دوران حمل جنس کا تعین

جدید دورمیں دوران حمل بچے کی جنس کےتعین کے لیئے یوں تو الٹرا ساونڈ مشینیں ایجاد ہو گئی ہیں لیکن یہ مشینیں بھی 12 ہفتے سے پہلے مدد نہیں کر پاتیں۔ زمانہ قدیم سے مختلف تہذیبیوں میں مطلوبہ مقصد کے لیئے ایسے نقشے یا جدول استعمال ہوتی رہی ہیں جو اندازوں پر مبنی نظام تھے ۔ ایک چینی نقشہ جو اس سلسلے میں استعمال ہوتا ہے وہ ذیل میں دیا گیا ہے ۔ اس نقشے کے موجد کے بارے بہت سے قیافے ہیں لیکن عام خیال یہ ہے کہ چنگ خاندان کے دور حکومت میں ایجاد ہوا اورشاہی خاندان مطلوبہ وارثین کے انتخاب کے لیئے اسے استعمال کرتا تھا ۔ باکسر بغاوت کے دوران اتحادی افواج نے شاہی محل سے دوسری اشیاء کے علاوہ یہ نقشہ بھی یافت کر کے برطانیہ بھجوایا تو دنیا کو اس بارے علم ہوا ۔
اس نقشے کو استعمال کرنے کے لیئے آپ کے پاس حاملہ عورت کی عمر چینی قمری کیلنڈر کے مطابق معلوم ہونا چاہے اور جس مہینے حمل قرار پایا وہ بھی۔ چینی قمری کیلکولیٹر انٹرنیٹ پر آن لائن دستیاب ہیں جس میں انگریزی تاریخ داخل کرنے سے قمری سال اور مہینے معلوم ہو جاتے ہیں ۔
مثلا ا گر انگریزی کیلنڈر کے مطابق خاتون کی تاریخ پیدائش 15 جنوری 1989 ہے تو چینی حساب سے یہ 8 دسمبر 1988 بنے گی
اگر حمل قرار پانے کی تاریخ 5 جون 2018 ہے تو پھر چینی قمری تاریخ 22 کے حساب سے اپریل 2018 ہو گی ۔
ان دونوں معلومات کو نقشے میں استعمال کر کے جنس کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ: عموماتاریخ استقرار آخری حیض ختم ہونے کی تاریخ کے 11 سے 21 دن کے درمیان ہوتی ہے ۔ حیض کا دورانیہ جتنا زیادہ لمبا ہو گا اتنی ہی یہ تاریخ آگے منتقل ہوتی جائے گی۔ مثلا اگر حیض کا دورانیہ 28 دن ہے تو استقرار 14 دن ہو گا اور اگر چالیس دن ہے تو 20 دن ہو گا ۔تاہم یہ محض قیافہ ہے ۔
پس نوشت: آج سے 18 بیس سال پہلے مجھے اس نقشے کے بارے علم ہوا تو ایک دن اپنے خطیب صاحب سے اس کا ذکر کیا ۔ مسکراتے ہوئے فرمانے لگے ہمارابھی قیافے کا علم اس کے بارے میں ہے ۔ حاملہ عورت کو مخاطب کر کے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے کوئی سوال کریں اگر وہ تین سے چار سیکنڈ آپ کے آنکھوں میں دیکھ کر جواب دے تو لڑکا ہے اور اگر فورا نظر جھکا لے تو لڑکی ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga