واسومان یا واسومتی یوگ ۔ Vasuman (or Vasumati) Yoga

جب تمام سعد سیار گان لگن یا چندر سے اُپچے گھروں (3،6،10،11) میں ہوں تو واسومت یوگ بنتا ہے ۔اس کا حامل گھر بیٹھے دولت مند ہو گا ۔ پھل دیپکا (6:19)
اگر تمام سعد سیارگا ن لگن یا چندر سے اُپچے گھروں میں ہوں تو حامل بہت دولت مند ہو گا ۔ اگر دو سیارگان ہوں تو زیادہ دولت اور اگر ایک سیارہ ہو تو متوسط درجہ ۔ اس یوگ کے اثرات بقیہ تمام یوگ پر غالب آئیں گے حتی کہ اگر حامل کیمدروم یوگ کے ساتھ پیدا بھی ہوا ہو ۔
برہت جٹاکا (13:9)
تشریح ۔واسو کا لفظی مطلب ہے دولت اور واسومت یعنی دولت مند ۔ چندر یوگ کلاس کے بہت سے یوگ عمومی طور پر دولت سے متعلق نکات پہ مرکوز ہیں ۔ بنیادی طور پر یہ یوگ بھی دولت سے متعلق ہے اور اس کے اثرات چارٹ میں موجود دوسرے نحس یوگ سے متاثر نہیں ہوتے ۔اُپچےگھروں میں نحس سیارگان کی موجودگی مشکلات اور جدوجہد کے بعد فائدہ لے کر آتی ہے اور سعد سیارگان کی موجودگی کم جسمانی مشقت سے مالی ے فائدہ لے کر آتی ہے ۔ چندر کا ماہانہ روشنی میں گھٹنا بڑھنا چونکہ ترقی و نشونما سے منسوب ہے اس لیئے اُپچے گھر وسعت و کشادگی کے گھر ہیں ۔قدرتی سعد سیارگان مالی ترقی اور مبارک اشیاء سے منسوب ہیں تو اس یوگ کے پیچھے منطق ان سیارگان کا اُپچے گھر ہونا دولت میں افزودگی کی علامت ہے ۔ اس لحاظ سے ایک طرح کا دھن یوگ ہے اگرچہ یہ ترکون اور دو گیارہ گھروں اور مالکان سے بننے والے یوگوں سے مختلف ہے ۔صرف گیارہویں گھر کا عنصر مشترک ہے ۔
اس یوگ میں تیسرا گھر ہمت اور پہل پن سے متعلق ہے یعنی زور بازو سے کمائی ہوئی دولت ،۔ چھٹا گھر بیماریوں اور دشمنوں سے متعلق ہے تو وہاں سعد سیارگان کا مطلب ہے بیماریوں سے تحفظ اور دشمنوں اور مقابل افراد پہ فتح ۔ دسواں گھر کیرئر سے متعلق ہے تو گیارہواں گھر بڑے مالی فائدے کا ۔ان گھروں میں سعد سیارگان (جب لگن سے یہ یوگ بنے تو اگر چندر شکل پکش میں ہے تو وہ بھی سعد سیارگان کی صف میں شامل ہے) کا مطلب خود سے کمائی ہوئی دولت ۔ اس یوگ میں سیارگان کا شد بل میں ہونا ضروری ہے اور طاقت کے دوسرے عناصر یعنی شرف وغیرہ کا ہونا زیادہ بہتر ہے ۔ورہا مہیرا کا کہنا ہے کہ دو یا ایک سیارہ بھی اس یوگ میں دولت کا ضامن ہو سکتا ہے تاہم دولت کی مقدار کم ہو گی ۔اس کا مطلب ہے بھی ہو سکتا ہے اگر زیادہ سیارگان ہیں تو جلد دولت پیدا ہو گی اور اگر کم ہیں تو آہستہ آہستہ دولت آئے گی تاہم اس نکتے پہ تحقیق کی مزید ضرورت ہے ۔ ذیل میں دیکھیے انڈین صنعتکار کے کے برلا کا چارٹ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga