ہیلن این رچرڈسن خان کا زائچہ

یہ زائچہ (بلحاظ جوتش) برصغیر پاک ہند کی مشہور فلمی ایکٹرس اور ڈانسر ہیلن خان کا ہے جو فلمسٹار سلمان خان کی سوتیلی والدہ اور شعلے ، زنجیر جیسی مشہور فلموں کے مصنف سلیم خان کی دوسری بیوی ہیں ۔ ان کا جنم 21 نومبر 1939 کو برما(میانمار) کے شہر رنگون (ینگون) میں شام سات بج کر 9 منٹ پر ہوا ۔ ان کی والدہ برمی نژاد اسپینی مسیحی خاتون تھیں جن کی پہلی شادی ایک فرانسیسی شخص سے ہوئی جن سے ہیلن خان کا جنم ہوا ۔ ہیلن کی والدہ نے دوسری شادی رچرڈسن نامی ایک برطانوی فوجی افسر سے کی جس کا نام ہیلن نے اختیار کیا ۔ جاپان نے برما پر حملہ کر کے 1942 میں اسے فتح کر لیا اور ہیلن کا دوسرا والد اس جنگ میں محاذ پر مارا گیا ۔(شنی ، شنی دشا)
برطانوی فوج کے برما سے انخلا اور رنگون کے بمباری میں تباہ ہونے پر ہیلن کے خاندان کو دسمبر 1941 کی شدید سردی میں آسام کے شہر ڈبرو گڑھ پہنچنے کے لیئے تقریبا پندرہ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑا۔ رستے میں بھوک پیاس ،قتل و غارت اور لٹیروں کا سامنا کرتے ہوئے آسام پہنچنے پر ان کی جسمانی حالت اتنی خستہ تھی کہ انہیں دو ماہ تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا۔ بعد کی زندگی مین انہیں اس خوفناک واقعے سے متعلق ڈراونے خواب آتے رہے ۔(شنی ،شنی دشا)
ان کی والدہ نے کلکتہ پہنچ کر نرسنگ کی ملازمت شروع کی لیکن اس سے خاطر خواہ آمدنی نہیں ہو رہی تھی، مزید ہیلن کا چھوٹا بھائی چیچک سے وفات پا گیا چنانچہ یہ خاندان چند سال میں حیدرآباد ، دیولالی ، پونے اور پھر بمبئی آ گیا جہاں ہیلن کی سکول میں تعلیم کا آغاز ہوا۔ یہ خاندان اس وقت باندرہ کی ایک گندی بستی میں رہتاتھا جہاں لال بیگ کی اتنی کثرت تھی کہ وہ فضا میں بھی ہر وقت موجود رہتے تھے۔ ۔ لیکن ہیلن کو تعلیم سے زیادہ دلچسپی نہیں تھی ۔ اس کی بجائے انہیں دوستوں کے ساتھ کھیلنا زیادہ پسند تھا۔ انہوں نے تیسری جماعت میں آکر سکول چھوڑ دیا اور رقص کی تعلیم حاصل کرنے لگیں ۔ انہیں رقص پسند نہیں تھا لیکن ایک تو یہ خود زندگی میں بننا چاہتی تھیں دوسرا ان کی والدہ سخت گیر تھیں اور انہوں نے چھڑی کی مدد سے انہیں دوستوں کے ساتھ کھیلنے کی بجائے رقص کی تربیت پر مرکوز رکھا ۔
ہیلن کی والدہ کی دوست ککو فلموں میں ڈانسر تھی اور سال 1952 میں ککو کی مدد سے ہیلن فلمی نغموں کے رقص کے طائفے میں شامل ہو گئیں ۔ نومبر 1954 میں انہیں فلم ڈائریکٹر پریم نارائن اروڑہ نے فلم الف لیلہ میں سولو ڈانس کا موقع دیا تاہم ان کا پہلا ہٹ نغمہ 1957 میں فلم بارش میں ہوا جس نے انہیں پورے ہندوستان میں مشہور کر دیا ۔ اسی سال ان کی شادی پریم نارائن سے ہوئی جو 1974 میں طلاق پر ختم ہوئی ۔ ان کی دوسری شادی سلیم خان سے 1981 میں ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور اب تک برقرار ہے ۔ سلیم خان کے تمام بیٹے ان کی عزت کرتے ہیں اس فیملی کو اکٹھا رکھنے میں ہیلن کا بہت اہم ہاتھ ہے۔ 1983 میں وہ فلمی دنیا سے ریٹئرڈ ہو گئیں لیکن بعد کی زندگی میں کچھ فلموں میں بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئیں۔
ان کا بچپن بہت ناخوشگوار تھا جس کی وجہ سے یہ آنے والی زندگی میں دوسروں کے بچوں میں بہت دلچسپی لیتی تھیں ۔ سلمان خان کی سوتیلی بہن ارپتا خان اصل میں انہی کی لے پالک بیٹی ہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے
انہیں بہت سے دوسرے فلمی ایوارڈز کے ساتھ بھارت کا اعلی سول اعزاز پدم شری بھی ملا ہے ۔
والد کی ابتدائے عمر وفات
اگر منگل نویں گھر مقیم ہو تو ایسا شخص معاشرے اور گورنمنٹ میں عزت دار ہونے کے باوجود دوسروں کو دشمن پائے گا اور اول زندگی میں والد سے محروم ہو جائے گا – پھل دیپیکا
ناخوشگوار بچپن
اگر آٹھویں کا مالک گیارہوں گھر کسی نحس کے ساتھ ہو تو حامل بچپن میں دولت سے محروم ہو گا اور بچپن تکلیف میں گذرے گا ۔ ہورا شاستر
راشی چارٹ میں ابتدائے عمر پرورش کا سیارہ چندرماں شترو گرہ میں ہونے کے علاوہ ابتدائی درجات میں
طالع ابتدائی درجات میں ( تاہم شد بل میں طاقتور)
طالع کا حاکم چھٹے گھر میں
اولاد سے محرومی اور بچوں سے لگاو
اگر پانچویں گھر کا مالک چھٹے میں ہو تو حامل اپنے بچوں سے محروم ہو گا اور دوسروں کے بچے پالے گا ۔ ہورا شاستر
اگر راہو پانچویں گھر ہو تو حامل ناک میں بولنے والا ہو گا ، اولاد سے محروم ، دل کا سخت اور پیٹ درد سے متاثر ہو گا۔ پھل دیپیکا
طلاق
نوانش میں ساتویں گھر شنی کا قیام اور ساتویں گھر کا حاکم تیسرے گھر میں ۔ شوہر سے منسوب سیارہ مشتری گیارہویں گھر۔
راشی چارٹ میں ساتویں گھر پر کیتو کی نظر جو شنی کے اثرات ہمراہ لا رہا ہے
کہا جاتا ہے کہ پہلے شوہر اروڑہ نے اپنی فلموں کی کامیابی کی خاطر ان سے شادی کی تھی اور اس سے طلاق پر ہیلن پیسے کے لحاظ سے تقریبا قلاش تھیں۔ شادی شنی مشتری دشا میں ہوئی تھی
پیشہ ورانہ مہارت، شہرت اور کامیابی
اگر دسویں کا حاکم دسویں میں ہو تو حامل اپنائے ہوئے پیشے میں مہارت کا حامل، بہادر، دیانتدار اور بڑوں کا ادب کرنے والا ہو گا۔ ہورا شاستر
اگر سوریا چھٹے گھر ہو تو حامل کسی راجہ کی طرح ہو گا ، شہرت حاصل کرے گا ، دولتمند اور دشمنوں پر غلبہ پانے والا ہو گا ۔ پھل دیپیکا
اگر چندرماں دسویں گھر ہو تو حامل دشمنوں پر غلبہ پانے والا اور اپنے کاموں میں کامیاب ہو گا۔ سخی اور اچھے لوگوں کا مددگار ہو گا ۔ پھل دیپیکا
اگر مشتری دسویں گھر ہو گا تو حامل دولتمند ہو گا ، بڑے لوگوں میں اٹھے بیٹھے گا اور عمدہ شہرت اور کردار کا حامل ہو گا۔ پھل دیپیکا
اگر کیتو گیارہویں گھر ہو تو حامل دولت حاصل کرے گا عمدہ صفات رکھے گا ، عیش و عشرت کے سامان میسر ہوں گے اور اپنے تمام کاموں میں کامیاب ہو گا ۔ پھل دیپیکا
اگر شنی گیارہویں گھر ہو تو حامل تاعمر اچھی صحت کا حامل اور دولت حاصل کرتا رہے گا ۔ پھل دیپیکا
اگر بدھ چھٹے گھر ہو تو حامل کاہل الوجود ، سخت کلام اور دشمن پر غالب آنے والا ہو گا۔ جب کوئی اس سے بحث کرے تو یہ اپنے نقطہ نظر پر اڑ جانے والا ہو گا۔
خوشی سے محرومی
اگر پیدائشی زائچے میں شکر چھٹے گھر ہو گا تو اس شخص کے دشمن بہت کم ہوں گے تاہم وہ دولت سے محروم ہو گا ، بہت سے "تعلقات" رکھنے کے باوجود خوشی سے محروم ہو گا ۔ پھل دیپیکا
عمومی نکات
پوائنٹس کے حساب سے تیسرا چوتھا اور آٹھواں گھر طاقتور۔ رقص اور فلموں میں کام کے لیئے جو روزانہ کی انتھک محنت درکار ہوتی ہے وہ موجود ، زندگی پر والدہ کا اثر بہت زیادہ ، غالبا ہیلن کو والدہ کے ترکے سے کچھ جائیداد ملی ہو گی اور مزید ملنے کا امکان۔
نویں گھر موجود منگل کی نظر ماں سے منسوب چوتھے گھر پر ، والدہ ،والد کا کردار سختی سے نبھاتی رہیں۔ گھریلو سکون کی کمی
شنی نیچ میں ہیں اس لیئے شنی کی دشا ان کے لیئے ہمیشہ صدمات لے کر آئی ۔ ان کا عروج اس وقت شروع ہوا جب شنی کی مہا دشا ختم ہوئی ۔ ان کی طلاق بھی شنی کی انتر دشا میں ہوئی
بدھ اور شکر چھٹے گھر اگرچہ نحس سوریا کے ساتھ ہیں تاہم مشتری کی نظر ان پہ ہے
دسواں گھر ، چندرماں اور مشتری مابین النحسین ہیں کیرئیر بنانے کے انہیں جس قدر محنت کرنا پڑی اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
ایک سوال
آخر میں ذہنی مشق کے لیئے قارئین سے ایک سوال ہے ۔ ہیلن کا عملی زندگی میں اپنایا وا پیشہ تو ہم جانتے ہیں لیکن زائچے کے لحاظ سے ان کا قدرتی پیشہ کیا ہے جسے اگر انہیں آزادی دی جاتی تو وہ اختیار کرتیں ؟ ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga