اشاعتیں

واسومان یا واسومتی یوگ ۔ Vasuman (or Vasumati) Yoga

تصویر
جب تمام سعد سیار گان لگن یا چندر سے اُپچے گھروں (3،6،10،11) میں ہوں تو واسومت یوگ بنتا ہے ۔اس کا حامل گھر بیٹھے دولت مند ہو گا ۔ پھل دیپکا (6:19) اگر تمام سعد سیارگا ن لگن یا چندر سے اُپچے گھروں میں ہوں تو حامل بہت دولت مند ہو گا ۔ اگر دو سیارگان ہوں تو زیادہ دولت اور اگر ایک سیارہ ہو تو متوسط درجہ ۔ اس یوگ کے اثرات بقیہ تمام یوگ پر غالب آئیں گے حتی کہ اگر حامل کیمدروم یوگ کے ساتھ پیدا بھی ہوا ہو ۔ برہت جٹاکا (13:9) تشریح ۔واسو کا لفظی مطلب ہے دولت اور واسومت یعنی دولت مند ۔ چندر یوگ کلاس کے بہت سے یوگ عمومی طور پر دولت سے متعلق نکات پہ مرکوز ہیں ۔ بنیادی طور پر یہ یوگ بھی دولت سے متعلق ہے اور اس کے اثرات چارٹ میں موجود دوسرے نحس یوگ سے متاثر نہیں ہوتے ۔اُپچےگھروں میں نحس سیارگان کی موجودگی مشکلات اور جدوجہد کے بعد فائدہ لے کر آتی ہے اور سعد سیارگان کی موجودگی کم جسمانی مشقت سے مالی ے فائدہ لے کر آتی ہے ۔ چندر کا ماہانہ روشنی میں گھٹنا بڑھنا چونکہ ترقی و نشونما سے منسوب ہے اس لیئے اُپچے گھر وسعت و کشادگی کے گھر ہیں ۔قدرتی سعد سیارگان مالی ترقی اور مبارک اشیاء سے منسوب ہیں تو اس یوگ کے...

الفت مرگ کی شاعرہ ۔ سلویا پلاتھ کا زائچہ

تصویر
تقریبا چھے ماہ قبل کسی فیس بک فرینڈ نے میری اس گروپ میں مختلف مشہور شخصیات کے تنجیمی نفسیاتی خاکوں کو پڑھ کر تجویز دی تھی کہ امریکی شاعرہ سلویا پلاتھ کے چارٹ کا بھی کچھ تجزیہ کیا جائے کہ اس کے اندر موت سے سے اتنا والہانہ لگاو کیوں تھا ۔ سوانحی خاکہ سلویا پلاتھ اپنے وقت میں دنیا کی مشہور امریکی شاعرہ، ناول نگار اور افسانہ نگار تھیں۔ انھیں اعترافی شاعری کی صنف کے فروغ کا سہرا دیا جاتا ہے اور وہ اپنے دو شائع شدہ مجموعوں، دی کولاسس اور دیگر نظمیں (1960) اور ایریل (1965) کے ساتھ ساتھ ایک نیم سوانحی ناول دی بیل جار کے لیے مشہور ہیں۔ سلویا 1932 میں امریکہ کے شہر بوسٹن میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا خاندانی تعلق آسٹریا سے تھا اور والد کا آبائی رشتہ جرمنی سے جڑا ہوا تھا۔ وہ دونوں امریکہ میں پہلی نسل کے مہاجر تھے۔ سلویا پلاتھ کے والد بوسٹن یونیورسٹی میں حیاتیات کے پروفیسر تھے۔ سلویا بچپن سے ہی حد سے زیادہ حساس لڑکی تھیں۔ انہوں نے گیارہ برس کی عمر سے ہی اپنے جذبات اور خیالات کو الفاظ کا روپ دے کر اپنی ڈائری میں رقم کرنا شروع کر دیا۔ ڈائری لکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے فن کا اظہار شاعری میں بھی...

نجوم میں سیارگان کے مہلک درجات ۔( ڈگریز)

تصویر
مختلف آسٹرالوجرز نے زائچے میں سیارگان کے مہلک درجات کا ذکر اپنی کتب میں کیا ہے مثلا ولیم للی اپنی کتاب کرسچن آسٹرالوجی میں ایسے درجات کا ذکر کیا ہے جنہیں وہ عمیق یا جوف دار کھردرے درجات کا نام دیتا ہے ۔ اسی طرح ابو معشر نے انہیں اندھے کنووں سے تعبیر کیا ہے ۔ وقتی نجوم میں ایسے درجات پہ طالع ، طالع کا حاکم یا چندر ہو تو سائل ، سوالیہ مسئلے پہ کسی قسم کا عملی اقدام کرنے سے مختل ومعذور پاتا ہے چنانچہ اسے کسی دوسرے شخص کے مدد اور سہارے کی ضرورت پڑت ہے جو اسے اس گڑھے سے نکال سکے ۔ جوتش میں اسی قسم کا تصور مرتیو بھاگ کا ہے ۔ مرتیو کا لغوی مطلب موت اور بھاگ کا مطلب ٹکڑا یا قسمت ہے ۔موت کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں جن میں تکلیف ، پریشانی ، دکھ ، خوف ، شرمناکی ، بیماری ، محبوس ہونا ، پابندی ، بے عزتی یا اصل جسمانی موت ہو سکتے ہیں ۔ جوتش کی کتاب برہت پری جات میں ان درجات کا ذکر ہے ۔ اسی طرح جدید زمانے میں کے این راو نے بھی اپنی کتاب میں ان کا جدول پیش کیا ہے جو لف ہے۔ اس جدول میں درجات کو اعداد سے ظاہر کیا گیا لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ طالع یا کوئی سیارہ عین انہیں درجات میں ہو ۔ اس لیئے ج...

شادی کی ٹائمنگ کا تعین

تصویر
لڑکیوں کی جانب سے پوچھا جانے والا سب سے عمومی سوال شادی کی ٹائمنگ سے متعلق ہوتا ہے ۔ اس کا جواب دینے سے آسٹرالوجر عموما گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سوال کے جواب میں بہت سی مشکلات حائل ہوتی ہیں ۔ سب سے پہلی مشکل تو ہمارے ہاں حامل کے وقت پیدائش کا درست نہ ہونا ہوتا ہے اور وقت پیدائش کی درستگی حامل سے پرائیویٹ سیشن کے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کا زائچہ دوران مختلف سوال کرکے ہی ممکن ہوتی ہے جس میں وقت صرف ہوتا ہے۔ دوسرا اس سوال کے جواب کو ڈھونڈنے میں بہت سی مختلف تکنیکس کا استعمال کرنا ہوتا ہے جس کے لیئے نجوم کے مختلف مکاتب سےآگاہی ضروری ہوتی ہے اور پھر اس میں بھی کوئی ایک تکنیک درست نتائج نہیں دیتی اس لیئے آپ بار بار مختلف تنجیمی اوزار ( ٹولز) استعمال کر کے ممکنہ وقت کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔یوں سمجھیئے کہ جیسے ایک بہت وسیع و عریض جھیل ہے جس کے پانی کے نیچے ایک چُھپا ہوا محل موجود ہے لیکن اس کا محل وقوع معلوم نہیں ہے تو آپ کشتی میں بیٹھ کر کبھی کمپاس اور جی پی ایس کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی گہرائی ناپنے کے آلات، ریڈار یا دھاتوں کا پتہ لگانے کے حساس آلات، کبھی ڈرونز اور کبھی غوطہ خ...

شکٹ یوگ ۔ Sakata Yoga

تصویر
شکٹ سنسکرت لفظ ہے جس کا مطلب ہے ریڑھی ، بگھی یا ریڑھی بان یعنی ڈرائیور(جدید دور میں جہازوں کے پائلٹ بھی اسی صف میں گنے جائیں گے)۔ یہ یوگ نبھس یوگ کلاس کے آکریتی گروپ کا حصہ ہے۔ تعریف ۔ پھل دیپیکا کے مصنف منتریشور کے مطابق اگر چندر ،گرو یعنی مشتری کے لحاظ سے چھٹے، آٹھویں یا بارہویں گھرمیں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے لیکن اگر گرو ،لگن سے کیندر میں ہو تو یہ یوگ نہیں بنتا ۔ جٹاکا پری جات نے چندر کو گرو کے لحاظ سے نہیں لیا بلکہ گرو کو چندر سے چھٹے آٹھویں گھر ہونے کی بنا پر اس یوگ کی فارمیشن او جے سمپسن کا زائچہ کی بات کی ہے ۔ اس یوگ کی ایک اور مختلف فارمیشن بھی بنتی ہے اور وہ اس وقت جب تمام سات سیارگان لگن (پہلے گھر)اور ساتویں گھر میں ہوں اور اس فارمیشن کی تصدیق پراشرا اور ورہا مہیرا نے بھی کی ہے (ویسے سیارگان کی یہ پوزیشن عام نہیں ہے)۔ من ساگری ،ودیا ناتھ اور کلیان ورما کا بھی یہی خیال ہے بلکہ من ساگری نے چندر گرو سے یوگ کی تشکیل کو بلا مقصد قرار دیا ہے ۔یاد رہے کہ شکٹ یوگ میں گنتی، مشتری سے شروع ہوتی ہے، اور قمر پر ختم ہوتی ہے۔ نتائج :-یہ بدقسمتی کا نشان یوگ ہے ۔ اس کا حامل عم...

نبھس یوگ کلاس ۔ Nabhasa yoga

نبھس سنسکرت لفظ کا مطلب ہے سماوی ، فضائی یا فلکی۔ اس کلاس کے یوگ زائچے میں آزادانہ طور پر بغیر کسی گھر کی حاکمیت یا قران کی بنا پر بنتے ہیں ، اسی طرح یہ کسی خاص لگن کے تابع بھی نہیں ہوتے۔ جو بچے قریب قریب وقت پیدا ہوتے ہیں ان کے زائچوں میں ایک جیسے پائے جاتے ہیں ۔ ورہا مہیرا کے مطابق نبھس یوگ کے اثرات حامل صرف یوگ کے سیارگان کی دشا کے دوران ہی نہیں بلکہ تمام عمر محسوس کرتا ہے جس لیئے ان کا انحصار دشا کی ترتیب پہ نہیں ہے۔ اسی لئے ان کو حامل کی زندگی مین کسی خاص پیش آنے والے واقعے کی پیشین گوئی کے لیئے استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ حامل کی مجموعی زندگی کی تصویر ، خوبیوں ، خامیوں ، مثبت منفی رحجانات اور عدم تحفظ کوپیش کرتا ہے ۔ ان یوگوں کو سمجھنے کے لیئے یہ نکتہ پیش نظر رہے کہ سیارگان قوت حیات کی نمائندگی کرتے ہیں ، ان کا زائچے میں کسی خاص حصے، بروج یا گھر میں اجتماع اس قوت کو زندگی کے ان پہلووں میں مجتمع ہونے اور خاص نتائج پیدا ہونے کا اشارہ کرتا ہے ۔ جو گھر یا بروج ان محروم رہ جاتے ہیں وہاں ان پہلووں کا اظہار حامل کے شخصیت میں کم ہوتا ہے جو عدم توازن کا اشار...

جوتش میں آٹھواں گھر اور موت

تصویر
سوال:- کیا جوتش میں آٹھواں گھر دشتنا گھروں میں سے سب سے زیادہ نحس ہے ۔ کیا یہ موت کا گھر نہیں ہے ، جب انسان مر گیا تو بقیہ اشیاء کا کیا فائدہ؟ جواب :- یہ سوال ہمارے ہاں عمومی طور پر زبان زد عام رہتا ہے کہ آٹھواں گھر ( مرتیو بھاوا)اس لیئے نحس ہے کہ اس کا تعلق موت سے ہے ۔نئے جوتش سیکھنے والوں کو چونکہ بارہ گھروں کی بے شمار منسوبات یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے تو اساتذہ کی طرف سے انہیں شروع میں ہر گھر کی دو تین موٹی موٹی منسوبات رٹا دی جاتی ہیں تاکہ یاد رکھنے میں آسانی ہو اور آگے چل کر وہ خود سے بقیہ منسوبات یاد کر لیں گے۔ ان میں سے شروع میں سکھائی جانے والی ایک نسبت موت بھی ہے ۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ایک گھر کی بقیہ منسوبات کو چھوڑ کر صرف ایک نسبت پہ توجہ مرکوز کر لی جائے اور اس نسبت کو بھی اس کے صحیح تناظر میں نہ سمجھا جائے۔ اس پوسٹ میں چونکہ تمام دشتنا گھروں کی منسوبات کا جائزہ لینا ممکن نہیں ہے تو صرف آٹھویں گھر کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جوتش کی کلاسک کتب میں زائچے کے بارہ گھروں کو مختلف اصناف میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نمبر 6، 8 اور 12 گھر وںکو ٹرائک یا دشتنا ( دکھ دینے والے)کا نام دی...