اشاعتیں

زائچہ کیسے پڑھیں ۔ تعبیر دشا

تصویر
جیمز براہا مشہور امریکی ،ہندو آسٹرالوجی کے ماہر ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندو آسٹرالوجی کو مغرب میں اپنی پہلی کتاب کے ذریعے متعارف کروایا ۔ وہ پچھے چالیس سال سے اس پیشے میں ہیں اور اب تک تقریبا دس ہزار سے زائد زائچوں پہ ریڈنگ دے چکے ہیں ۔ ہندوآسٹرالوجی پہ ان کی تقریبا پانچ شہرہ آفاق کتب منظر عام پہ آ چکی ہیں ۔ ان کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے جس پہ ان کی پوڈ کاسٹ دستیاب ہیں ۔ مندرجہ ذیل مضمون ان کی ایک پرانی انگریزی کتاب سے لیا گیا ہے اور اس کوشش کا مقصد ان دوستوں کی مدد ہے جو فون پہ مجھے یہ بتاتے ہیں کہ اگرچہ انہوں نے آسٹرالوجی کا بہت سا علم کتب سے حفظ کر لیا ہے لیکن زائچے کی تعبیر کے لیئے منطقی اور مربوط انداز میں اسے کس طرح استعمال کیا جائے اس میں دشواری ہے ۔ اس تحریر میں ونشوتری دشا کی تعبیر کے لیئے مصنف نے کلاسک اساتذہ کے اصولوں سے انحراف کر کے اسے مغربی آسٹرالوجی کی طرح منطقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور دشا کی یہ تعبیر مصنف کی زندگی کی کہانی ان کی اپنی زبانی ہے۔ قارئین سے التماس ہے کہ اس سلسلے میں لگھو پراشری کا بھی ضرور مطالعہ کریں یا اگر یہ...

Birth (Nitya) or Soli-Lunar Yogas

 The 27 Birth Yogas (Dina, Nitya or Surya Siddhant Yogas) are based upon the distance between the Sun and the Moon in the Birth Chart. If we take 360° and divide by 27 we get13°20'. For each 13.20° a Yoga is formed. It is the combination of the Sun + Moon  that is at the core of our birth (Atman/Jiva + Mind). This yoga gives a clue to the innate quality of the individual coming into this creation. These yogas can help   in predicting general behavior, temperament and other characteristics of the native. Out of the 27 Nitya Yogas 9 are considered inauspicious (astrologically). To calculate Nitya simply add the longitude of Moon to the longitude of Sun and divide by 13 degrees 20 minutes. N.B. Other views (in italics) are included beneath the traditional view; which, being somewhat brief, may not necessarily reflect the full intent of the yoga. The 27 Birth Yogas 1. Vishkumbha Yoga: 00 - 13:20 (inauspicious) One born with this yoga is said to have a lovely app...

شاعر شکیب جلالی کی پراسرار خود کشی ۔ ایک تنجیمی کھوج

تصویر
عام طور پر ادیبوں خصوصا شعرا کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا رحجان زیادہ ہوتا ہے ۔ عالمی ادب میں کئی ایسے نام ہیں جنہوں نے زندگی کی کلفتوں سے گھبرا کر موت کے دامن میں اس وقت پناہ لی جب وہ اپنی شہرت کے عروج اور عالم جوانی میں تھے ۔ مثلا ا مریکی شاعرہ سلویا پلاتھ ( جن کا زائچہ پہلے پیش کیا جا چکا ہے اور یہاں پڑھا جا سکتا ہے) ، این سیکسٹن ، جان بیری مین اور ایڈگر ایلن پو۔ اردو ادب میں بھی چند بہت مشہور نام ہیں مثلا سارہ شگفتہ ، مصطفے زیدی اور شکیب جلالی وغیرہ۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور یاد رکھا جانے والا کیس شکیب جلالی کا ہے اور ہر سال ان کی برسی کے موقع پر تحاریر شائع کر کے انہیں یاد کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی نومبر میں وئی نیوز کی ویب سائٹ پہ سجاد بلوچ نے اپنے مضمون کے عنوان میں خود کشی کے عوامل میں ان کی ذاتی زندگی کو حوالہ بنایا ہے ۔ اگرچہ ادیبوں میں خود کشی کے محرکات پر ڈاکٹر صفیہ عباد نے پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا تھا جو ’راگ رت، خواہش مرگ اور تنہا پھول‘ کے نام سے نیشنل بک فاونڈیشن نے شائع کیا جس میں انہوں نے خودکشی پر مذہبی لٹریچر ، ادیبوں اور ماہر...

مغربی نجوم میں نظرات

دائرۃ البروج کو بارہ حصوں میں تقسیم کرنے سے جو بروج حاصل ہوتے ہیں ان کی گروہی تقسیم عنصری ،ماہیتی اور جنسی بنا پہ کی جاتی ہے ۔ مثلا حمل اسد قوس آتشی بروج ہیں ،ثور سنبلہ جدی خاکی ہیں اور جوزا میزان دلو بادی بروج ہیں۔سرطان عقرب حوت آبی بروج ہیں ۔ بلحاظ ماہیت بروج کی تقسیم یوں ہے حمل ، میزان سرطان جدی منقلب بروج ہیں ،ثور اسد ، عقرب دلو ثابت بروج ہیں جوزا سنبلہ قوس حوت ذوجسدین بروج ہیں ۔ قران ، تربیع اور مقابلہ کی نظرات ان بروج کے درمیان ہوتی ہیں جن کی ماہیت ایک جیسی ہوتی ہے البتہ عنصر مختلف ہوتا ہے ۔ مثلا حمل ،سرطان، میزان اور جدی تمام کی ماہیت منقلب ہے لیکن ان کے عناصر مختلف ہیں حمل اگر آتشی ہے تو سرطان آبی ہے ، میزان بادی ہے تو جدی خاکی ہے۔ تثلیث کی نظر ایک جیسے عناصر کے بروج کے درمیان ہوتی ہے البتہ ماہیت مختلف ہوتی ہے ۔   تسدیس کی نظر ان بروج کے درمیان ہوتی ہے جن کے عناصر کی آپس میں مطابقت ہے البتہ ماہیت مختلف ہوتی ہے مثلا آتشی کی بادی کے ساتھ مطابقت ہے تو آبی کی خاکی کے ساتھ ۔ نیم تسدیس نظر مختلف ماہیت اور عناصر کے بروج کے درمیان ہے تاہم یہ دائرۃ البروج کی تیس درجات کی تقسیم کے ان...

قلب ظلمات

تصویر
ہم میں سے زیادہ تر قتل عام ، سیریل کلنگز ، اور مافیا سٹائل زندگی ختم کر دینےجیسے قبیح اور ناقابل معافی جرائم کی خبر سن کر اسے بُرا جانتے ہیں اور تاسف کا اظہار کرتے ہیں تاہم اتنی ہی دلچسپی سے ان خبروں کو دیکھتے بھی ہیں ایسے ہی جیسے نیٹ فلکس پراوریجنل کرائم ویب سیریز ڈھونڈھ کر دیکھتے ہیں ۔ نجومِ قتل ایک دلچسپ اور وسیع موضوع ہے تاہم اس مضمون میں صرف بدنام زمانہ سیریل کلرز کے خاکے پیش کیئے جائیں گے ۔ اگر ہمارا یہ یقین ہو کہ زائچہ ہمارے مستقبل کا تعین نہیں کرتا تو پھر کوئی زائچہ یقینی طور پر یہ نہیں بتا سکے گا کہ کوئی شخص آگے چل کر قاتل بنے گا ۔ زائچہ ہم میں سے سے ہر ایک کے اندر مخفی ترتیبات اور توانائیوں کا مثالیہ ہے جو ہم مہد سے لے کر لحد تک کا فاصلہ طے کرنے میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ بہت سے دوسرے غیر تنجیمی عوامل فرد کی ابتدائی ، سماجی شخصیت اور طرز زندگی کے متشکل ہونے میں کارفرما ہوتے ہیں ۔ قتل وہ عمل ہے جو زائچے میں دکھنے کی حد سے پرے ہے ۔ قتل کا عمل بذات خود کئی بنیادی وجوہات ، تحریکات اور طرائق کی وسیع طیف رکھتا ہے ۔ یہ کہا جاتا ہے کہ ان وجوہات کا سراغ ...