نجوم میں سیارگان کے مہلک درجات ۔( ڈگریز)

مختلف آسٹرالوجرز نے زائچے میں سیارگان کے مہلک درجات کا ذکر اپنی کتب میں کیا ہے مثلا ولیم للی اپنی کتاب کرسچن آسٹرالوجی میں ایسے درجات کا ذکر کیا ہے جنہیں وہ عمیق یا جوف دار کھردرے درجات کا نام دیتا ہے ۔ اسی طرح ابو معشر نے انہیں اندھے کنووں سے تعبیر کیا ہے ۔ وقتی نجوم میں ایسے درجات پہ طالع ، طالع کا حاکم یا چندر ہو تو سائل ، سوالیہ مسئلے پہ کسی قسم کا عملی اقدام کرنے سے مختل ومعذور پاتا ہے چنانچہ اسے کسی دوسرے شخص کے مدد اور سہارے کی ضرورت پڑت ہے جو اسے اس گڑھے سے نکال سکے ۔
جوتش میں اسی قسم کا تصور مرتیو بھاگ کا ہے ۔ مرتیو کا لغوی مطلب موت اور بھاگ کا مطلب ٹکڑا یا قسمت ہے ۔موت کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں جن میں تکلیف ، پریشانی ، دکھ ، خوف ، شرمناکی ، بیماری ، محبوس ہونا ، پابندی ، بے عزتی یا اصل جسمانی موت ہو سکتے ہیں ۔
جوتش کی کتاب برہت پری جات میں ان درجات کا ذکر ہے ۔ اسی طرح جدید زمانے میں کے این راو نے بھی اپنی کتاب میں ان کا جدول پیش کیا ہے جو لف ہے۔
اس جدول میں درجات کو اعداد سے ظاہر کیا گیا لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ طالع یا کوئی سیارہ عین انہیں درجات میں ہو ۔ اس لیئے جدید آسٹرالوجرز نے درجات کی حد بندی مقرر کر دی ہے جس کے اندر اگر کسی سیارے کا طول بلد ہو تو اسے مرتیو بھاگ میں گنا جاتا ہے بلکہ جدید سوفٹویئر تو اس حد کو فیصدی میں بھی بتا دیتے ہیں۔
لگن ، چندر اور عطارد مرتیو بھاگ کے درجہ کے چالیس منٹ پہلے یا بعد میں ،سوریا بیس منٹ اور بقیہ سیارگان پندرہ منٹ کے اندر ہوں تو مرتیو بھاگ میں گنے جاتے ہیں ۔
مرتیو بھاگ میں موجود کوئی بھی سیارہ اپنے نشست کے گھر ، اپنے ڈسپوزیٹر سیارےاور اپنے محکوم گھر کی منسوبات پہ اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ سیارہ کی اپنی منسوبات بھی متاثر ہوتی ہیں ۔ مرتیو بھاگ کے سیارے کےساتھ سعد سیارگان کا سمبندھ برے اثرات میں کمی اور نحس سیارگان نحوست میں اضافہ کرتے ہیں ۔ سب سے زیادہ سعد اثر مشتری کا پڑتا ہے ۔
اسی طرح مرتیو بھاگ کے سیارگان کا دشا پیریڈ بھی برا ہو تا ہے جیسے۔
وہ سیارہ جو مرتیو بھاگ میں میں ہو
مرتیو بھاگ کے ڈسپوزیٹر کی مہا دشا اور انتر دشا
اس سیارے کی انتر دشا جو مرتیو بھاگ سیارے کے ساتھ سمبندھ میں ہو یا جس سیارے پہ مرتیو بھاگ سیارہ نظر ڈال رہا ہو ۔
یہ نحس ادوار اس وقت مزید برے ہو جاتے ہیں جب مرتیو بھاگ سیارے میں دو نحسین گوچر کر رہے ہوں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga