اشاعتیں

سرپ یا بھجنگا یوگ

تصویر
جب کیندر کے تین گھر میں شبھ سیارے موجود ہوں تو مالا یوگ بنے گا اور اگر پاپی براجمان ہوں تو بھجنگا یا سرپ یوگ وجودمیں آئے گا۔ یہ یوگ بالترتیب سعد اور نحس اثرات مرتب کریں گے۔ (برہت پراشراہورا شاسترا،ادھیائے 35 اشلوکا 8 اگر کیندر کے چاروں گھروں پر پاپیوں کا قبضہ ہو تو سرپ یوگ بنے گا۔(سراولی ، ادھیائے 21 اشلوکا 18) جس شخص کی جنم کنڈلی میں سرپ یوگ ہو گا تو ایسا شخص عیار،بے رحم ، ہمیشہ اندوہ کا شکار، غریب ، پناہ گیراور دوسروں کی خیرات پر پلنے والا ہو گا (سراولی ، ادھیائے 21 اشلوکا 42) ۔سرپ یوگ لے کر پیدا ہونے والا شخص متعدد طرح سے مصیبت کا شکار ہو گا۔(برہت جٹاکا، ادھیائے 12 اشلوکا 11) جدید تفسیر ۔ پُرانوں میں بات سمجھانے کے لیئے ،کہنے کا مخصوص انداز ہے جس کی مختلف تاریخی اور سماجی وجوہات ہیں۔ جس طرح شاعری میں غلو پایا جاتا ہے اسی طرح کا معاملہ شاستروں کا بھی ہے اور اور بعض اوقات کنائے سے کام لیا جاتا ہےاور انہیں لغوی معنوں میں لینا غلطی ثابت ہوتا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ اس یوگ کےبننے کے لیئے کیندر کے چار میں سے کم از کم تین گھروں میں پاپی براجمان ہونے چاہئیں اس سے کم پہ یہ یوگ نہیں بنے گا ۔ دو...

دخترِقائد -دینا جناح واڈیا۔ علم نجوم کی روشنی میں

تصویر
دینا جناح جو شادی کے بعد دینا واڈیا کہلائیں قائداعظم کی اکلوتی اولاد تھیں جن سے قائد اعظم کو بے پناہ محبت تھی ۔ ان کی پرورش والدہ(رتی جناح) کی وفات کے بعد قائد نے بہت پیارسے کی جس کا خمیازہ انہیں زندگی میں ہی بھگتنا پڑا اور دینا کے شادی کے انتخاب نے باپ بیٹی کے رشتے کوہمیشہ کے لیئے کاٹ دیا۔ بچپن میں وہ سیاہ آنکھوں والی خوب صورت، نازک اور دلکش لڑکی تھی۔ وہ اپنی ماں کی طرح ہنستی تھی اور اپنے مخاطبین کی طرح شوخی یا تنک مزاجی سے کام لیتی تھی۔ وہ باپ کے لاڈ سے بگڑی ہوئی بیٹی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنی زندگی خاموشی سے بمبئی اور نیویارک میں گذاری اور طویل عمر پا کر 2017 نیویارک انتقال کیا ۔ انٹرنیٹ پر ان کی صرف دو چار تصاویر ہیں جن وہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں ۔ ۔ ان کے حالات زندگی عقیل عباس جعفری کے" ہم سب" ویب سائٹ پر چھپنے والے طویل مضمون اور" ڈان نیوز" ویب سائٹ پر اختر بلوچ مرحوم کے مضمون سے لیئے گئے ہیں ۔ اس مضمون میں ان کی زندگی کو علم نجوم کی روشنی میں دیکھنے کی کوشش کی جائے گی برتھ ڈیٹا : 15 اگسٹ 1919 بمقام لندن انگلینڈ بوقت رات 00.10 ...

دوران حمل جنس کا تعین

تصویر
جدید دورمیں دوران حمل بچے کی جنس کےتعین کے لیئے یوں تو الٹرا ساونڈ مشینیں ایجاد ہو گئی ہیں لیکن یہ مشینیں بھی 12 ہفتے سے پہلے مدد نہیں کر پاتیں۔ زمانہ قدیم سے مختلف تہذیبیوں میں مطلوبہ مقصد کے لیئے ایسے نقشے یا جدول استعمال ہوتی رہی ہیں جو اندازوں پر مبنی نظام تھے ۔ ایک چینی نقشہ جو اس سلسلے میں استعمال ہوتا ہے وہ ذیل میں دیا گیا ہے ۔ اس نقشے کے موجد کے بارے بہت سے قیافے ہیں لیکن عام خیال یہ ہے کہ چنگ خاندان کے دور حکومت میں ایجاد ہوا اور شاہی خاندان مطلوبہ وارثین کے انتخاب کے لیئے اسے استعمال کرتا تھا ۔ باکسر بغاوت کے دوران اتحادی افواج نے شاہی محل سے دوسری اشیاء کے علاوہ یہ نقشہ بھی یافت کر کے برطانیہ بھجوایا تو دنیا کو اس بارے علم ہوا ۔ اس نقشے کو استعمال کرنے کے لیئے آپ کے پاس حاملہ عورت کی عمر چینی قمری کیلنڈر کے مطابق معلوم ہونا چاہے اور جس مہینے حمل قرار پایا وہ بھی۔ چینی قمری کیلکولیٹر انٹرنیٹ پر آن لائن دستیاب ہیں جس میں انگریزی تاریخ داخل کرنے سے قمری سال اور مہینے معلوم ہو جاتے ہیں ۔ مثلا ا گر انگریزی کیلنڈر کے مطابق خاتون کی تاریخ پیدائش 15 جنوری 198...

زائچے میں جامد سیارہ اوراس کی اہمیت

تصویر
زائچہ پیدائش کی تعبیر کرتے ہوئے ایک اہم بات جو زیادہ تر نظر انداز ہو جاتی ہے وہ کسی سیارے کا ساکت( Stationary) ہونا ہے ۔ کوئی سیارہ اس وقت ساکت تصور ہوتا ہے جب وہ سیدھی سے الٹی چال کے لیئے مڑ رہا ہو یا الٹی چال سے سیدھی چال کے لیئے مڑ رہا ہو( زمین سے دیکھنے والے شخص کی آنکھ کو بظاہر ایسا دکھائی دے وگرنہ حقیقتا وہ سیارہ اپنے مدار میں آسمان پرمعمول کے مطابق رواں دواں رہتا ہے) اس کا مڑنا /ساکت ہونا بعض اوقات کئی دنوں یا ہفتوں پر محیط بھی ہو سکتا ہے۔ صرف پانچ سیارے ساکت ہو سکتے ہیں زحل ، مشتری ، زہرہ ، مریخ اور عطارد ۔ قیمتا دستیاب سوفٹویئر مثلا سولر فائر وغیرہ کے اندر اسے ناپنے کی سہولت دستیاب ہوتی ہے لیکن ویدک آسٹرالوجی کے سوفٹویئر بعض اوقات کچھ سیاروں کو غلط طور پر ساکت دکھا رہے ہوتے ہیں یا اس کی سہولت سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی۔ اس لیئے کوئی سیارہ مقام کے لحاظ سے کس حالت میں ہے اس کا اندازہ آسٹرالوجر کو تقویم (Ephemeris)کے ذریعے لگانا چاہئیے۔ مندرجہ ذیل تصویر میں دیکھئیے سیارہ زحل سیدھی سے الٹی چال کے لیئے 22 تاریخ مڑنے کے لیئے ساکت ہوا اور 30 تاریخ الٹ چال چل پڑا ۔ ساکت حالت میں وہ سیا...