شکٹ یوگ ۔ Sakata Yoga

شکٹ سنسکرت لفظ ہے جس کا مطلب ہے ریڑھی ، بگھی یا ریڑھی بان یعنی ڈرائیور(جدید دور میں جہازوں کے پائلٹ بھی اسی صف میں گنے جائیں گے)۔ یہ یوگ نبھس یوگ کلاس کے آکریتی گروپ کا حصہ ہے۔
تعریف ۔ پھل دیپیکا کے مصنف منتریشور کے مطابق اگر چندر ،گرو یعنی مشتری کے لحاظ سے چھٹے، آٹھویں یا بارہویں گھرمیں ہو تو یہ یوگ بنتا ہے لیکن اگر گرو ،لگن سے کیندر میں ہو تو یہ یوگ نہیں بنتا ۔
جٹاکا پری جات نے چندر کو گرو کے لحاظ سے نہیں لیا بلکہ گرو کو چندر سے چھٹے آٹھویں گھر ہونے کی بنا پر اس یوگ کی فارمیشن
او جے سمپسن کا زائچہ

کی بات کی ہے ۔
اس یوگ کی ایک اور مختلف فارمیشن بھی بنتی ہے اور وہ اس وقت جب تمام سات سیارگان لگن (پہلے گھر)اور ساتویں گھر میں ہوں اور اس فارمیشن کی تصدیق پراشرا اور ورہا مہیرا نے بھی کی ہے (ویسے سیارگان کی یہ پوزیشن عام نہیں ہے)۔ من ساگری ،ودیا ناتھ اور کلیان ورما کا بھی یہی خیال ہے بلکہ من ساگری نے چندر گرو سے یوگ کی تشکیل کو بلا مقصد قرار دیا ہے ۔یاد رہے کہ شکٹ یوگ میں گنتی، مشتری سے شروع ہوتی ہے، اور قمر پر ختم ہوتی ہے۔
نتائج :-یہ بدقسمتی کا نشان یوگ ہے ۔ اس کا حامل عموما بدقسمت ہو گا اور اپنی دولت کھونے کے بعد واپس حاصل کرے گا ۔ ضدی ہو گا ، اقربا اس سے نفرت کریں گے ۔ اس کی پیدائش ناقابل ذکر واقعہ ہو گی۔ بالآخر وہ بہت ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گا اور بہت زیادہ ناخوش ہو گا ۔
( پھل دیپیکا ادھیائے 6 اشلوک 14)
پراشرا کے مطابق اس کا حامل بری صحت ، گندے ناخن ، پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور، غریب، دوست اقربا سے محروم ہو گا
کلیان ورما کے مطابق حامل کی بیوی مکار اور بری عورت ہو گی ، جس طرح حامل ریڑھی بان ہے اسی طرح اس کی بیوی اسے چلائے /دھکیلےگی۔
من ساگری کے مطابق حامل غربت اور محرومی کا شکار ہو گا ،جسم پتلا اور صحت خراب ہو گی ۔ اپنی رذیل بیوی کے ساتھ اس
قتل کی ملزمہ امینڈا ناکس کا زائچہ

کے تعلقات کشیدہ ہوں گے اور روزی پیدا کرنے کے لیئے سخت محنت کرنا ہو گی ۔
ہوراسر کےمصنف پریتھیوسس کے مطابق حامل ریڑھی کی طرح گردش میں رہے گا ۔ اپنے بیٹے اور بیوی کی موت کی وجہ سے دکھ اٹھائے گا ۔ کمینی فاسقانہ ذہنیت اور نظر خراب ہو گی ۔
اہم نکات ۔ اس یوگ کو دھیان سے دیکھنا چاہئیے کہ کیونکہ اگر گرو چندر سے چھٹے آٹھویں ہو تو کچھ اور عوامل کو ملا کر چندر ادھی یوگ بھی بنتا ہے اور مکٹ یوگ بھی ۔ تاہم اگر گرو کسی کیندر میں ہے تو یہ یوگ نہیں بنے گا ۔ اگر چندر اور گرو پر اس کے علاوہ بھی نحس اثرات ہوں مثلا پاپ کرتری یا دشتنا گھر میں ہوں تو اس یوگ کے برے اثرات میں اضافہ ہو جاتا ہے
چندر گرو فارمیشن کے حامیوں کی یہ دلیل ہے کہ چارٹ کے سب سے سعد اور منفعت بخش سیارے گرو سے چندر کا چھٹے آٹھویں بارہویں ہونا فرد کی زندگی میں انعامات کی آزادانہ روانی /آمد میں رکاوٹ بنتا ہے ۔
چندر گرو کے مخالف ماہرین کا یہ خیال ہے کہ کلاسک کتب سے ہٹ کر اگر عملی زندگی میں زائچوں کا مطالعہ کیا جائے تو چندر گرو شاکٹ یوگ کے حاملین اتنے غریب اور مصیبت کے مارےنہیں پائے گئے بلکہ غربت اور مصیبت کی شرح بہت معمولی
جواہر لال نہرو کا زائچہ

تھی اور مشکل دورانیئے بھی اس یوگ کے دشتنا گھروں پر گوچر کے ہیں ۔ یعنی جب بھی چندر ،گرو سے چھٹے آٹھویں اور بارہویں بروج سے گذرے گا تو شاکٹ یوگ کے اثرات محسوس ہوں گے ۔
مشہور افراد جن کے زائچے میں پایا گیا ان میں امریکی فٹ بالر او جے سمپسن ہے، جس پر قتل ، اغوا، ڈکیتی کے الزامات لگے ، جیل میں رہا ، بھاری جرمانے ادا کیئے، ایک سے زیادہ مرتبہ طلاق اور شادیاں کیں۔
امریکی صحافی مصنفہ امینڈا ناکس ۔ اٹلی میں اپنی رومیٹ کے قتل کا جھوٹا الزام لگا جس کی وجہ سے آٹھ سال جیل میں رہی اور پھر بری ہوئی
سابق بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga