نبھس یوگ کلاس ۔ Nabhasa yoga

نبھس سنسکرت لفظ کا مطلب ہے سماوی ، فضائی یا فلکی۔ اس کلاس کے یوگ زائچے میں آزادانہ طور پر بغیر کسی گھر کی حاکمیت یا قران کی بنا پر بنتے ہیں ، اسی طرح یہ کسی خاص لگن کے تابع بھی نہیں ہوتے۔ جو بچے قریب قریب وقت پیدا ہوتے ہیں ان کے زائچوں میں ایک جیسے پائے جاتے ہیں ۔
ورہا مہیرا کے مطابق نبھس یوگ کے اثرات حامل صرف یوگ کے سیارگان کی دشا کے دوران ہی نہیں بلکہ تمام عمر محسوس کرتا ہے جس لیئے ان کا انحصار دشا کی ترتیب پہ نہیں ہے۔ اسی لئے ان کو حامل کی زندگی مین کسی خاص پیش آنے والے واقعے کی پیشین گوئی کے لیئے استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ حامل کی مجموعی زندگی کی تصویر ، خوبیوں ، خامیوں ، مثبت منفی رحجانات اور عدم تحفظ کوپیش کرتا ہے ۔
ان یوگوں کو سمجھنے کے لیئے یہ نکتہ پیش نظر رہے کہ سیارگان قوت حیات کی نمائندگی کرتے ہیں ، ان کا زائچے میں کسی خاص حصے، بروج یا گھر میں اجتماع اس قوت کو زندگی کے ان پہلووں میں مجتمع ہونے اور خاص نتائج پیدا ہونے کا اشارہ کرتا ہے ۔ جو گھر یا بروج ان محروم رہ جاتے ہیں وہاں ان پہلووں کا اظہار حامل کے شخصیت میں کم ہوتا ہے جو عدم توازن کا اشارہ ہے ۔ زائچے میں پہلے سے لے کر ساتویں گھر تک کو تاریک حصہ گنا جاتا ہے (رات کی پیدائش) اور جب اس حصے میں اجتماع ہو تو حامل خود اور اس کی سرگرمیاں دنیا سے خفتہ رہنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ اس کے مثبت اوصاف قبولیت عامہ کا درجہ حاصل نہیں کرتے اور اس کی کمزوریاں دوسروں پہ عیاں نہیں ہوتیں ۔ اسی کے بالعکس روشن حصے کے حامل دنیا میں نام پیدا کرنے کا خواہش مند ہوتا ہے تاہم اس کے منفی اوصاف بھی شہرت پاتے ہیں ۔
دشتنا گھر اگرچہ بُرے گنے جاتے ہیں تاہم ان گھروں کے کچھ مثبت اوصاف بھی ہیں اس لیئے جب سیارگان کے اجتماع کا ان گھروں میں ہو توہر گھر کی منسوبات کا مفصل مطالعہ کرنے کے بعد ہی کوئی حکم لگانا چاہئیے ۔
سیارگان کا باہمی تعلق
جب سیارگان آپس میں ایک خوشگوار آہنگ سے نشست میں ہوں تو سیارگان کی قوت حیات اپنا اظہار آسانی سے کرتی ہے ۔ ایک دوسرے سے کیندر میں یا تین گیارہ یا پانچ نو کا تعلق ایک دوسرے کے لیئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ تاہم ان کا ایک دوسرے سے ، دو بارہ ، یا چھے آٹھ کا تعلق اپنے اظہار میں مشکلات اور حال کی زندگی میں رکاوٹ کی نشاندہی کرتا ہے ۔
پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ نبھس یوگ دشا سکیم سے آزاد ہوتے ہیں تاہم ان کے اثرات کو جاری دشا کی صفات تبدیل کرتی ہیں ۔ اس لیئے نبھس یوگ کا مطالعہ نہ صرف آزادانہ کرنا چاہئیے بلکہ زائچے کے معمول کے تجزیے کو بھی مد نظر رکھنا چاہئیے ۔
نبھس یوگ کلاس چار گروپوں پر مشتمل ہے
آکریتی (شباہت)گروپ ۔ Aakriti ۔بیس اقسام ۔ سیارگان کے اجتماع سے بننے والی اشکال کے حساب سے نام دیا گیا ہے۔( اس میں ایک گادا ( شاہی منصب کاعصا)یوگ کی تین اقسام ہیں تو ا س لحاظ سے کُل 23 اقسام ہوئیں ۔)
سنکھیا (تعداد) گروپ۔Sankhya۔ سات اقسام ۔ سات سیارگان کی نشست کے گھروں کی تعداد پر اس کا انحصار ہے ۔ اس یوگ کی کُل ایک سو ستائیس ذیلی اقسام ہیں ۔
آشری ( پناہ یا پناہ لینا)گروپ -Aashraya۔تین  اقسام ۔ ان کا انحصار بروج کی تین اقسام کی تقسیم یعنی منقلب ، ثابت اور ذوجسدین پر ہے
دل (گروہ)یوگ گروپ -Dala۔دو اقسام
ٹوٹل ۔۔۔32 ( تاہم بعض نےاس کی مزید تقسیم کر کے بتیس کی بجائے 1800 تک بھی تقسیم کیا ہے)
اب اس سے آگے اس کلاس کے مختلف یوگ کا بیان ہو گا۔
جب ساتوں سیارگان (یعنی راہو کیتو کے علاوہ) بروج کی کسی ایک قسم (یعنی منقلب ، ثابت یا ذوجسدین) میں ہوں تو آشری یوگ کے ذیلی یوگ ، رجو ، موسل اور نال یوگ بنیں گے ۔
رجو ( گُچھا یا لٹ) یوگ -Rajju Yoga ۔ جب تمام سیارگان منقلب بروج میں ہوں تو یہ یوگ وجود میں آتا ہے ۔ اس کا حامل حاسد ، متحرک طبیعت ، کا ہو گا ۔ وہ مقابلہ باز، جاہ طلب اور دوسروں کو نیچا دکھانے کا شائق ہو گا ۔ وہ جلد فیصلہ کرنے کا اہل لیکن ظالم اور ناقابل بھروسہ ہو گا ۔ ان کی شہرت اور دوستی عارضی ہو تی ہے اور کسی ایک نظریے یا جگہ ، مقام سے منسلک نہیں رہ سکتے ۔
موسل ( موسلی ، ہاون دستہ )یوگ -Musala۔ جب تمام سیارگان ثابت بروج میں ہوں تو یہ یوگ بنتا ہے ۔ اس کا حامل عزت نفس رکھنے والا ، ضدی ، اور مغرور ہو گا۔ ثابت بروج اس کے اندر جمود ،ٹھہراو ، ضد اور اپنے موقف ، خیالات کو تبدیل کرنے میں مشکل کی خاصیت پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے حامل شہرت حاصل کرتے ہیں اور ان کی دوستی پائیدار ہوتی ہے ۔
نال (نرسل) یوگ ۔Nala Yoga-  جب تمام سیارگان ذوجسدین بروج میں ہوں ۔ اس کا حامل ، دولت مند ، خوش شکل ، مصمم ارادے والا ، چالاک اور پیاروں کا شائق ہو گا ۔ ذوجسدین بروج فیض رساں اور دانشور بروج ہیں کیونکہ ان کا تعلق بدھ ( مرکری، عطارد) سے ہے
مندرجہ بالا تینوں یوگ حامل کو اپنی ذات برادری اور قبیلے میں شہرت دیتے ہیں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga