اشاعتیں

عمومی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نجوم میں سیارگان کے مہلک درجات ۔( ڈگریز)

تصویر
مختلف آسٹرالوجرز نے زائچے میں سیارگان کے مہلک درجات کا ذکر اپنی کتب میں کیا ہے مثلا ولیم للی اپنی کتاب کرسچن آسٹرالوجی میں ایسے درجات کا ذکر کیا ہے جنہیں وہ عمیق یا جوف دار کھردرے درجات کا نام دیتا ہے ۔ اسی طرح ابو معشر نے انہیں اندھے کنووں سے تعبیر کیا ہے ۔ وقتی نجوم میں ایسے درجات پہ طالع ، طالع کا حاکم یا چندر ہو تو سائل ، سوالیہ مسئلے پہ کسی قسم کا عملی اقدام کرنے سے مختل ومعذور پاتا ہے چنانچہ اسے کسی دوسرے شخص کے مدد اور سہارے کی ضرورت پڑت ہے جو اسے اس گڑھے سے نکال سکے ۔ جوتش میں اسی قسم کا تصور مرتیو بھاگ کا ہے ۔ مرتیو کا لغوی مطلب موت اور بھاگ کا مطلب ٹکڑا یا قسمت ہے ۔موت کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں جن میں تکلیف ، پریشانی ، دکھ ، خوف ، شرمناکی ، بیماری ، محبوس ہونا ، پابندی ، بے عزتی یا اصل جسمانی موت ہو سکتے ہیں ۔ جوتش کی کتاب برہت پری جات میں ان درجات کا ذکر ہے ۔ اسی طرح جدید زمانے میں کے این راو نے بھی اپنی کتاب میں ان کا جدول پیش کیا ہے جو لف ہے۔ اس جدول میں درجات کو اعداد سے ظاہر کیا گیا لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ طالع یا کوئی سیارہ عین انہیں درجات میں ہو ۔ اس لیئے ج...

ویدک نجوم میں کیندر کے گھر وں کی اہمیت اور اثرات

تصویر
کسی بھی تہذیب کے علم نجوم کو حقیقی طور پر سمجھنے کے لیئے اس کے بنیادی فلسفے کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کے نجوم کی تراکیب اور اصطلاحات اسی بنیادی فلسفے سے گندھی ہوتی ہیں۔ جیسے چینی نجوم میں یِن او ر یانگ ، ووشنگ کا تصور اور چینی علم الاصنام وغیرہ۔ اسی طرح ویدک نجوم میں زائچے کے گھروں کی درجہ بندی کا فلسفہ بھی ہے جنہیں مختلف اقسام میں بیان کیا گیا ہے ہندومت کے فلسفے "پرش ارتھ" (انسانی مقاصد) میں کسی بھی انسانی زندگی کے اس دنیا میں چار بڑے مقاصد بیان کیئے گئے ہیں جنہیں ہندی الفاظ دھرم ، ارتھ ، کام اور موکش کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دھرم ( یعنی ڈیوٹی) ۔: وہ عمومی انسانی رویہ جو کائنات کو بنانے اور چلانے والی عظیم ہستی کی بھیجی گئی اقدار کے مطابق ہو ، اس دنیا کے منظم انداز میں چلنے ، بھائی چارےاور عمومی بھلائی میں مددگار ہو۔ اس میں مذہبی ، اخلاقی اور ملکی قوانین کی پابندی شامل ہے ۔ ارتھ ۔: اس دنیا میں عملی زندگی گذارنے کے لیئے درکار مادی وسائل اور سرگرمی جو کسی انسان کو اپنی زندگی کے ارفع مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کر سکیں ۔ اس میں دولت ، ک...

چندر لگن کب زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے

جنم لگن کے بعد اگر کسی سیارے کی اہمیت ہے تو وہ چاند ہے کیونکہ چاند ہمارے جذبات، احساسات، موڈ اور ذہنی جھکاو کی نشاندہی کرتا ہے زائچے میں جہاں یہ موجود ہوتا ہے اس گھر سے متعلقہ امور میں حامل راحت محسوس کرتا ہے۔ ہندو چونکہ اسے دیوتا بھی مانتے تھے اور یہ رات کے علاوہ دن کے کچھ حصے میں بھی آسمان پر نظر آتا رہتا تھا تو ہندی نجوم کے علماء نے اس کا مطالعہ زمانہ قدیم سے جاری رکھا اور بعض نتائج ایسے تیر بہدف ہیں کہ نوے فیصد زائچوں میں درست ثابت ہوتے ہیں مثلا چاند سے ساتویں گھر میں موجود سیارہ فرد کے تعلقات کے بارے میں بہت اہم معلومات فراہم کرتا ہے ۔ اس لیئے زائچے کے تمام گھروں کو نہ صرف جنم لگن سے دیکھا جانا چاہئے بلکہ چندر لگن سے بھی دیکھا جانا چاہئے۔ چندر لگن ، جنم لگن اور سوریا لگن سے سیارگان کی پوزیشن دیکھنے سے حامل کی شخصیت کے بنیادی رحجانات کا اندازہ بڑی درستگی سے لگایا جا سکتا ہے پراشرا نے بھی تینوں لگن کو استعمال کرنے پر زور دیا تھا۔ ایسے اشارے جو تینوں نقطہ نظر سے مشترک نظر آئیں وہ زائچے کے بہت مضبوط اشاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔کچھ جوتشیوں کا خیال ہے کہ اگر چندر ،جنم لگن سے زیادہ مضبوط ہ...

زائچے میں جامد سیارہ اوراس کی اہمیت

تصویر
زائچہ پیدائش کی تعبیر کرتے ہوئے ایک اہم بات جو زیادہ تر نظر انداز ہو جاتی ہے وہ کسی سیارے کا ساکت( Stationary) ہونا ہے ۔ کوئی سیارہ اس وقت ساکت تصور ہوتا ہے جب وہ سیدھی سے الٹی چال کے لیئے مڑ رہا ہو یا الٹی چال سے سیدھی چال کے لیئے مڑ رہا ہو( زمین سے دیکھنے والے شخص کی آنکھ کو بظاہر ایسا دکھائی دے وگرنہ حقیقتا وہ سیارہ اپنے مدار میں آسمان پرمعمول کے مطابق رواں دواں رہتا ہے) اس کا مڑنا /ساکت ہونا بعض اوقات کئی دنوں یا ہفتوں پر محیط بھی ہو سکتا ہے۔ صرف پانچ سیارے ساکت ہو سکتے ہیں زحل ، مشتری ، زہرہ ، مریخ اور عطارد ۔ قیمتا دستیاب سوفٹویئر مثلا سولر فائر وغیرہ کے اندر اسے ناپنے کی سہولت دستیاب ہوتی ہے لیکن ویدک آسٹرالوجی کے سوفٹویئر بعض اوقات کچھ سیاروں کو غلط طور پر ساکت دکھا رہے ہوتے ہیں یا اس کی سہولت سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی۔ اس لیئے کوئی سیارہ مقام کے لحاظ سے کس حالت میں ہے اس کا اندازہ آسٹرالوجر کو تقویم (Ephemeris)کے ذریعے لگانا چاہئیے۔ مندرجہ ذیل تصویر میں دیکھئیے سیارہ زحل سیدھی سے الٹی چال کے لیئے 22 تاریخ مڑنے کے لیئے ساکت ہوا اور 30 تاریخ الٹ چال چل پڑا ۔ ساکت حالت میں وہ سیا...