ہیلن این رچرڈسن خان کا زائچہ
یہ زائچہ (بلحاظ جوتش) برصغیر پاک ہند کی مشہور فلمی ایکٹرس اور ڈانسر ہیلن خان کا ہے جو فلمسٹار سلمان خان کی سوتیلی والدہ اور شعلے ، زنجیر جیسی مشہور فلموں کے مصنف سلیم خان کی دوسری بیوی ہیں ۔ ان کا جنم 21 نومبر 1939 کو برما(میانمار) کے شہر رنگون (ینگون) میں شام سات بج کر 9 منٹ پر ہوا ۔ ان کی والدہ برمی نژاد اسپینی مسیحی خاتون تھیں جن کی پہلی شادی ایک فرانسیسی شخص سے ہوئی جن سے ہیلن خان کا جنم ہوا ۔ ہیلن کی والدہ نے دوسری شادی رچرڈسن نامی ایک برطانوی فوجی افسر سے کی جس کا نام ہیلن نے اختیار کیا ۔ جاپان نے برما پر حملہ کر کے 1942 میں اسے فتح کر لیا اور ہیلن کا دوسرا والد اس جنگ میں محاذ پر مارا گیا ۔(شنی ، شنی دشا) برطانوی فوج کے برما سے انخلا اور رنگون کے بمباری میں تباہ ہونے پر ہیلن کے خاندان کو دسمبر 1941 کی شدید سردی میں آسام کے شہر ڈبرو گڑھ پہنچنے کے لیئے تقریبا پندرہ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑا۔ رستے میں بھوک پیاس ،قتل و غارت اور لٹیروں کا سامنا کرتے ہوئے آسام پہنچنے پر ان کی جسمانی حالت اتنی خستہ تھی کہ انہیں دو ماہ تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا۔ بعد کی زندگی مین انہیں اس خوفن...