سرپ یا بھجنگا یوگ

جب کیندر کے تین گھر میں شبھ سیارے موجود ہوں تو مالا یوگ بنے گا اور اگر پاپی براجمان ہوں تو بھجنگا یا سرپ یوگ وجودمیں آئے گا۔ یہ یوگ بالترتیب سعد اور نحس اثرات مرتب کریں گے۔ (برہت پراشراہورا شاسترا،ادھیائے 35 اشلوکا 8
اگر کیندر کے چاروں گھروں پر پاپیوں کا قبضہ ہو تو سرپ یوگ بنے گا۔(سراولی ، ادھیائے 21 اشلوکا 18)
جس شخص کی جنم کنڈلی میں سرپ یوگ ہو گا تو ایسا شخص عیار،بے رحم ، ہمیشہ اندوہ کا شکار، غریب ، پناہ گیراور دوسروں کی خیرات پر پلنے والا ہو گا (سراولی ، ادھیائے 21 اشلوکا 42)
۔سرپ یوگ لے کر پیدا ہونے والا شخص متعدد طرح سے مصیبت کا شکار ہو گا۔(برہت جٹاکا، ادھیائے 12 اشلوکا 11)
جدید تفسیر ۔
پُرانوں میں بات سمجھانے کے لیئے ،کہنے کا مخصوص انداز ہے جس کی مختلف تاریخی اور سماجی وجوہات ہیں۔ جس طرح شاعری میں غلو پایا جاتا ہے اسی طرح کا معاملہ شاستروں کا بھی ہے اور اور بعض اوقات کنائے سے کام لیا جاتا ہےاور انہیں لغوی معنوں میں لینا غلطی ثابت ہوتا ہے۔
پہلی بات تو یہ کہ اس یوگ کےبننے کے لیئے کیندر کے چار میں سے کم از کم تین گھروں میں پاپی براجمان ہونے چاہئیں اس سے کم پہ یہ یوگ نہیں بنے گا ۔
دوسرا اس کا نام سرپ بمعنی سانپ کے ہیں جو کنایتہَ کپٹی ، کینہ ور لوگوں کے لیئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس یوگ کے افراد غیر معمولی جنسی بھوک ، نرگسیت کے حامل دوسروں کی دولت پہ نگاہ رکھتے ہیں اور انا پرست ، دنیاوی قوت و اقتدار کے شدید طلبگار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں ،دیر سے شادی کرنا یا کنوارے رہنا ، رشتوں میں مسائل، کم فہمی اور کوتاہ بیں ہونا جیسے مسائل پائے جاتے ہیں، ایسے بچے عام طور پر شادی کے معاملے میں والدین کے انتخاب کی مخالفت کرتے ہیں اور غلط شریک حیات کا انتخاب کرتے ہیں ، شادی شدہ زندگی میں مسائل یا جلد طلاق، گھریلوخوشی کی کمی، ابنارمل عادات نمایاں خصوصیات ہیں ۔ تصدیق کے لیئے مندجہ بالا شخصیات کے حلات زندگی کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ۔ اس بات کا تعین ہونا ضروری ہے کہ آیا راہو کیتو اس یوگ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga