بھدریوگ ۔ Bhadra Yoga

بھدر کا مطلب مبارک یا یا با برکت کے ہیں ۔
جب عطارد کیندر میں اپنے یا شرف کے گھر میں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے۔
پھل دیپیکا کے مطابق حامل طویل العمر ، تیز فہم و ذکاوت، دیانت دار ، علماء میں عزت کا حامل ، قائد ، دولت مند اور با رعب ہو گا ۔
پراشرا ہورا شاستر کے مطابق حامل مضبوط اعضا ، چہرہ شیر کی مانند ، چوڑی عضلاتی چھاتی ، ہاتھی کی مانند چال ، لمبے اور مضبوط بازو، فہم ذکاوت کا مالک، خوبصورت داڑھی مونچھ،شہوت پرست، متناسب الاعضا ، فصیح البیان ، آزادطبع ،دوستوں رشتہ داروں کی امداد کرنے والا اور طویل العمر ہوتا ہے ۔
کسی بھی سعد سیارے کا کیندر میں با قوت ہونا بیماریوں سے بچاو اور لمبی عمر کی نشانی ہے ۔ اگر سیارہ نحس نہیں ہوا تو صداقت کی بھی نشانی ہے ۔
عطارد کا تعلق ذہانت سے ہے تو یوگ اسی قسم کے اثرات دے گا ۔
عطارد کو بہت باقوت ہونا چاہئیے وگرنہ یوگ بھنگ ہو جائے گا ۔ برج میں اس سیارے کی درجات اہمیت رکھتے ہیں جو برج سنبلہ میں اس کے اپنے ، مول ترکون اور شرف کا تعین کرتے ہیں ۔
اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کا شرف یافتہ عطارد


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga