ڈیتھ اینجل

اسکی ڈیوٹی آئی سی یو میں تھی وہ پریشان لگ رہی تھیں۔ ساتھی نرسوں کا خیال تھا کہ وہ بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے بے چین ہیں۔
اسی لمحے انہوں نے سپروائزر سے پوچھا کہ ’اگر اندر موجود مریض مر جائے تو مجھے کچھ جلدی چھٹی مل سکتی ہے؟
ہاں‘ میں ملنے والے جواب کے تھوڑی دیر بعد ہی مریض انتقال کر گیا اس کے بعد امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میساچوسیٹس کے وی اے ایم سی (ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر) کے سی وارڈ میں عمررسیدہ مریضوں کے پے در پےانتقال کے واقعات ہونے لگے۔
تحقیقات پر ایک ایسا انکشاف ہوا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
وہ عام سی بچی تھی
13نومبر 1967 کو پیدا ہونے والی کرسٹن ہیتھر گلبرٹ بھی عام بچیوں جیسی تھی۔ تاہم سکول کے دنوں میں کچھ تبدیلی دیکھی گئی
اور ان کے بارے میں شکایات سامنے آئیں کہ وہ دوسرے بچوں کی چھوٹی موٹی چیزیں چوری کر لیتی ہیں جبکہ ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنے میں طاق تھیں۔ انہوں نے اپنے کلاس فیلوز کو والدین کے بارے میں ایسی باتیں بتائیں جو بعدازاں سفید جھوٹ ثابت ہوئیں۔
وقت گزرتا رہا اور 1986 میں انہوں نے نرسنگ کا ڈپلومہ حاصل کر لیا۔
خوش مزاج اور شوخ نرس
سال 1989 میں جب کرسٹن گلبرٹ نے میڈیکل سینٹر میں ملازمت شروع کی تو اس وقت وہ انتہائی خوبصورت، خوش مزاج اور مستعد نرس کے طور پر سامنے آئیں۔ باقی سٹاف کے ساتھ گھلنے ملنے میں بھی بہت کم وقت لگایا انہیں ہمکاروں کو سالگرہ یاد رہتی اور دوران ڈیوٹی کیک وغیرہ کا انتظام بھی وہی کرتیں۔ وہ اپنے کام کی بھی ماہر تھیں کچھ عرصہ بعد انہوں نے گلین گلبرٹ سے شادی کر لی اور بعدازاں دو بچوں کی ماں بھی بنیں۔
بوائے فرینڈ کی انٹری
کرسٹن گلبرٹ دوسرے بچے کی پیدائش پر میٹرنٹی لیوز کے بعد 1993 میں واپس ڈیوٹی پر آئیں تو ان دنوں میڈیکل سینٹر میں جیمز پیرالٹ نام کا گارڈ بھرتی کیا جا چکا تھا جس کی ڈیوٹی ہنگامی صورت حال میں وارڈز میں جا کر صورت حال کو دیکھنا ہوتا تھا۔
کرسٹن گلبرٹ اور جیمز پیرالٹ کے درمیان دوستی جلد ہی ہو گئی اور ڈیوٹی کے بعد دونوں اکٹھے مشروب پیتے بھی دیکھے جانے لگے۔ ڈیوٹی کے دوران بھی کبھی کبھی آمنا سامنا ہو جاتا مگر ہنگامی صورت حال جیسے کسی مریض کی حالت بگڑ جانا یا جان سے گزر جانے کی صورت میں گارڈز کو طلب کیا جاتا۔
قتل کیوں شروع ہوئے
تحقیقات میں شامل بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کرسٹن نے اس وجہ سے مریض مارنا شروع کیے کہ اس کے بعد دونوں کی ملاقات ہو جایا کرتی تھی۔ تاہم کچھ عرصے تک اس طرف کسی نے خاص توجہ دی۔
مریضوں کی پے در پے ہلاکتوں کے بعد جہاں بعض ساتھی نرسوں نے کرسٹن گلبرٹ کو ازراہ تفنن موت کا فرشتہ کہنا شروع کیا وہیں کچھ نرسوں کو تشویش ہوئی کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے اور ان میں سے کسی ایک نے یہ بات انتظامیہ کو بتا دی جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں اور معاملہ پولیس تک پہنچا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا تاہم حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ ہسپتال نے بھی تحقیقات کا نتیجہ آنے تک رخصت پر بھیج دیا۔
ریکارڈ سامنے آنے پر پتہ چلا کہ کرسٹن کے ہسپتال جوائن کرنے کے بعد سات سال میں ان کی ڈیوٹی کے دوران کُل 350 مریض جان سے گئے جو گزرے برسوں کی شرح کی مناسبت سے بہت زیادہ تعداد تھی اور اس کو محض اتفاق قرار دینا ناممکن تھا۔
قتل کیسے کیے جاتے
تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ صرف عمررسیدہ اور خراب حالت کے مریض مارے گئے۔ ماہرین کے مطابق ان کو ایسے کیمیکل کا انجکشن لگایا جاتا جس کے بعد انہیں ہارٹ اٹیک ہو جاتا اور یوں وہی سلسلہ کہ گارڈز آتے اور میت کو لے جانے کا انتظام کرتے۔
گھریلو حالات میں بگاڑ
انہی دنوں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کرسٹن گلبرٹ کے شوہر کے ساتھ تعلقات بگڑ گئے اور ان کے شوہر نے یہ الزام بھی لگایا کہ ان کو روزانہ کھانے میں تھوڑی مقدار میں زہر دیا جا رہا ہے جس کے بعد کرسٹن شوہر سے علیحدہ ہو کر الگ فلیٹ میں شفٹ ہو گئیں۔
ساتھی نرسوں کے بیانات
معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دیگر نرسوں کے انٹریوز کیے جس کے بعد پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ قتل کا ایک مقصد اپنے محبوب کو بلانے کے علاوہ یہ بھی تھا کہ وہ بوائے فرینڈ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مستعدی سے ادا کرتے ہوئے دکھانا چاہتی تھیں اور میت کی منتقلی کے لیے ہونے والی کارروائی کے دوران وہ بہت خوش رہتیں اور محبوب کے ساتھ گپ شپ بھی کرتی رہتیں۔
خودکشی کی کوشش
کرسٹن کے ڈیوٹی پر نہ آنے کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتوں کی شرح معمول پر آ گئی۔ تحقیقات کے دوران پیرالٹ کا ان سے رابطہ رہا مگر جیسے جیسے صورت حال کھلتی گئی انہوں نے بھی کرسٹن کے ساتھ رابطے منقطع کر لیے۔
جس پر کرسٹن نے خودکشی کی کوشش کی اور بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں کھا لیں۔ جب انہیں کسی اور ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے فون پر ان کی پیرالٹ سے بات بھی ہوئی۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران پیرالٹ نے بتایا کہ ہسپتال سے فون پر کرسٹن نے انہیں بتایا تھا کہ ’میں نے ان سب افراد کو قتل کر دیا تھا۔
انہوں نے پیرالٹ کو یہ بھی کہا تھا ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر میں بم رکھا گیا ہے جو تھوڑی دیر میں پھٹ جائے گا۔ پیرالٹ اس وقت ڈیوٹی پر تھے۔ دھمکی کے بعد ہسپتال سے مریضوں کو نکال لیا گیا تھا تاہم بم برآمد نہیں ہوا۔
کرسٹن کی گرفتاری
پیرالٹ کا بیان سامنے آنے کے بعد کرسٹن کو گرفتار کر لیا گیا۔ بم کی دھمکی دینے کے کیس میں ان کو 15 ماہ کی سزا سنائی گئی جبکہ ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات جاری رہیں۔
تحقیقاتی اداروں کی تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران ان سینکڑوں مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جو کرسٹن کی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے تاہم بہت زیادہ عرصہ گزر جانے کی وجہ سے کوئی براہ راست لنک نہیں مل سکا، مگر چار ایسے مریضوں کی نشان دہی ضرور ہو گئی جن کو انہوں نے زہر کے انجکشن لگائے اور وہ جان سے گئے جبکہ ایسے تین مزید مریضوں کو بچا لیا گیا تھا جنہیں انہوں نے مارنے کی کوشش کی تھی۔
عدالتی کارروائی
کئی تاریخوں اور لمبی عدالتی کارروائی کے بعد 14 مارچ 2001 کو کرسٹن گلبرٹ کو چار اموات اور تین افرا کو قتل کرنے کی کوشش کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔
اگرچہ میساچوسیٹس میں موت کی سزا نہیں ہے مگر چونکہ جرائم فیڈرل پراپرٹی پر ہوئے اس لیے ان کو سزائے موت دی جا سکتی تھی اور پراسیکیوٹرز نے اس کے لیے دلائل بھی دیے تھے تاہم استغاثہ کی جانب سے سزا کو کم رکھنے کے لیے کوششیں کی گئیں اور بتایا گیا کہ وہ بم کی دھمکی میں بھی سزا کاٹ چکی ہیں جبکہ کچھ اور نکات بھی پیش کیے گئے جن میں سزائے موت کی صورت میں کرسٹن کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا تذکرہ بھی تھا۔
کیس کا فیصلہ
چھبیس مارچ 2001 کو عدالت نے کرسٹن گلبرٹ کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی جبکہ اس میں مزید 20 برس بھی شامل کیے گئے۔ وہ اس وقت ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں جہاں سے ان کے جیتے جی نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔
تنجیمی اشارے ۔
چارٹ کے تمام سعد سیارگان نحس ہو گئے ہیں اور لگن کامالک شکر نیچ ہے۔
شکر پر شنی کی نظر دو ڈگری کے درمیان اس کے علاوہ شکر چھٹے گھر کا حاکم بھی ہے۔ لگن ثور ،دغدغہ راشی ہے۔ اس کے علاوہ شکر پانچویں گھر موجود نیچ میں ہے جس کا حاکم چھٹے گھر دو نحسین سے یکت ہے یوں محبت کے معاملات نحوست کا شکار ہوئے۔
اگرچہ لگن کا حاکم کبھی نحس اثرات نہیں دیتا لیکن اس کیس میں دیکھیں گے کہ شکر کی مہادشا میں کیرئر میں ترقی اور شہرت تو مل رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ان کا وہ مہلک معاشقہ بھی شروع ہوا جو انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے گیا ۔
چھٹے کا حاکم شکر پانچویں گھر میں ہے اور پانچویں کا حاکم بدھ چھٹے گھر میں ہو کر دینیہ پری ورتن یوگ بنا رہے ہیں یعنی شکر اور بدھ کی دشاوں میں برے نتائج ملیں گے۔ اسے اس کے جرائم کی بنا پر عدالت سے چھبیس مارچ 2001 کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی جبکہ اس میں مزید 20 برس بھی شامل کیے گئے۔ وہ اس وقت ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں جہاں سے ان کے جیتے جی نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔ جب سزا سنائی گئی اس وقت شکر کی مہا دشا اور بدھ کی انتر دشا چل رہی تھی۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ منگل کا آٹھویں گھر ہونا منگل دوش کا باعث ہے جو فیملی لائف کے دوسرے گھر پہ ساتویں نظر کر رہا ہے۔ عام طور پر منگل دوش کے حامل ہر قیمت پر اپنی پسند کے پارٹنر سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اگر گورو نحس ہو اور راہو کی نظر بھی ہو تو خواہش کو پورا کرنے کے لیئے معاشرتی پابندیوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ فیملی لائف کے دوسرے گھر اُپ گرہ گولیکا بھی موجود ہے جو شنی کی طرح نحس مانا جاتا ہے ۔
ساتویں گھر کے حاکم کا آٹھویں گھر ہونا دُشکریتی یوگ بنا رہا ہے ۔دُش یعنی برا ئی اور کریتی معنی کرنا یعنی برائی کرنے والا ، گنہگار۔ اس کے نتائج میں پھل دیپیکا کا مصنف منتریشور لکھتا ہے کہ "حامل اپنی بیوی کھو دے گا اور دوسروں کی بیویوں سے تعلق رکھے گا، سڑکوں پہ آوارہ پھرے گا، سوزاک یا اسی طرح کی جنسی بیماریوں میں مبتلا ہو گا اور حاکم کی طرف سے مشکل کا شکار ہو گا۔ اپنے رشتہ دار اس سے دور بھاگیں گے جس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گا ۔ پھل دیپیکا ادھیائے 6 اشلوک 64۔ ساتویں کے حاکم پر شنی کی ایک درجے کے اندر نظر اور بارہویں سے راہو کی نظر ،دشکریتی یوگ کے نحس نتائج کو مزید بڑھا رہی ہے۔ اس پہ ستم یہ ہوا کہ بھاوا چارٹ میں سوریا اپنی جگہ بدل کر چھٹے سے ساتویں میں آ جاتا ہے ۔ جہاں نحس نیپچون پہلے ہی موجود ہے
گیارہویں گھر چندر ، شنی سے 9 ڈگری میں یکت اور آٹھویں گھر موجود منگل کی نظر میں ہے۔ منگل کی نظر بھی تقریبا ایک ڈگری کے اندر ہے۔ چندر ایک حساس سیارہ ہے اور اس پر ایک سے زیادہ نحس سیارگان کی نظر حامل کو بہت زیادہ حساس اور جذباتی بنا دیتی ہے اور وہ بہت جلد خوش اور شدید ڈپریشن کا شکار ہو سکتا ہے۔ وہ زندگی میں بار بار خود کشی کی دھمکی دیتی رہیں اور ایک بار خود کُشی کی عملی کوشش بھی کی ۔ چندر شنی قران کے افراد میں احساس کمتری بدرجہ اتم پایا جاتا ہے جس کی وجہ یہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں ۔صنف نازک کے لیئے اس کا مطلب ہے کہ شادی کے لیئے مناسب امیدواروں کی اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہتی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ جو میسر ہوتا ہے اسی پر قناعت کر لیتی ہیں ۔ تاہم چندر کا گیارہویں گھر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ سوشلائزنگ بہت پسند کرتی تھی ۔ چندر تیسرے گھر کا حاکم ہو کر گیارہویں گھر ہے جو بہن بھائیوں میں بڑا ہونے کی نشانی ہے۔
گورو پر بارہویں گھر سے راہو کی نظر ہے جو 6 ڈگری کے اندر ہے ۔ یاد رہے کہ سیارگان کی نشست انسان کے کردار کی طرف اشارہ کرتی ہے جبکہ نظرات ان سیارگان کے پھل کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔ نشست سے نظرات زیادہ اہم ہوتی ہیں ۔
چھٹے گھر سیارہ بدھ کیتو سے 4 ڈگری کے اندر یکت ہے اور اگرچہ نیچ زدہ سوریا سے درجات کے اعتبار سے کافی دور ہے لیکن ایک ہی گھر میں ہے۔ یوں دماغ کے دو اہم سیارگان کا نحس ہونا زندگی میں تکالیف اور ذہنی و جسمانی بیماریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ سیارہ بدھ اگر چھٹے گھر ہوتو فرداپنی ذہانت کا منفی استعمال کرنے سے بھی نہیں چوکتا ۔ سیارہ بدھ کیتو کا یکت ہونا غائب دماغی کی بھی علامت ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga