شادی کی ٹائمنگ کا تعین

لڑکیوں کی جانب سے پوچھا جانے والا سب سے عمومی سوال شادی کی ٹائمنگ سے متعلق ہوتا ہے ۔ اس کا جواب دینے سے آسٹرالوجر عموما گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سوال کے جواب میں بہت سی مشکلات حائل ہوتی ہیں ۔ سب سے پہلی مشکل تو ہمارے ہاں حامل کے وقت پیدائش کا درست نہ ہونا ہوتا ہے اور وقت پیدائش کی درستگی حامل سے پرائیویٹ سیشن کے
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کا زائچہ

دوران مختلف سوال کرکے ہی ممکن ہوتی ہے جس میں وقت صرف ہوتا ہے۔ دوسرا اس سوال کے جواب کو ڈھونڈنے میں بہت سی مختلف تکنیکس کا استعمال کرنا ہوتا ہے جس کے لیئے نجوم کے مختلف مکاتب سےآگاہی ضروری ہوتی ہے اور پھر اس میں بھی کوئی ایک تکنیک درست نتائج نہیں دیتی اس لیئے آپ بار بار مختلف تنجیمی اوزار ( ٹولز) استعمال کر کے ممکنہ وقت کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔یوں سمجھیئے کہ جیسے ایک بہت وسیع و عریض جھیل ہے جس کے پانی کے نیچے ایک چُھپا ہوا محل موجود ہے لیکن اس کا محل وقوع معلوم نہیں ہے تو آپ کشتی میں بیٹھ کر کبھی کمپاس اور جی پی ایس کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی گہرائی ناپنے کے آلات، ریڈار یا دھاتوں کا پتہ لگانے کے حساس آلات، کبھی ڈرونز اور کبھی غوطہ خوروں سے مدد لیتے ہیں اور آخر میں ان سب ذریعوں سے حاصل ہونے والی
شاہ چارلس سوم کا وواہ اسپھوٹ

معلومات کی مدد سے درست ترین مقام کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس لیئے  مشورہ ہے کہ اگر وہ واقعی اس سوال کا ممکنہ درست جواب جاننے کی جستجو رکھتے ہیں تو اپنے پسندیدہ آسٹرالوجر کی فیس ادا کر کے پرائیوٹ سیشن لیں اور پھر اس کے ساتھ مناسب وقفے کے ایک دو سیشن کرنے کے بعد ہی اس سوال کا سنجیدہ جواب مل سکتا ہے ۔
یہاں بیان کیا گیا اسپھوٹ  جوتش میں استعمال ہونے والا اسپھوٹ ہے۔ اس سپھوٹ کو نکالنے میں دن یا رات کی پیدائش سے بھی فرق نہیں پڑتا دونوں کے لیئے ایک ہی طریقہ ہے ۔
عمومی تعار ف ۔ وواہ سپھوٹ جوتش پیدائشی زائچے میں میں وہ اہم نقطہ ہے جسے لگنیش کے درجات اور ساتویں گھر کے حاکم کے
شاہ چارلس کی شادی کا گوچر

درجات کو جمع کر کے حاصل کیا جاتا ہے ۔ وواہ سپھوٹ کو شادی یا بہت نمایاں محبت کے تعلق(کورٹ شپ) کے ممکنہ وقت کو نکالنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر دشا شادی کا امکان ظاہر کر رہی ہو اور مشتری وواہ سپھوٹ سے کسی بھی طرح تعلق بنا رہا ہو تو شادی یا شدید محبت ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے ۔وواہ سپھوٹ سے مشتری کا تعلق یا تو نظرات سے ہو ، یا یکت ہو یا وواہ سپھوٹ حاکم سے یکت ہو ۔ دشا میں شادی کا امکان اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب دشا ، داراکارک (ڈی کے) ، ساتویں گھر ، ساتویں کےحاکم سے متعلق ہو اور مشتری یا زہرہ وواہ سپھوٹ سے تعلق بنا رہا ہو۔
٭(یہاں ضمنی طور پر یہ نکتہ بھی بیان کرنا غیر مناسب نہ ہو گا کہ "پھل دیپیکا" میں وشیش گوچر (اسپیشل ٹرانزٹ) کے جو طریقے بیان ہوئے ہیں، ان میں سے ایک یہ کہ شادی کے مہینہ، گوچر کا سورج، پیدائشی ساتویں کے مالک کی راشی-انش کے اوپر یا اس کے ترکون میں سے گزر رہا ہوتا ہے)۔
طریقہ :-ہاتھ سے سپھوٹ نکالنے میں فلکیاتی ریاضی کا علم ہونا ضروری ہے اور اس کی مدد سے سپھوٹ نکالنا چنداں دشوار نہیں ہے لیکن اگر ریاضی کا طریقہ نہ آتا ہو تو ایک عمومی طریقہ درج ذیل ہے ۔
سب سے پہلے لگن کے حاکم کو نوٹ کریں کہ پیدائشی زائچے میں کس گھر میں بیٹھا ہے اور اس کے درجات کیا ہیں ۔ برج حمل سے کتنے گھر دور ہے۔
اس کے بعد ساتویں کے حاکم کو نوٹ کریں کہ کونسا سیارہ ہے اور کس گھر میں کونسے درجات میں ہے برج حمل سے کتنے گھر دور ہے۔
اس کے بعد دونوں کے ، منٹ ، ڈگری اور گھروں کو لف تصاویر میں دیے گئے طریقے سے جمع کریں تو وواہ سپھوٹ نکل آئے گا۔
٭اس عمل میں گھروں کی گنتی برج حمل نہ شامل کر کے ہے یعنی برج حمل سے دوسرا گھر نمبر ایک فرض کیا جائے گا اور تیسرا گھر نمبر دو۔
برطانیہ کے موجودہ بادشاہ چارلس سوم کا چارٹ لف ہے ۔ ان کی پہلی شادی لیڈی ڈیانا کے ساتھ مورخہ 29 جولائی 1981 میں سینٹ پال چرچ بمقام لندن دن گیارہ بج کر بیس منٹ کے لگ بھگ ہوئی ۔ ان کا وواہ سپھوٹ برج اسد میں انیس ڈگری چوبیس
اداکارہ انجلینا جولی کا وواہ سپھوٹ

منٹ پہ ہے ۔ وقت نکاح ونشوتری دشا کے لحاظ سے چندر کی مہا دشا اور گرو کی انتر دشا چل رہی تھی ۔ پیدائشی زائچے میں چندر لگن کا حاکم ہے اور دارا کارک گرو (مشتری)،چندر کے علاوہ سپھوٹ کے برج کو بھی ناظر ہے یعنی یہ دشا شادی کا اعلی امکان ظاہر کرتی ہے ۔ اس کے بعد گوچر (ٹرانزٹ چارٹ)میں جائیں تو اس وقت :
گرو ساتویں کے حاکم سے تقریبا ایک ڈگری کے اندریکت ہے
بیوی کا کارک زہرہ ، سپھوٹ کے برج اسد میں پیدائشی ساتویں کے حاکم کے عین اوپر ہے
گورو ساتویں گھر کو ناظر ہے
گورو دارا کارک بھی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga