائے ان دس دنوں کے جب پال کو ٹوکیو ایئر پورٹ پر ذاتی استعمال کے لیے چرس  رکھنے کے جرم میں دس دن جیل میں گذارنے پڑے ۔ ان کی شادی  اس وقت ختم ہوئی جب لنڈا کا   بریسٹ کینسر کی وجہ سے 17 اپریل 1998 میں انتقال ہو گیا ۔ یہ لنڈا کی دوسری شادی تھی ۔ اس کی پہلی شادی  جوزف سی جونیئر سے  18 جون 1962 کو ہوئی تھی جس سے ایک بچی پیدا ہوئی  ۔ یہ شادی 1965 میں طلاق پر منتج ہوئی جس کے بعد لنڈا نے پال سے شادی کی تھی۔
لنڈا میک کارٹنی کا زائچہ

لنڈا کی پیدائش مارتھا سٹیورٹ کی پیدائش سے دوماہ بعد ہوئی تھی تو کچھ سیارگان کی نشست وہی ہے بلکہ لنڈا کا لگن بھی وہی ہے ۔ساتواں گھر نحسین کے محاصرے میں ہے جس پر راہو کی نظر ہے۔ دوسرے اور ساتویں گھر کا راجع  حاکم مریخ  چھٹے گھر ( جھگڑے اور طلاق) میں اکیلا ہے جس پر راہو کے ڈسپوزیٹر سوریا کی بارہویں گھر سے نظر ہے۔ اس طرح چھٹا اور بارہواں گھر متاثر ہے خصوصا جب مریخ راجع ہونے کی وجہ سے  مسائل کو سدھارنے سے قاصر ہے ۔ ساتویں گھر کا کارک مشتری (چھٹے کے حاکم اور مریخ کا ڈسپوزیٹر) آٹھویں گھر راجع شنی نے ساتھ ہے۔ شنی چوتھے اور پانچویں گھر کا حاکم برج ثور میں اگرچہ اچھا ہے لیکن  آٹھویں گھر ہے ۔ راجع اور کیتو کا ڈسپوزیٹر ہونے کے وجہ سے  شادی میں مدد کرنے سے قاصر ہے ۔ بارہویں گھر کا حاکم عطارد پہلے گھر میں ہے جہاں سے وہ ساتویں گھر کو ناظر ہے۔ عطارد لگن کے حاکم  زہرہ اور چوتھے کا کارک چندر سے یکت ہے اور یہ تینوں سیارگان پہلے گھر میں ہوتے ہوئے  کیتو اور مریخ کے نظر میں ہیں ۔( اصول نمبر 1،5،7،10،11 اور 13 لاگو ہوتے ہیں )۔
دوسرے گھر پر مشتری اور شنی کی نظر ہے ۔ مشتری مثبت طور پر 12 اور 4 گھر پر ناظر ہے ۔ چوتھے گھر پر کوئی نحس نظرات نہیں ہیں ۔ زہرہ ، چوتھے کا کارک چندر اور عطارد لگن میں ہیں  جو کیندر گھر ہے  اور طرح مالویہ ، راج اور دھن یوگ بنا رہے ہیں ۔ یہ مثبت پہلو ہے اگرچہ مریخ اور کیتو ان پر ناظر ہیں ۔ اس کے علاوہ مشتری اور زہرہ ایک دوسرے سے چھٹے آٹھویں ہیں  ( اصول 1،12۔14)
نچھتروں کی نحوست
طالع اور اس کا حاکم سواتی نچھتر(راہو) میں ہیں ۔چوتھے کا حاکم شنی  کرتکا نچھتر(سوریا حاکم) میں ، مشتری  مرگاشرا (مریخ) میں ، آٹھویں گھر کا وسطی درجہ  آردرا نچھتر (راہو) میں اور بارہویں کا حاکم عطارد چترا(مریخ) میں ۔( اصول 2 اور 3)
لنڈا میک کارٹنی کے زائچے میں نو منفی اصول لاگو ہوتے ہیں لیکن یہ اتنے بدترین نہیں ہیں جتنے  مارتھا سٹیورٹ کے کیس میں تھے  کیونکہ سعد یوگوں کی موجودگی نے توازن کی صورتحال پیدا کی ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ زائچے کی منفی خصوصیات نے لنڈا کو دوسری طرح سے متاثر کیا(کینسر سے موت ، چندر آٹھویں اور بارہویں کے مالکان سے یکت  اور مریخ کی اس پر نظر)
کیس نمبر 3 ۔ پامیلا اینڈرسن
کینڈین نژاد امریکی ایکٹرس  جس کی شہرت ٹی یو پروگرام بے واچ کے حوالے سے ہے  یہ پروگرام چالیس ممالک میں  کوئی ارب لوگ دیکھا کرتے تھے ۔ اس نے پہلی شادی فروری 1995 میں  ٹامی لی سے کی  جس سے دو بیٹے پیدا ہوئے ۔ یہ شادی
پامیلا اینڈرسن کا زائچہ

1998 میں ختم ہو گئی ۔ پامیلا نے کُل پانچ شادیاں کیں ۔
ساتویں گھر پہ نحسین کی نظر نہیں ہے اس کے علاوہ اس پر شرف یافتہ مشتری کی نظر ہے  تاہم ساتویں کے حاکم مریخ پر شنی کی نظر ہے ۔ ساتویں کا کارک مشتری  ( جو آٹھویں کا حاکم بھی ہے)بھی نحسین کی نظر سے محفوظ ہے اور تیسرے گھر میں ہے ۔ آٹھواں گھر جو شادی سے ہونے والے فوائد کا گھر ہے  اس پر سوریا ، مریخ ،شنی اور راہو کی نظر ہے ۔ راہو چوتھے گھر کے کارک چندر سے  بارہویں گھر میں یکت ہے جس پر مریخ کی نظر ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ چھٹے بارہویں گھر کا محور راہو کیتو سے متاثر ہے۔
لگن سوریا اور راہو کے نرغے میں ہے اس کے علاوہ اس کا حاکم زہرہ پر راہو کی نظر بھی ہے ۔ دورے گھر کا حاکم رجعت میں ہے اور سوریا سے یکت ہے جس پر کیتو کی نظر ہے( اصول 1 اور 13)۔ پامیلا کے زائچے میں سعد راج اور گج کیسری یوگ بھی ہے ( گھ کیسری کے لیئے سیارگان کی ڈگری دیکھیں) ۔
نچھتروں کی نحوست
لگن مرگشرا (مریخ) میں ہے جبکہ اس کا حاکم ماگھ (کیتو) میں ہے ۔ چوتھے کا حاکم سوریا اردرا ( راہو) میں ہے۔ چوتھے کا وسطی درجہ  اشلیش ( عطارد) میں ہے چوتھے کا کارک چندر اشونی ( کیتو ) میں ہے اور ساتویں کا حاکم جیٹھ(عطارد) میں ہے اور ساتویں کا کارک مشتری پُشیا(شنی) میں ہے۔ ساتویں اور بارہویں کا حاکم مریخ چترا(مریخ) میں ہے ( اصول 2 اور 3) ۔
اس طرح پامیلا کے پانچ منفی پواینٹس ہوئے ۔
کیس نمبر4 برجی باردوت
فرانسیسی اداکارہ جو اپنے کیرئر کی انتہا پہ جنسی بلی بھی کہلاتی تھی  اس نے اپنے کیرئر کا آغاز ماڈل کے طور پر کیا اور ایک پروڈیوسر سے 20 دسمبر 1952 کو شادی کی  جو 1956 میں ختم ہو گئی ۔ اس نے کُل سترہ معاشقے اور چار شادیاں کیں ۔
اداکارہ برجی باردوت کا زائچہ
ساتویں گھر مین چوتھے گھر کا کارک چندر ہے جو کہ نویں گھر کا حاکم ہے  اور ساتویں پر راہو کی نظر ہے ۔ ساتویں اور بارہویں کا حاکم زہرہ   نحسین کے نرغے میں ہے ( کیتو مریخ نویں گھر اور سوریا گیارہویں گھر) ۔ ساتویں کا کارک مشتری جو کہ دوسرے اور پانچویں  گھر کا حاکم بھی ہے آٹھویں کے مالک  عطارد سے یکت ہے  اور بارہویں گھر ہے  جس پر  مریخ اور شنی کی نظر ہے ۔آٹھویں گھر پر سعد مشتری  کی نظر ہے اور چوتھے کا حاکم راجع شنی  راہو سے یکت ہے  جس پر کیتو سے یکت مریخ (چھٹے کا حاکم)کی نظر ہے جو مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ چھٹے بارہویں گھروں کا محور متاثر ہے ۔ ( اصول 1، 8،10،11،13 لاگو)
چوتھا گھر مریخ اور زہرہ کی نطر میں ہے اور دوسرے گھر پر کوئی نظر نہیں ہے ( اصول نمبر 1)۔ برجی باردوت کے زائچے کے نمایاں یوگ چمارا ، آمل ،برہما ، راج اور دھن یوگ ہیں ۔
نچھتروں کی نحوست
لگن جیٹھ(عطارد) میں ہے اور دوسرے گھر کا کسپ اُتر اشد (سوریا) میں ہے۔ ساتون اور بارہویں کا حاکم زہرہ اترپھالگنی(سوریا) کے پہلے پد میں ہے۔ اسی اثنا میں ساتویں کا کارک اور دوسرے کا حاکم مشتری چترا (مریخ) میں ہے اور چوتھے کا حاکم شنی دھنشت(مریخ) میں ہے ( اصول 2 اور 3)
اس طرح باردوت کو 7 منفی نمبر ملے
یہ مضمون انڈیا کے مشہور جوتشی پی ایم پادیا کا ہے جسے انگریزی سے اردو میں منتقل کیا گیا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga