مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا زائچہ


کل 20 فروری 2024 منگل کی شام ریڈیو کے مشہور انڈین صداکار امین سیانی کا بمبئی میں انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔ ان کی عمر اکیانوے سال تھی۔امین سیانی نے ریڈیو کی دنیا میں بڑا نام کمایا۔ ان کی آواز کا جادو لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ امین سیانی نے اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو، ممبئی سے بطور ریڈیو پریزنٹر کیا۔ انہوں نے یہاں 10 سال تک انگریزی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کو ہندوستان میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
امین سیانی کے ریڈیو سیلون اور پھر وِوِدھ بھارتی پر تقریباً 42 سال تک جاری رہنے والے ہندی گانوں کے پروگرام 'بناکا گیت مالا' نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے اور لوگ ہر ہفتے انھیں سننے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ 'گیت مالا' کے ساتھ امین ہندوستان کے پہلے ریڈیو میزبان تھے، جنہوں نے ابھرتے ہوئے موسیقی کے منظر نامے کے بارے میں اپنی گہری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتے ہوئے ایک مکمل شو تیار کیا اور پیش کیا۔ اپنے مخصوص انداز و آواز کی بنا پر برصغیر پاک و ہند میں ان کی شہرتبے پایاں تھی۔
امین سیانی کے نام پر 54000 سے زیادہ ریڈیو پروگرام تیار کرنے، موازنہ کرنے اور وائس اوور کرنے کا ریکارڈ ہے۔ تقریباً 19000 جِنگلز کو آواز فراہم کرنے پر امین سیانی کا نام لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی درج ہے۔ انہوں نے بھوت بنگلہ، تین دیویاں، قتل جیسی فلموں میں بطور اناؤنسر بھی کام کیا۔ ان کا ستاروں پر مبنی ریڈیو شو 'ایس کمارز کا فلمی مقدمہ ' بھی کافی مقبول ثابت ہوا تھا۔
وہ اپنی والدہ کے انگریزی رسالے پندرہ روزہ " نیو لٹریٹ" کے بیس سال تک مدیر بھی رہے۔
دو ٹاٹا آئل ملز میں دو سال تک مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں برانڈ ایگزیکٹو بھی رہے۔
انہین ان کی کی خدمات پر انڈین حکومت نے "ہندی رتن پرش کار" ایوارڈ سے نوازا
مختصر تنجمی اشارے
انداز تقریر کے دوسرے گھر اور کیرئر کے دسویں گھر کے مالکان کے درمیان پری ورتن
نویں کے حاکم چندر کا بڑی آمدن ، پبلک اور ایوارڈ کے گیارہویں گھر بغیر کسی نحس کی نظر کے موجود ہونا ۔ چندر انچاس فیصد روش شکلا پکش میں ، اتر پھالگنی نچھتر میں(اس کا حامل بہت مشہور ، اپنے علم سے دولت کماتا اور خوش باش رہتا ہے)
طالع کا حاکم دسویں میں دگ بل کے ساتھ
دسویں گھر دوسرے کے حاکم اور لگن کے مالک کا گورو منگل یوگ(ذہانت ، علم ، اچھی یادداشت ،عزت،دولت،ماہر مقرر،لیڈر)
پانچویں گھر کا مالک کیرئر کے دسویں گھر میں
دسویں گھر منگل اور گورو دونوں ، ایم سی ( میڈیم کولی) سےتقریب چار درجے سے اثر انداز ہو کر طاقتور ہیں
چندر سے بارہویں گھر گرو اور منگل سے بننے ولا اناف یوگ۔
اس کا حامل متناسب الاعضا ، باوقار شباہت ، اچھی شہرت، شائستہ ، فیاض، خوددار، اچھے لباس کا خوگر اور خوش باشی کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ تاہم عمر کے دوسرے حصے تیاگی اور کفایت شعار بن جاتا ہے ( کیونکہ بارہواں گھر موکش گھر ہوتا ہے)
اس کا حامل حاکم ہو گا ، بیماریوں سے مبرا ۔ نیکو کار ، مشہور ، لبھانے والا اور خوش باش ہو گا۔ پراشرا
حامل طاقتور ، اچھی صحت کا حامل ،خوش طبع ، مشہور ، سامان آرام میسر ، قانع ، خوش اور خوش لباس ہو گا ۔ منتریشورا
حامل مضبوط جسم والا ، حلیم ، مشہور ، آرام کے سامان میسر اور اچھے لباس کا شوقین ہو گا ۔ ورہامیہیرا
من ساگری کے مطابق اگر عطارد چندر سے بارہواں ہو تو حامل موسیقار ، لکھاری ، شاعر ، عظیم مقرر ، شاہ سے عزت پانے والا ، پُرکشش چہرے والا ، خوش قسمت اور اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کرے گا ۔ اس کے علاوہ جب مریخ چندر سے بارہواں سیارہ ہو تو ، حامل چوری، اداکار،متکبر ، اپنے اوپر قابو رکھنے والا ، عزت دار ،میدان جنگ میں بہادر ،حسد کرنے والا ، بے لچک مزاج اور اپنے غصے کے ذریعے دولت حاصل کرے گا ۔ تاہم اس چارٹ میں مریخ لگن کا حاکم ہونے کی بنا پر زیادہ سعد نتائج دے گا۔
عطارد لگن میں دگ بل میں
عطارد راشی اور نوانش میں ورگوتم ہے
کمیونیکیش کے تیسرے گھر کا حاکم اپنے گھر میں
دسویں اپچے گھر کیتو موجود ، راہو کیتو سٹیشنری ڈائریکٹ ہو کر زیادہ مضبوط ہیں ۔
سورج سے بارہویں گھر (لگن میں)عطارد اور زہرہ موجود ہونے واسی یوگ بن رہا ہے ۔ حامل خوش ، آسودہ حال ، آزاد خیال اور طبقہ اشرافیہ کا پسندیدہ ہو گا ۔
پراشرا کے مطابق حامل اپنے کام کا ماہر ، سخی ، تعلیم یافتہ ، مضبوط اور مشہور ہو گا
من ساگری کے مطابق حامل حامل کی نظر کمزور ہو گی ، گفتگو میں تحمل ،محنتی ، جوان جسم اور نظر نیچی رکھے گا ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ادھی یوگ ۔ Adhi-Yoga

پری ورتن یوگ

شادی شدہ زندگی کا تعین - طلاق کے قواعد

قلب ظلمات

سوریا منگل یوگ ۔ Surya Mangla Yoga