انڈین ٹی وی ایکٹر اور سوشل میڈیا سٹار ابھے بھدوریا کا زائچہ
تاریخ پیدائش : 18 اکتوبر 2005
وقت پیدائش:23:51
مقام پیدائش : بھوپال انڈیا
آئنانش : لاہری :23:56:12
بلحاظ جوتش پراشرا سسٹم
اس وقت ابھے کے یو ٹیوب پر فالور کی تعداد تقریبا ایک کروڑ ہے ۔ ابھے کا شمار یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پانچ فیصد افراد میں شمار ہوتا ہے ۔
مختصر تنجیمی اشارات
دوسرے ، گیارہویں اور آٹھویں گھروں کے اشٹگ ورگ سکور سب سے زیادہ
لگن سرطان : پھل دیپیکا کے مطابق ایسے افراد اپنی عورت کے تابع ، موٹی گردن ، دوست بنانے کے شوقین دولت مند اور کئی مکانات کے مالک ہوتے ہیں۔ چھوٹا قد ، موٹی کمر، ذہین اور واٹر سپورٹس کے شائق ہوتے ہیں ۔ عام طور پر قدرے آگے جھک کر چلتے ہیں ۔
لگن کا حاکم چندر 91 فیصد روشن اور بھرنی نچھتر میں ہے ۔ بھرنی کے متعلق ورہامہیرا کا کہنا ہے کہ ایسے افراد اپنے کیریئر میں کامیاب ، کسی بڑی بیماری سے مبرا، دیانت دار اور ناکامی کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتے۔
چندر لگن کا حاکم ہو کر دسویں گھر میں ہے۔ عوام کی توجہ حاصل کرنے کے شوقین اور تاعمر اپنے کیرئر پہ متوجہ رہنے والے لوگ ۔ پھل دیپیکا کے مطابق ایسے افراد اپنے کیرئر میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔(یقیننا چندر کو نحس نہیں ہونا چاہئیے۔ یہاں چندر پہ شنی کی نظر ایک درجے کے اندر ہے)
مریخ راج یوگ کارک ہو کر دسویں اپنے گھر میں ہے۔ ترکون کا مالک ہونےکی وجہ سے سعد نتائج دے گا۔ اس کے علاوہ مریخ دگ بل میں ہے اور مول ترکون راشی میں ہے۔ رجعت میں ہونے کی وجہ سے اس کا ثر نفسیاتی اور تکنیکی رحجان کی طرف ہو گا ۔ یہاں مریخ روچک یوگ بھی بنا رہا ہے جو کہ شنی کی تریسٹھ فیصد نظر کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہے ۔ البتہ شد بل میں مریخ سب سے مضبوط سیارہ ہے
کیتو ڈانس اور ڈرامہ کے تیسرے گھر شرف میں ہے ۔ فلم اور فوٹو گرافی بھی کیتو کی منسوبات میں سے ہیں ۔
پانچواں گھر ، چندر ، سوریا اور گورو(مشتری) کا تعلق حس مزاح اور خوش طبعی سے ہے- مشتری 73 فیصد محترق ہے ۔ دشا کے دوران مشتری کی منفی خصوصیات کا اظہار ہو گا۔
زہرہ پانچویں گھر ویس یوگ بنا رہا ہے زہرہ کی وجہ سے بننے والے یوگ کا حامل مشہور ، ماہر ، معاشرتی لحاط سے مستحکم ، بہادر ہو گا۔ اس کے علاوہ زہرہ پانچویں گھر سے اپنے (گیارہویں) گھر کو ناظر ہے جو بڑے مقاصد اور زیادہ دولت حاصل کرنے کی علامت ہے۔
دسویں گھر چندر منگل یوگ ۔ یہ یوگ دولت مندی کی نشانی ہے تاہم عورتوں سے بحث و تمحیص کا بھی اشارہ ہے۔
گج کیسری یوگ ۔ اگرچہ اس زائچے کا یوگ کلاسیکل تعریف پہ پورا نہیں اترتا لیکن بہرحال پانچویں کا حاکم چندر کے ہمراہ دسویں گھر سے مشتری اور عطارد کو ناظر ہے اور زہرہ پانچویں گھر موجود ہے۔
پربت یوگ : اس کے حامل کے پاس ابدی دولت اور خوشی ہو گی اور اس کے کاموں سے ہمیشگی کا فائدہ ہو گا اور وہ دنیا کا حکمران ہو گا ۔ پھل دیپیکا ادھیائے 6 اشلوک 35 ۔ (یہ یوگ نامور فلمی ستاروں کے زائچے میں بھی پایا جاتا ہے وہ اپنے اپنائے ہوئے شعبے کے حکمران ہی ہوتے ہیں)
بدھ گرو یوگ ۔ حامل نئے آئیڈیاز پیش کرنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے
اس کے علاوہ وپریت راج یوگ ، سوریا گرو یوگ( مشہور ، عزت اور دولت مند)
اس تحریر میں ان کے مشہور اور دولت مند کے اشارات دیے گئے ہیں ۔ زائچے کے منفی نکات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں