شہزادہ اینڈریو کی مشکل
ویدک آسٹرالوجی میں بروج کی تقسیم کی ایک قسم دریشکانڑ کہلاتی ہے جسے ویسٹرن آسٹرالوجی میں ڈیکنٹ بھی کہتے ہیں ۔ اس کا آغاز مصریوں سے ہوا تھا۔ اگر کسی برج کو تین مساوی حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر حصہ دریشکانڑ کہلائے گا۔ بارہ بروج کے لیئے کُل چھتیس دریشکانڑ بنتے ہیں ۔ اس کا استعمال ورگ چارٹس(ڈویژنل چارٹس)میں زیادہ ہوتا ہے ۔ اس کی حسابی کیلکولیشن کے مختلف طریقے کلاسک کتب میں بیان ہوئے ہیں لیکن زیادہ مشہور پراشرا دریشکانڑ ہے ۔
طالع کا دریشکانڑ(یعنی جس دریشکانڑ میں طالع پڑے)حامل کی شخصیت، کردار اور طور طریقوں کے متعلق اہم اشارے مہیا کرتا ہے بلکہ پراشرا تو اسے استعمال کرنے کی تاکید کرتا ہے۔
چارٹ کا بائیسواں دریشکانڑاور اس کا حاکم چارٹ میں اہمیت رکھتے ہیں اور اسے حامل کے لیئے فرسٹ کلاس نحس سیارے کا درجہ حاصل ہوتا ہے ۔
یہ کھارا دریشکانڑکہلاتا ہے اور اس دریشکانڑ کا حاکم کھاریش کہلاتا ہے(جو ہندی اسطورہ رامائن میں ایک راکشش کا نام ہے)اور حامل کو جسمانی نقصان کی نشاندہی کرتا ہے ۔ چندر سے کھاریش کی نشست حامل کی ذہنی تکلیف کا پتہ دیتی ہے
بائیسویں دریشکانڑ میں پڑنے والے سیارگان اپنی دشا اور انتر دشا میں نحس نتائج دیتے ہیں
بائیسویں دریشکانڑ کا حاکم بھی اپنی دشا اور انتر دشا میں نحس نتائج دیتے ہیں۔
یہ نتائج بیماری ، حادثات اور جسمانی درد تکلیف کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔
کسی طالع کا بدھاکا ہاوس کا حاکم اگر بائیسویں دریشکانڑ یا اس کے حاکم سے متعلق ہے تو نحس نتائج زیادہ ہو جاتے ہیں ۔سنسکرت لفظ بدھاکا کا مطلب تکلیف دینے والا ہے۔منقلب بروج کے لئے گیارہواں گھر بدھاکا ہے ، ثابت بروج کے لیئےنواں گھر اور زوجسدین بروج کے لیئے ساتواں گھر بدھاکا ہے ۔
اگرچہ22ویں دریشکانڑ کے حاکم کو نکالنے کے متعدد حسابی طریقے ہیں لیکن ایک شارٹ کٹ میتھڈ یہ ہے کہ حامل کے چارٹ کے ڈی تھری چارٹ میں آٹھویں گھر کے حاکم کو دیکھیں ۔ یہی کھارا ہے۔
اس اجمال کی ضرورت یوں پیش آئی کہ برطانیہ کے موجودہ بادشاہ شاہ چارلس کے حقیقی بھائی پرنس اینڈریو ، یوں تو2015سے ایک جنسی سکینڈل اور اس کے عدالتی مقدمے کے حوالے سے مشکل میں ہیں جس کو انہوں نے سن2022میں آوٹ آف کورٹ سیٹل کیا تھا۔اس سے پہلے سن2019میں انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے دست برداری اختیار کر لی تھی ۔ اور اس کے بعد سن2022میں ملکہ الزبتھ نے ان سے فوجی سروس کے علاوہ تمام فوجی اعزازات چھین لیئے تھے۔ لیکن حال ہی میں اس کیس کی مدعی عورت نے آسٹریلیا میں اپنے فارم پہ خود کشی کر لی ہے تو اخبارات میں پھر سے خبروں میں ہے۔ جس کے نتیجے میں17اکتوبر2025کو اینڈریو نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد تمام شاہی القابات بھی واپس کر دیئے ہیں(یا لے لیئے گئے ہیں)۔ اب وہ ایک عام آدمی بن گئے ہیں ۔
اینڈریو کے چارٹ میں بائیسویں دریشکانڑ کا حاکم مرکری ہے اور راشی چارٹ میں آٹھویں گھر موجود ہے ۔ مرکری نہ صرف طالع سے بلکہ چندر سے بھی بائیسویں دریشکانڑکا حاکم ہے ۔
جس دن برطانیہ میں اینڈریو سے شاہی القابات واپس لینے کا اعلان کیا گیا اس دن راہو آٹھویں گھر عین مرکری کے اوپر ٹرانزٹ کر رہا ہے۔
![]() |
| شہزادہ اینڈریو راشی چارٹ |
![]() |
| شہزادہ اینڈریو کا 17 اکتوبر 2025 کا ٹرانزٹ |


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں